بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کے شیئرز صدر مملکت کے نام منتقل کرنے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کے شیئرز صدر مملکت کے نام منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈسکوز کے حصص صدر مملکت کے نام منتقل کرنے کی منظوری دے دی، جس سے نجکاری کی راہ میں بڑی رکاوٹ دور ہو گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں وزارت تجارت کی امپورٹ پالیسی آرڈر دوہزار بائیس سے متعلق سمری اور نئے ڈویلپمنٹ بینک کی ممبر شپ کی منظوری دی گئی۔
این ڈی بی میں پانچ ہزار آٹھ سو بیاسی کیپٹل شیئرز کی خریداری کی توثیق کی گئی جبکہ وزارت پٹرولیم کی سنگاپور میں جوائنٹ ٹریڈنگ کمپنی کے حوالے سے سمری بھی منظور کی گئی۔
ایک سو تینتیس پی ایس ڈی پی اسکیموں کیلئے انیس اعشاریہ پندرہ ارب روپے کے فنڈز سمیت وزارت ہاؤسنگ کیلئے پانچ ارب چھتیس کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ اور فاٹا میں نادرا کے سہولت سینٹرز کیلئے ایک ارب اکانوے کروڑ چالیس لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔
ایوان صدر کیلئے پانچ گاڑیوں کی خریداری کیلئے آٹھ کروڑ چالیس لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔۔
مزیدپڑھیں:بجلی کمپنیوں کو نئی بھرتیاں کرنے، ترقیاں اور مراعاتی پیکج دینے سے روک دیا گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی منظوری
پڑھیں:
ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط؛ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا
اسلام آباد:پاکستان کیلیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبرمیں ہوگا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کےدسمبر میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے ای ایف ایف پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالرکی تیسری قسط کی منظوری دی جائےگی۔
اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ کی مدمیں 20 کروڑ ڈالر بھی منظور کیے جائیں گے۔ یہ اضافی فنڈز کلائمیٹ ریزیلینس فنانسنگ کے تحت حاصل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 اکتوبرکوطےپایا تھا، جس کے بعد امید ہے کہ جاری قرض پروگرام کےتحت اگلی قسط کی منظوری دے دی جائے گی۔