پشاور:

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی قیادت میں منعقد سیاسی و مذہبی اکابرین کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان کے ساتھ بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کیے جائیں اور اعلان کیا گیا کہ اس مقصد کے لیے ایک جرگہ تشکیل دیا جائے گا جو سرحدی علاقوں میں امن کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گا۔

پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخوا کے قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا اور قومی اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کرم کے علاقے میں فرقہ وارانہ تنازع کے حوالے سے کہا کہ یہ درحقیقت فرقہ واریت کا مسئلہ نہیں بلکہ کچھ عناصر اپنے مفادات کے لیے حالات خراب کر رہے ہیں۔ تاہم صوبائی حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں وہاں صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک میں آئین کی حکمرانی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنا کر ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف مؤثر آواز اٹھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت سنگین چیلنجز سے دوچار ہے اور ایسی صورتحال میں تمام سیاسی و مذہبی قیادت کا یکجا ہونا ایک خوش آئند قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی مسائل کے حل کے لیے یہ مشاورتی مجلس وسیع تر قومی اتحاد کی بنیاد فراہم کرے گی۔

وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ مسائل کا حل اسلامی تعلیمات اور اخلاقی اقدار کی پاسداری میں مضمر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام سیاسی اختلافات کے باوجود قومی مفاد کے معاملات پر سب کو متحد ہونا ہوگا۔

وزیر اعلیٰ نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ کئی چیلنجز سے نبرد آزما ہے اور اس میں بیرونی سازشوں کا بھی عمل دخل ہے۔ انہوں نے فرقہ واریت، لسانیت اور علاقائیت کو مسائل کی جڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان عناصر سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ نے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ، سیاسی کارکن اور پاکستانی شہری، وہ ان تجاویز کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا ہوئے کہا کہ وزیر اعلی انہوں نے علی امین کے لیے

پڑھیں:

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلی سطح وفد کی ملاقات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلی سطح وفد کی ملاقات,  ملاقات میں چوہدری عبدالرحمن صدر مسلم لیگ ن یو کے، شاہ غلام قادر صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر، طارق فاروق سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئیر امیر مقام، وزیرِ عوامی امور رانا مبشر اقبال اور مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ شریک تھے.  ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے گفتگو ہوئی. ملاقات میں وفاقی حکومت کے آزاد جموں و کشمیر کیلئے جاری ترقیاتی پروگرام پر بھی گفتگو ہوئی.

متعلقہ مضامین

  • ںہروں کا مسئلہ حل، دھرنے ختم کیے جائیں، وزیر اعلیٰ سندھ
  • بھارتی جارحیت پر خیبرپختونخوا حکومت وفاق کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی بھارتی حکومت کے جارحانہ رویے کی شدید الفاظ میں مذمت
  • خیبر پختونخوا کی کابینہ کا اجلاس، بھارتی رویے کی مذمت، منہ توڑ جواب دینے کا عزم
  • بھارتی جارحیت پر خیبرپختونخوا حکومت وفاق کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
  • خیبر پختونخوا اسمبلی، افغان مہاجرین کی واپسی مدت میں توسیع کی قرارداد منظور
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
  • پنجاب میں کسانوں کے ساتھ جو ہو رہا ایوان کردار ادا کرے، شبلی فراز
  • خیبر پی کے اسمبلی میں مائنز بل پر بریفنگ بے نتیجہ رہی
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلی سطح وفد کی ملاقات
  • اسحاق ڈار کا دورہ خوش آئند، افغانستان اکیلے جانا کسی کے حق میں نہیں: گنڈا پور