لیبیا میں اجتماعی قبر سے مزید 29 لاشیں برآمد، تعداد 57 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
طرابلس: لیبیا کے سیکیورٹی حکام نے ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک اجتماعی قبر سے مزید 29 تارکین وطن کی لاشیں برآمد کی ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اس نئی دریافت کے بعد اب تک تارکین وطن کی برآمد کی جانے والی لاشوں کی مجموعی تعداد 57 ہوگئی ہے، گزشتہ روز لیبیا کے اٹارنی جنرل نے بتایا تھا کہ حکام نے کفرہ کے شمالی علاقے سے مزید 29 لاشیں برآمد کی تھیں۔ اس سے قبل 28 دیگر لاشیں دارالحکومت طرابلس سے 1700 کلومیٹر دور کوفران کے شمالی علاقے سے برآمد ہوئی تھیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے کہا کہ لیبیا میں دو اجتماعی قبروں سے ملنے والی لاشوں پر گولیوں کے زخم ہیں۔
اس حوالے سے بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے کہا ہے کہ لیبیا میں اجتماعی قبروں سے ملنے والی لاشوں پر گولیوں کے نشانات موجود تھے۔
یاد رہے کہ 6 فروری کو لیبیا کے مشرقی علاقے الواحاتی سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے جِخارہ میں ایک اجتماعی قبر سے 19 لاشیں برآمد کی تھیں جبکہ لیبیا ریڈ کریسنٹ نے مغربی شہر زاویہ کے دِیلا بندرگاہ کے قریب ڈوبنے والی کشتی سے مزید 10 لاشیں نکالی تھیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لاشیں برا مد برا مد کی
پڑھیں:
اسکردو: سیاحوں کی گاڑی پر پتھر لگنے سے تھائی لینڈ کی خاتون سیاح ہلاک ہوگئی
اسکردوسے گانچھےجانے والی سیاحوں کی گاڑی پر پتھر لگنے سے غیر ملکی خاتون سیاح ہلاک ہوگئی جب کہ اس کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی ساتھی سیاح زخمی ہوئی۔
مقامی زرائع کے مطابق اسکردو سے گانچھےجانے والی سیاحوں کی گاڑی پر غواڑی میں پہاڑ سے ایک پتھراچانک آکر گاڑی پر گرا جس کے نتیجے میں تھائی لینڈ کی خاتوں سیاح موقع پر ہلاک ہوگئی۔
ساتھی خاتون سیاح کو زخمی حالت میں آر ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک خاتون سیاح کی لاش کو آر ایچ کیو اسپتال کے سرد خانے میں رکھ دیا گیا ہے، حکومتی حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
حکومتی سطح پر خاتون کی لاش کو واپس ان کے ملک بھجوایا جا سکتا ہے، تاحال خاتون کے کسی بھی رشتہ دار نے لاش لے جانے کے لیے باضابطہ کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔