رنویر الہ آبادیہ تنازع: گرل فرینڈ نکی شرما کا دلسوز پیغام جاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
بھارتی یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ، جو بیئر بائسپس کے نام سے مشہور ہیں، حالیہ دنوں میں کامیڈین سمے رائنا کے شو 'انڈیاز گوٹ ٹیلنٹ' میں اپنے نامناسب تبصرے کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان کی مبینہ گرل فرینڈ، ٹیلی ویژن اداکارہ نکی شرما کے ساتھ تعلقات میں دراڑ کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔
نکی شرما نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا: "ایک وقت آئے گا جب آپ اپنے دماغ سمیت سب کچھ کھو دیں گے اور جب آپ اپنا دماغ کھو بیٹھیں گے تو آپ کے پاس صرف آپ کی روح باقی رہ جائے گی۔ یہ وہ وقت ہوگا جب آپ جانیں گے کہ آپ ناقابل تسخیر ہیں۔"
اس پیغام کے بعد مداحوں نے نکی سے ان کے اور رنویر کے تعلقات کے بارے میں سوالات کرنا شروع کر دیے۔ کچھ مداحوں نے تبصرہ کیا: "نکی، آپ واضح طور پر کیوں نہیں بتاتیں کہ رنویر اور آپ کے درمیان کیا چل رہا ہے؟"
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ نکی نے اس طرح کے پیغامات شیئر کیے ہیں۔ اس سے قبل بھی انہوں نے ایک اقتباس پوسٹ کیا تھا: "آپ کا جسم نہ صرف کھانے کو مسترد کرتا ہے بلکہ توانائی کو بھی رد کرتا ہے۔ اگر آپ کا جسم کچھ جگہوں، لوگوں یا چیزوں کو مسترد کرنا شروع کر دے تو اس پر بھروسہ کریں اور سنیں کیونکہ وائبز کبھی غلط نہیں ہوتیں۔"
دوسری جانب، رنویر الہ آبادیہ کو 'انڈیاز گوٹ ٹیلنٹ' کے ایک حالیہ ایپی سوڈ میں ایک مقابلہ کنندہ سے نامناسب سوال پوچھنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اس واقعے کے بعد، رنویر اور شو کے دیگر پینلسٹس کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔
یہ تنازع اور نکی شرما کے پیغامات سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنے ہوئے ہیں اور مداح دونوں شخصیات کے درمیان تعلقات کی حقیقت جاننے کے لیے بے تاب ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نکی شرما
پڑھیں:
فواد خان کی فلم ’’عَبیر گُلال‘‘ تنازع کا شکار، یوٹیوب سے گانے ڈیلیٹ کر دیئے گئے
پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی فلم عَبیر گُلال کے گانوں کو یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔
پہلگام واقع کے بعد سے فواد خان اور وانی کپور کی فلم کو شدید تنقید کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں فلم کی بھارت میں ریلیز بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر عبیر گلال کے بین کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کر رہے اور فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ چکا ہے۔ جس کے بعد اب اس فلم کے گانے ’خُدایا عشق‘ اور ’انگریزی رنگ رسیا‘ جو یوٹیوب انڈیا پر دستیاب تھے، اب ہٹا دیے گئے ہیں۔ یہ گانے پروڈکشن ہاؤس اور سریگاما کے آفیشل چینلز پر اپ لوڈ کیے گئے تھے۔
اس فلم کا ایک اور گانا 24 اپریل کو ریلیز ہونا تھا جس کو ریلیز نہیں کیا گیا تاہم اس حوالے سے اب تک فلم کے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے فواد خان کی فلم عبیر گلال کی کو بھارت میں ریلیز کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ فلم کی ہدایت کاری آرتی ایس بگڑی نے کی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں ردھی ڈوگرا، لیزا ہیڈن، فریدہ جلال، سونی رازدان، پرمیت سیٹھی اور راہول ووہرا بھی شامل ہیں۔