لاہور(نیوز ڈیسک)سموگ اور فضائی آلودگی کے مستقل حل کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں 978 ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا آغاز کر دیا۔ اس منصوبے کا مقصد لاہور کو آکسیجن حب میں تبدیل کرنا اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا ہے۔

دریائے راوی کے کنارے قدرتی ایئر فلٹر بنانے کے لیے شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس مہم کے تحت اب تک 144 ایکڑ پر ایک لاکھ پانچ ہزار درخت لگائے جا چکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر چھ لاکھ 34 ہزار درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس اقدام کو سموگ کے خلاف پنجاب حکومت کی تاریخی جنگ قرار دیا اور کہا کہ 978 ایکڑ پر ایک سبز دیوار کھڑی کی جائے گی، جو لاہور کی فضا میں تازگی اور شفافیت کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھوئیں کے شہر کو آکسیجن حب میں بدلنا ان کا مشن ہے اور پنجاب حکومت کا گرین انقلاب جاری رہے گا۔

فضائی آلودگی اور شدید گرمی کے خاتمے کے لیے دریائے راوی کے کنارے قائم کی جانے والی سبز بیلٹ شہریوں کو تازہ آکسیجن اور صاف فضا فراہم کرے گی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہور کو سرسبز اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک بنانا وزیراعلیٰ مریم نواز کی اولین ترجیح ہے۔

محکمہ فارسٹ اور روڈا کے اشتراک سے شروع کی گئی اس شجرکاری مہم کے ذریعے لاہور میں درختوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ حکومت نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سبز لاہور کے مشن میں حصہ لیں اور ہر شہری کم از کم ایک درخت لگانے کا عزم کرے۔

یہ قدرتی جنگل منصوبہ لاہور کے مستقبل کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا، جو سموگ اور آلودگی کے خلاف قدرتی دیوار بن کر شہریوں کو صاف ماحول فراہم کرے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایکڑ پر کے لیے

پڑھیں:

مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، محفوظ رہیں

اپنے ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پیچھے سے آنے والی گاڑی نے بریک نہ لگائی جس وجہ سے حادثہ پیش آیا، بغیر لائسنس خاتون گاڑی چلا رہی تھی جس سے بریک نہ لگی۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔ ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب حادثے میں محفوظ رہیں جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پیچھے سے آنے والی گاڑی نے بریک نہ لگائی جس وجہ سے حادثہ پیش آیا، بغیر لائسنس خاتون گاڑی چلا رہی تھی جس سے بریک نہ لگی۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کا شکر ہے میں آپ کی دعاؤں سے محفوظ ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کار حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل
  • ڈیفنس میں  وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ‘ آنکھ پر معمولی زخم‘ چہرے پر چوٹ
  • مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، محفوظ رہیں
  • پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب حادثے میں زخمی
  • سینئروزیرپنجاب مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ 
  • مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ
  • لاہور: مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، ذرائع
  •  مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار
  • مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ، ترجمان مسلم لیگ ن زخمی ہو گئیں
  • امریکی ریاست نیو جرسی کے جنگل میں بھڑکنے والی آگ ساڑھے آٹھ ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے پر پھیل گئی