آئی ایس پی آر انٹرن شپ شرکا کا لاہور گیریژن شوٹنگ گیلری کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)انٹرن شپ کے شرکا کا لاہور گیریژن شوٹنگ گیلری کا دورہ کیا اور مختلف رینجز پر مختلف ہتھیار چلانا سیکھے اور فائرنگ سے محظوظ ہوئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حال ہی میں آئی ایس پی آر انٹرن شپ 2025 کے تحت شرکاء نے لاہور گیریزن شوٹنگ گیلری کا شاندار دورہ کیا، طلباء کا شوٹنگ گیلری میں پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بیان کے مطابق طلباء نے مختلف رینجز پر مختلف ہتھیار چلانا سیکھے اور فائرنگ سے محظوظ ہوئے، شرکاء تیر اندازی اور اسکیٹ شوٹنگ سے بھی خوب لطف اندوز ہوئے، شرکا نے یہ نادر تجربہ حاصل کرنے کی سہولت پر پاک فوج سے اظہار تشکر و مسرت کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق اس حوالے سے طلبا کا کہنا تھا کہ یہ میری یہاں پہلی آمد ہے اور مجھے یہ جگہ بہت پسند آئی، میں نے پہلی بار ہتھیار چلایا اور یہ تجربہ شاندار رہا۔
طالبہ نے کہا کہ آئی ایس پی آر انٹرن شپ کے تحت ہمیں لاہور گیریزن شوٹنگ گیلری لایا گیا جہاں میں نے گن فائر کیے،یہاں آ کر زبردست تجربہ ہوا، نئی چیزیں دیکھنے اور سیکھنے کا موقع ملا، ہم نے بہت کچھ دریافت کیا اور زبردست تجربہ حاصل کیا، ہم آئی ایس پی آر کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیں یہ شاندار موقع فراہم کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو زخمی
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے علی احمد گوٹھ افغان ایریا میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 20 سالہ جاوید کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جبکہ پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ شائستہ نامی خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
پاک کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔