ویب ڈیسک:  نیشنل پولیس اکیڈمی کو ملٹری اکیڈمی کاکول کی طرز پر استوار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کمیٹی روم میں اکیڈمی کی تنظیم نو کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی ، اجلاس میں کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد ، ڈی سی اسلام آباد اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ

 کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی محمد ادریس احمد نے این پی اے کی تنظیم نو کے ماسٹر پلان کے بارے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی ، محسن نقوی نے ضروری تبدیلیوں کے بعد ماسٹر پلان دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی، نیشنل پولیس اکیڈمی کی تنظیم نو کے پراجیکٹ پر مرحلہ وار عمل درآمد ہو گا۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی کو نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن پلان کے بارے بریفنگ دی گئی انڈرٹریننگ افسران کیلئے رہائشی بلاک کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا جائے۔

عالمی بینک کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

 اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کو ملٹری اکیڈمی کاکول کی طرز پر استوار کیا جائے گا، جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکنِیکل ٹریننگ سینٹر، انڈور اور آؤٹ ڈور فائرنگ رینج بھی بنائی جائے گی۔

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پریڈ گراؤنڈ کو بڑا اور خوبصورت بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اکیڈمی میں ایلیٹ فورس ٹریننگ سکول بھی بنے گا، ہمارا مقصد نیشنل پولیس اکیڈمی کو ایک بین الاقوامی معیار کا ادارہ بنانا ہے جہاں بیرون ملک سے بھی افسران تربیت کیلئے آئیں۔ 

ماں کیساتھ گلی میں گزرنے والے بچے کے سر میں ملزم نے  ایئر گن کا چھرا  فائر کر دیا

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی اکیڈمی کا

پڑھیں:

محسن نقوی کی بنگلا دیشی وزیر کھیل سے ملاقات، کرکٹ کے فروغ کے تعاون پر اتفاق

وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلا دیش کے وزیر کھیل، امور نوجوانان، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آصف محمود سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے فروغ و امپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کے لیے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلا دیش کے امپائرز کو پاکستان میں ٹریننگ کی دعوت دی جبکہ وویمنز کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرامز کے لیے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ فیصلہ کیا گیا کہ اسپورٹس کے فروغ کے لیے پی سی بی اور بی سی بی میں باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا۔

ملاقات میں نوجوانوں کی اسکلز ڈویلپمنٹ اور روزگار سے متعلق مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اعلیٰ تعلیم، اسکالر شپ پروگرامز اور تعلیمی میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔ سولر انرجی میں جدت اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

محسن نقوی نے شناختی دستاویزات کو فول پروف بنانے خصوصاً نادرا کے محفوظ سیکیورٹی نظام سے متعلق بتایا۔ بنگلا دیشی وزیر آصف محمود نے نادرا کے نظام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنگلا دیش کے وفد کو نادرا کے دورے کی دعوت دی، بنگلا دیش کا اعلیٰ سطح کا وفد جلد پاکستان آئے گا اور نادرا کا دورہ کرے گا۔

اس موقع پر، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، اسپورٹس سرگرمیوں کے فروغ سے یوتھ ڈویلپمنٹ کے مواقع سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

ملاقات بنگاہ دیش اور پاکستان کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات خصوصاً نوجوانوں، کھیل، تعلیم اور تجدید پذیر توانائی کے شعبوں میں تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی امید کو تقویت دیتی ہے۔

بنگلا دیش کی وزارت اسپورٹس و یوتھ کے سیکریٹری محبوب العالم، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ رضاالمقصود، پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور محمد واصف، کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، مینیجر نوید اکرم چیمہ اور اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی کی بنگلہ دیشی وزیر سے ملاقات‘  ایمپائرز ڈویلپمنٹ کیلئے تعاون پر اتفاق 
  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلا دیشی وزیر کھیل سے ملاقات
  • محسن نقوی کی بنگلا دیشی وزیر کھیل سے ملاقات، کرکٹ کے فروغ کے تعاون پر اتفاق
  • محسن نقوی کی بنگلہ دیشی وزیر کھیل سے ملاقات، کرکٹ و ایمپائرنگ تعاون پر اتفاق
  • محسن نقوی کا بنگلہ دیش کا دورہ، دونوں ممالک میں بڑے معاہدے کا فیصلہ
  • پاکستانیوں کے لئے ایک اور ملک میں ویزا فری انٹری کی سہولت
  • وزیرداخلہ محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) جہانگیر عالم چودھری سے ملاقات، اہم فیصلے
  • محسن نقوی کی بنگلہ دیش اہم ملاقات، ویزا فری انٹری سمیت سیکیورٹی تعاون پر اہم پیشرفت
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • پولیس کا اصل امتحان میدانِ عمل میں ہوگا، عام آدمی کو انصاف فراہم کرنا ہے:وزیراعظم