ایئر عربیہ کی سپر سیٹ سیل کا آغاز، کم سے کم مالیت کا ٹکٹ کتنے کا؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
شارجہ میں قائم ایئر عربیہ کی سپر سیٹ کی سیل ایک مرتبہ پھر شروع کردی گئی ہے، بجٹ ایئر لائن 129 درہم سے شروع ہونے والے رعایتی کرایوں پر اپنے پورے نیٹ ورک میں 5 لاکھ سیٹیں پیش کر رہی ہے۔
ایئر ٹکٹ کی یہ سیل 17 فروری سے 2 مارچ تک جاری رہے گی، جس کے دوران خریدے گئے ٹکٹ رواں برس 1 ستمبر سے آئندہ برس 28 مارچ کے درمیان سفر کے لیے کارگر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: غیرملکی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے مزید براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر عربیہ نے اعلان کیا ہے کہ مسافر حضرات اپنی پروازیں بک کروانے کے لیے www.
’ایئر ٹکٹ کی اس سیل سے مسافروں کو اپنے دوروں کی منصوبہ بندی کرنے کے لیے کافی وقت مل جائے گا۔‘
مزید پڑھیں: کپڑے نہ لائیں، آپ آجائیں، جاپان ایئرلائن کی منفرد سروس متعارف
متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی، شارجہ اور راس الخیمہ سے نان اسٹاپ پروازوں کے ساتھ، ایئر عربیہ مسافروں کو مشرق وسطیٰ، ایشیا اور یورپ سے 100 سے زیادہ مقامات سے فضائی سفر کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ابوظہبی ابوظہبی ٹی10 لیگ ایئر ٹکٹ ایئر عربیہ رعایتی کرایوں سپر سیٹ سیل شارجہ متحدہ عرب امارات نیٹ ورک
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ابوظہبی ٹی10 لیگ ایئر ٹکٹ ایئر عربیہ سپر سیٹ سیل متحدہ عرب امارات نیٹ ورک ایئر عربیہ
پڑھیں:
آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے نے انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی