UrduPoint:
2025-11-03@09:03:49 GMT

سی ڈی اے نے اسلام آباد میں پانی کی قلت کا خدشہ ظاہر کردیا

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

سی ڈی اے نے اسلام آباد میں پانی کی قلت کا خدشہ ظاہر کردیا

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری ۔2025 )کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی ادارلحکومت میں پانی کی قلت کا خدشہ ظاہر کردیا رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاﺅسنگ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ناصر بٹ کی زیرصدارت ہوا جس میں وفاقی دارالحکومت میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے سی ڈی اے نے بریفنگ دی گئی.

سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ اسلام آباد کو راول ڈیم، خانپور ڈیم اور سملی ڈیم سے پانی فراہم کیا جاتا ہے تاہم رواں برس بارشیں نہ ہونے کے باعث پانی کے ذخائر کم ہو رہے ہیں سملی ڈیم میں صرف جون تک کا پانی باقی ہے جبکہ راولپنڈی میں پانی کی قلت کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے.

(جاری ہے)

واضح رہے کہ طویل خشک سالی کے باعث راولپنڈی میں زیرزمین پانی کی سطح گرنے اور پانی کے ذخائر میں کمی پر واسا راولپنڈی نے گزشتہ روز خشک سالی ایمرجنسی نافذکرتے ہوئے سروس اسٹیشنز اور گھروں میں گاڑیاں دھونے پر ایک ماہ کی پابندی عائد کردی تھی ایم ڈی واسا سلیم اشرف کا کہنا تھا کہ شہری گھروں کے فرش گاڑیاں دھونے اور باغیچوں کو پانی دینے سے اجتناب کریں خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف سخت کارروائی ہوگی.

ایم ڈی واسا کے مطابق بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی خطرناک حد تک بڑھ گئی جبکہ خانپور ڈیم کی بھل صفائی کے باعث بھی پانی کی سپلائی میں مزید کمی واقع ہوئی ہے راولپنڈی شہر میں پانی کی یومیہ طلب 70 ملین گیلن ہے شہر کو یومیہ 51 ملین گیلن پانی فراہم کیا جارہا تھا بارشیں نہ ہونے سے پانی کی یومیہ فراہمی مزید 5 ملین گیلن کم ہوگئی ہے . اجلاس میں مری کو ضلع بنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس نہ بنایا گیا تو مستقبل میں مشکلات ہوں گی ڈپٹی کمشنر مری نے زمین پر خاردار تاریں لگانے کی تجویز دی تاہم سیکریٹری ہاو¿سنگ نے کہا کہ قبضہ نہ ہونے والی زمین پر تار لگانا درست نہیں ہوگا اجلاس میں وزارت ہاﺅسنگ کی زمین حوالگی پر بھی بحث ہوئی کمشنر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ اگر وزارت کو زمین نہیں چاہیے تو پنجاب حکومت کے حوالے کر دی جائے چیئرمین کمیٹی نے زمین کی ملکیت کے معاملے پر وضاحت طلب کی جس پر حکام نے بتایا کہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے.

اجلاس میں بیوہ خاتون کو سرکاری رہائش گاہ کی الاٹمنٹ کا معاملہ بھی زیرغور آیا کمیٹی اراکین نے ہدایت کے باوجود خاتون کو گھر نہ دینے پر برہمی کا اظہار کیا اسٹیٹ آفس حکام کا کہنا تھا کہ خاتون الاٹمنٹ کے رولز پر پورا نہیں اترتی تاہم کمیٹی نے یکم جنوری سے ہونے والی تمام الاٹمنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں چیئرمین کمیٹی نے ہدایت دی کہ ایک ہفتے کے اندر تمام الاٹیز کی تفصیلات فراہم کی جائیں.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں پانی کی سی ڈی اے نہ ہونے کے باعث

پڑھیں:

پاک-افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیے جائیں گے

اسلام آباد:

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو شیڈول پاک-افغان مذاکرات سے قبل ترکیے جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک-افغان مذاکرات سے پہلے اسحاق ڈار کی ترکیے آمد متوقع ہے، ذرائع نے بتایا ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر اسحاق ڈار ترکی جائیں گے، پاک-افغان مذاکرات سے پہلے اسلام آباد میں اہم سفارتی مصروفیات جاری ہیں۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سائیڈ لائن سفارتی رابطوں کی فالو اپ میٹنگ ترکی میں ہوگی، غزہ کے مسئلے پر 8 وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس پاکستان کی شرکت کی تیاری مکمل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بار الیکشن: انڈیپنڈنٹ گروپ ’’اسٹیٹس کو‘‘ بر قرار رکھ سکتا ہے
  • اسلام آباد، ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا
  • اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار
  • پی ٹی آئی رہنما خولہ چودھری کو راولپنڈی کچہری میں پیش کردیا گیا
  • پاک-افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیے جائیں گے
  • اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری
  • لاہورمیں زیرِ زمین پانی کی سطح بلند کرنے کے لیے نیا منصوبہ شروع
  • لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح بلند کرنے کا منصوبہ 
  • امانت و دیانت، عوامی خدمت اور شہر کی تعمیر و ترقی جماعت اسلامی کا وژن ہے، منعم ظفر
  • تنزانیہ میں انتخابی دھاندلی کے الزامات، 3 دن میں 700 افراد کی ہلاکت کا خدشہ