بھارت کے سابق اداکار اور ’’اسٹائل‘‘ اور ’’ایکسکیوزمی‘‘ فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ساحل خان نے 48 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی ہے۔

ساحل خان نے ویلنٹائن کے موقع پر دبئی میں 22 سالہ میلینا الیگزینڈر سے شادی کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کی ہیں۔

A post shared by Sahil Khan (@sahilkhan)

میلینا الیگزینڈر سابق بھارتی اداکار ساحل خان سے عمر میں 26 سال چھوٹی ہیں۔ جوڑے کے درمیان عمر کے اس فرق پر صارفین نے کافی مذاق بنایا تھا لیکن ’’اسٹائل‘‘ فلم کے اداکار نے شادی کے بعد اپنے انٹرویو میں عمر کے اس فرق کا دفاع کیا ہے۔

ساحل خان نے کہا کہ ’’محبت عمر سے متعین نہیں ہوتی اور ہماری کہانی اس بات کی عکاسی کرتی ہے۔ میلینا کے خیالات بھی محبت، تعلق، سمجھ اور زندگی کے ہر مرحلے سے گزرنے کے بارے میں ایک جیسے ہیں۔ جب میں میلینا سے ملا تو وہ صرف 21 سال کی تھی اور میں فوری طور پر اس کی طرف مائل ہوگیا۔ اور مجھے یقین ہے کہ یہ احساس دونوں طرف تھا۔‘‘

ساحل خان نے مزید کہا، ’’اس کی عمر کے باوجود، وہ واضح ذہن، پختہ اور زندگی کی گہری سمجھ رکھتی تھی۔ ہم نے اپنے مستقبل کے بارے میں معنی خیز گفتگو کی، جس نے ہمیں اگلا قدم اٹھانے پر آمادہ کیا۔ اپنے خاندانوں سے تعارف کرانے کے بعد، ہم نے منگنی کی اور اب ہم شادی شدہ ہیں۔‘‘

یاد رہے کہ میلینا ساحل خان کی دوسری اہلیہ ہیں۔ ماضی میں ساحل کی شادی نارویجن اداکارہ اور ماڈل نگار خان سے ہوئی تھی، لیکن ان کی شادی صرف ایک سال کے مختصر عرصے میں ختم ہوگئی تھی۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کا لاپتا بیٹا عبدالباسط خیریت سے اپنے گھر پہنچ گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خبر:کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد سے چند روز قبل لاپتا ہونے والا رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کا 14 سالہ بیٹا عبدالباسط بالآخر خیریت سے گوادر میں اپنے آبائی گھر پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا ہدایت الرحمٰن کے سسر اور  عبدالباسط کے نانا محمد آدم نے تصدیق کی ہے کہ عبدالباسط گوادر میں واقع ان کے گھر بخیر و عافیت پہنچ چکا ہے،عبدالباسط کے لاپتا ہونے کی اطلاع سعود آباد تھانے میں دی گئی تھی، وہ مدرسہ حنفیہ فاروقی مسجد سے اپنے رشتہ داروں کے گھر اورنگی ٹاؤن جانے کے لیے نکلا تھا مگر وہاں نہیں پہنچا، جس کے بعد اغوا کا مقدمہ مولانا ہدایت الرحمٰن کے سسر محمد آدم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مدعی کے مطابق ان کے دو نواسے 14 سالہ عبدالباسط اور 16 سالہ عبدالوہاب گزشتہ ایک سال سے مذکورہ مدرسے میں زیر تعلیم تھے، انہوں نے پولیس کو بتایا کہ عبدالباسط کچھ عرصے سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا اور مدرسہ چھوڑنے کی خواہش ظاہر کرتا رہتا تھا، اس نے اپنے بڑے بھائی کو بھی اس بات سے آگاہ کیا تھا۔

پولیس کے مطابق عبدالباسط گزشتہ روز بعد نماز مغرب مدرسے سے بغیر اطلاع دیے غائب ہو گیا، جس کے بعد اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کی اور بعد ازاں تھانے میں رپورٹ درج کرائی گئی۔

 اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ عبدالباسط گوادر میں اپنے اہل خانہ کے پاس خیریت سے موجود ہے، پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ وہ کراچی سے گوادر کیسے پہنچا اور اس دوران کن حالات سے گزرا۔

متعلقہ مضامین

  • وزارت داخلہ کی تیونس کی خاتون کو فوری ایگزٹ پرمٹ جاری کرنے کی پیشکش
  • پاکستانی لڑکے سے شادی کرنیوالی تیونس لڑکی کی محبت کا برا انجام
  • امریکی خاتون کے بعد تیونس کی لڑکی بھی کراچی میں دھوکا کھا گئی، شادی کے چند ماہ بعد طلاق
  • پنڈی بھٹیاں، شادی کی تقریب میں جھگڑا، دولہے کی ٹانگیں توڑ دی گئیں
  • ’بلاول سے شادی کیلئے بڑے گھر کی ایک لڑکی کالا جادو سیکھ رہی ہے‘، معروف ماہر علم نجوم کے سنسنی خیز انکشافات
  • مانیکا خاندان کی ایک لڑکی بلاول بھٹو سے شادی کے لیے کالا جادو سیکھ رہی ہے، ماہر علم نجوم کا دعویٰ
  • راولپنڈی میں باپ اور بھائی نے غیرت کے نام پر جواں سالہ لڑکی کو قتل کردیا
  • مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کا لاپتا بیٹا عبدالباسط خیریت سے اپنے گھر پہنچ گیا
  • رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن کا لاپتا بیٹا آبائی گھر پہنچ گیا
  • مٹیاری: دو خواتین سمیت 5 ملزمان ایک 15 سالہ لڑکی کو گھر سے اغوا کرکے لے گئے