سندھ اسمبلی: ایم اے پاس بیوروکریٹ کو یونیورسٹیز کا وائس چانسلرز بنانے کا قانون دوسری بار منظور
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
سندھ اسمبلی نے ایم اے پاس بیوروکریٹ کو یونیورسٹیز کا وائس چانسلرز بنانے کا قانون دوسری بار منظور کر لیا۔
اپوزیشن ارکان کے شور شرابے کے باوجود سندھ جامعات ترمیمی ایکٹ بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔ سول کورٹس ترمیمی بل بھی کثرت رائے سے منظور کیا گیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دونوں بل اعتراض لگا کر واپس کیے تھے۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آج جس بل پر یہ احتجاج کر رہے تھے وہ ان لوگوں نے پڑھا بھی نہیں ہے، اب ہم نے قانون بنا دیا ہے کہ کوئی بھی شخص وائس چانسلر بن سکتا ہے۔
اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا سسٹم تعلیمی بورڈز پہلے ہی برباد کرچکا ہے، اب ہائر ایجوکیشن بھی پیپلز پارٹی کے سسٹم کے پاس چلی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ڈاکٹر محمد طفیل جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی 4 سالہ مدت 28 جولائی کو ختم ہوگی۔ ڈاکٹر عراقی نے اس مدت سے قبل 3 برس جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر کی ذمے داریاں بھی سنبھالی تھیں وہ مجموعی طور پر 7 برس تک جامعہ کراچی کے وائس چانسلر رہے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل کو جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر کے عہدے کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، وہ 28 جولائی سے یہ نئی ذمے داری سنبھالیں گے۔ جامعہ کراچی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی 4 سالہ مدت 28 جولائی کو ختم ہوگی۔ ڈاکٹر عراقی نے اس مدت سے قبل 3 برس جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر کی ذمہ داریاں بھی سنبھالی تھیں وہ مجموعی طور پر 7 برس تک جامعہ کراچی کے وائس چانسلر رہے۔