کراچی چیمبرمیں تاجروں اور عوام الناس کیلئے مفت میڈیکل کیمپ
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے اپنے ممبران اورکمیونٹی کی وسیع تر خدمت کے لیے ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر، المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ، خادم انسانیت اور پاکستان آئی بینک سوسائٹی کے اشتراک سے کے سی سی آئی میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔اس ایونٹ میں کے سی سی آئی کے ممبران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی جو اس اقدام کے مثبت اثرات کی عکاسی کرتی ہے۔کیمپ میں بلڈ شوگر، کولیسٹرول، ہڈیوں سے متعلق ٹیسٹ اور سی بی سی ٹیسٹ سمیت بنیادی صحت کی خدمات فراہم کی گئیں نیز ماہر جنرل فزیشنز اورڈرمیٹالوجسٹ نے مفت مشاورت بھی فراہم کی۔کے سی سی آئی کے صدر محمد جاوید بلوانی، سینئر نائب صدر ضیاء العارفین ، نائب صدر فیصل خلیل احمد، ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سب کمیٹی کے چیئرمین فرحان اشرفی اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین نے بھی کیمپ کا دورہ کیا۔ صدر کے سی سی آئی محمد جاوید بلوانی نے ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر، المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ، خادم انسانیت اور پاکستان آئی بینک سوسائٹی کے ساتھ اشتراک کو سراہا جس کی بدولت کامیابی کے ساتھ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد ممکن ہوا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے سی سی ا ئی
پڑھیں:
متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
ابوظہبی(نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے نئی منصوبہ بندی بنا لی گئی۔
اماراتی نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی اور پبلک ہیلتھ سینٹر میں 5 سالہ معاہدہ ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے رپورٹس کے مطابق شدید گرمی، نمی اور فضائی آلودگی سے متعلق جدید ڈیٹا شیئر کیا جائے گا، ملک میں کہیں بھی شدید گرمی کی صورت میں عوام کو فوری ڈیجیٹل اطلاعات دی جائیں گی۔
گرمی سے متاثرہ علاقے میں موجود عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا، فوری آگاہی مہم سے کلائمٹ چینج کے اثرات کم کرنے میں مدد دے گی۔
متحدہ عرب امارات میں رواں سال اگست میں درجۂ حرارت 51.8 ڈگری تک پہنچا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یو اے ای میں مئی اور اپریل بھی ریکارڈ گرم ترین مہینے قرار پائے تھے، یو اے ای میں دن 12:30 سے 3:30 بجے تک دھوپ میں کام کرنا ممنوع ہے۔
Post Views: 6