کراچی: طارق روڈ کی جیولرز شاپ پر چھاپہ، حوالہ ہنڈی کے الزام میں 1 شخص گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
جنگ فوٹو
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے طارق روڈ کی جیولرز شاپ پر چھاپے کے دوران حوالہ ہنڈی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نعمان صدیقی کے مطابق جیولرز شاپ سے 35 ہزار امریکی ڈالرز اور 60 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔
گرفتار ملزم باسط حسین کے خلاف حوالہ ہنڈی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
نعمان صدیقی کے مطابق قبضے سے حوالہ ہنڈی کے شواہد اور موبائل فون سے ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ کارروائی ایف آئی اے کے کوآپریٹ کرائم سرکل کے عملے نے کی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حوالہ ہنڈی
پڑھیں:
کراچی:جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا حاصل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
کراچی:انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امریکی ویزا کے حصول کے لیے جعلی میڈیکل دستاویزات فراہم کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کو امریکی قونصلیٹ کی شکایت پر گرفتار کیا گیا جن کی شناخت محمد توصیف خان اور عمران نذیر سلہری کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو امریکی قونصلیٹ کے دفتر کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے طبی بنیادوں پر امریکی ویزے کے حصول کے لیے جعلی میڈیکل دستاویزات تیار کیں۔ ملزمان عقیل اور تبسم ضیاء نامی ایجنٹوں سے رابطے میں تھے۔