ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے نیا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل گروک 3 متعارف کرایا ہے۔

درحقیقت ایلون مسک کا دعویٰ ہے کہ یہ اب تک دنیا میں متعارف کرائے جانے والا سب سے اسمارٹ اے آئی چیٹ بوٹ ہے، جس کا مقابلہ دیگر چیٹ بوٹس نہیں کرسکتے۔انہوں نے ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ گروک 3 پہلے سے زیادہ طاقتور اور تیز رفتار ہے اور اسے طویل تربیت دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس نئے ماڈل سے آپ کو وقت بچانے میں مدد ملے گی، ابھی جو کام ویب یا سوشل میڈیا پر آدھے سے ایک گھنٹے میں ہوتا ہے، وہ گروک 3 کے ذریعے 10 منٹ میں ممکن ہوسکے گا۔ایکس اے آئی کے مطابق گروک 3 سابقہ ماڈل گروک 2 سے 10 گنا زیادہ طاقتور ہے۔کمپنی نے دعویٰ کیا کہ گروک 3 کارکردگی کے لحاظ سے اس وقت دستیاب دیگر چیٹ بوٹس بشمول چیٹ جی پی ٹی 4o، گوگل جیمنائی 2 پرو اور ڈیپ سیک وی 3 سے زیادہ بہتر ہے۔

اس نئے اے آئی ماڈل کو ایکس اے آئی کے سپر کمپیوٹر Colossus نے تیار کیا ہے جسے دنیا کے چند بڑے سپر کمپیوٹرز میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ایلون مسک نے بتایا کہ اگر آپ گروک 3 کو استعمال کریں تو آپ روزانہ کی بنیاد میں اس میں بہتری کو محسوس کریں گے کیونکہ ہم مسلسل اسے بہتر بنا رہے ہیں۔کمپنی کے مطابق گروک 3 کے بعد گروک 3 منی کو بھی متعارف کرایا جائے گا مگر اس میں محدود فیچرز دستیاب ہوں گے۔

البتہ گروک 3 منی گروک 2 کے مقابلے میں زیادہ برق رفتاری سے سوالات کے جواب دے گا۔اس نئے چیٹ بوٹ کو ایکس اے آئی نے 2024 میں متعارف کرانا تھا مگر ایسا نہ ہوسکا۔اب یہ ہر ماہ 22 ڈالرز فیس ادا کرنے والے ایکس کے پریمیئم پلس صارفین کو دستیاب ہوگا، جس کے لیے انہیں پہلے ایکس کے نئے ورژن کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ایکس اے آئی کی جانب سے ماہانہ 30 ڈالرز پر مبنی سپر گروک سبسکرپشن بھی متعارف کرائی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ایکس اے ا ئی ایلون مسک

پڑھیں:

لاہور : بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار کرلی گئی۔رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا کہ انہوں نے ملک کی سب سے جدید اسمارٹ سڑک کی تعمیر مکمل کر لی ہے جو شہر کے وسط میں واقع ہے۔حکام نے کہا کہ اس سٹرک کو روٹ 47 کا نام دیا گیا ہے. اس کی لمبائی 4.5 کلومیٹر ہے جو کلمہ چوک کو بشمول فیروز پور روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ، والٹن روڈ اور لاہور رنگ روڈ سمیت شہر کی کئی بڑی شاہراہوں کو جوڑتی ہے۔اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 9 ارب روپے (تقریباً 32 ملین امریکی ڈالر)تھا. اس منصوبے کو پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی بی ڈی پنجاب) نے انجام دیا۔سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے کہا کہ سڑک ملک کے جدید ترین تجارتی ضلع کا مرکزی بلیوارڈ ہے، یہ بین الاقوامی معیارات پر پورا اترتی ہے اور اس میں کئی اسمارٹ خصوصیات شامل ہیں۔اس سڑک میں تقریباً ایک کلومیٹر کا فلائی اوور شامل ہے.اس میں پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کے لیے الگ الگ لین ہیں۔حکام نے بتایا کہ سڑک کو بارشوں کے دوران پانی کے جمع ہونے سے روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔روٹ 47 کے ساتھ فٹ پاتھوں پر سولر پینل لگائے جا رہے ہیں جو ایک میگا واٹ تک بجلی پیدا کریں گے. عمران امین نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ پاکستان کی پہلی اسمارٹ سڑک ہے جو توانائی بھی پیدا کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سام سنگ نے اپنے اسمارٹ فون کی معلومات غلطی سے لیک کر دیں
  • کس نامور اداکار نے اپنے بیٹے کو 22 سال کی عمر تک اسمارٹ فون کے بجائے ’ ڈبہ فون ‘ استعمال کروایا؟
  • دنیا کا سب سے کڑوا ترین مادہ دریافت
  • خوشخبری ،معروف گاڑی کی آسان اقساط پر ادائیگی کا پلان متعارف
  • پاکستان دنیا کا 5 واں سب سے زیادہ آب و ہوا کا شکار ملک قرار
  • چین نے انٹرنیٹ کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا
  • لاہور : بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار
  • ٹیسلا کی فروخت، منافع میں کمی، ایلون مسک کا حکومت میں اپنا کردار کم کرنے کا اعلان
  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ستمبر میں کرانیکا فیصلہ ، امیدواروں کیلئے تعلیمی قابلیت کی نئی شرط
  • وزیراعظم نے FBR کا جائزہ ماڈل تمام وفاقی ملازمین پر لاگو کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی