Jasarat News:
2025-05-10@04:28:07 GMT

معاشی استحکام سیاسی استحکام سے مشروط ہے: علی امین گنڈا پور

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

معاشی استحکام سیاسی استحکام سے مشروط ہے: علی امین گنڈا پور

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور  نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کا معاشی استحکام سیاسی استحکام سے مشروط ہے۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کسی بھی ملک یا صوبے کے لیے معاشی نظام منظم ہونا چاہیے، مالیاتی نظام کے لیے بینک آف خیبر نے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے اقدامات کر رہے ہیں،  اقدامات سے لوگوں کا بینک آف خیبر اور حکومت پر اعتماد بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ فلاحی منصوبوں پر توجہ دے رہے ہیں، ہمارا صوبہ آئی ایم ایف کے حوالے سے اہداف پورے کررہا ہے۔

علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ سرمایہ کار خیبر پختون خوا میں سرمایہ لگائیں، حکومت انہیں مراعات دے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور

پڑھیں:

علی امین گنڈاپور کی وفاقی حکومت اور ارکان پارلیمنٹ کو سنگین دھمکیاں

سٹی42:   پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے پاکستان کے ارکان قومی اسمبلی کو خیبر پختونخوا میں داخل نہ ہونے دینے کی دھمکی دے دی۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور ایسی دھمکیاں دینے کے عادی ہیں۔ اب خیبر پختونخوا کو  پاکستان کے ارکان  قومی اسمبلی کے لئے ممنوعہ علاقہ بنانے کی دھمکی دینے کا بظاہر سبب یہ ہے کہ آج علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے حکام نے جیل میں  بانی سے ملنے کی اجازت نہیں دی
 معاصر نیوز ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کہا، " موجودہ جنگی حالات میں میرا پیغام یہی ہے، جس کو ٹھیک لگے ٹھیک، نہیں لگے توبھاڑ میں جائے." 
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبائیت کو منفی انداز سے ابھارا اور کہا،  پنجاب پولیس نے آج مجھے اپنے لیڈر سے ملاقات سے روکا ہے، وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سے کہتا ہوں اب آپ کا کوئی ایم این اے "میرے صوبے"  میں داخل ہوکر دکھائے۔

پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان

 علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل پہنچے تو پولیس نےانہیں گورکھ پور کے پولیس چیک پوسٹ پر روک دیا۔

علی امین  نے پولیس اہلکاروں پر دھونس جمانے کی کوشش کی جسے اہلکاروں نے  نظر انداز کر دیا۔ اس پر علی امین نے دھمکیاں دیں اور پولیس اہلکاروں کے سامنے کہا ، " پنجاب پولیس نے آج مجھے اپنے لیڈر سے ملاقات سے روکا ہے۔وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سے کہتا ہوں اب آپ کا کوئی ایم این اے میرے صوبے میں داخل ہوکر دکھائے.موجودہ جنگی حالات میں میرا پیغام یہی ہے جس کو ٹھیک لگے ٹھیک، نہیں لگے توبھاڑ میں جائے۔"

علی امین گنڈا پور کا اڈیالہ جیل کی جانب پیدل مارچ، پولیس سے تلخ کلامی

دل چسپ بات یہ ہے کہ اڈیالہ جیل پر وزیراعظم اور وفاقی حکومت کا کوئی انتظامی اختیار نہیں اور  نہ  ہی  اڈیالہ جیل کے اطراف سڑکوں پر حفاظتی چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس اہلکار وفاقی حکومت کے ماتحت ہیں۔ 

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • عمران  سے ملنے نہیں دیا گیا‘ وفاق کا کوئی ایم این اے خیبر پی کے میں آکر دکھائے: گنڈا پور
  • معاشی استحکام، پائیدار ترقی کیلئے اصلاحاتی اقدامات جاری رکھنے میں پرعز م ہیں: وزیر خزانہ
  • پاکستان معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہے، وزیر خزانہ کا لندن میں کانفرنس سے خطاب
  • علی امین گنڈاپور کی وفاقی حکومت اور ارکان پارلیمنٹ کو سنگین دھمکیاں
  • راولپنڈی، علی امین گنڈا پور کا جیل کی جانب پیدل مارچ، پولیس سے تلخ کلامی
  • علی امین گنڈاپور کو پولیس نے گورکھ پور ناکے پر روک لیا
  • علی امین گنڈا پور کا اڈیالہ جیل کی جانب پیدل مارچ، پولیس سے تلخ کلامی
  • ایس ای سی پی کی جغرافیائی سیاسی صورتحال کے درمیان مارکیٹ کے استحکام کی یقین دہانی
  • شراب و اسلحہ برآمد کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • بھارتی اقدام سے خطے میں امن و استحکام کو سنگین خطرہ ہے:علی امین گنڈا پور