بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج کی عمرہ ادا کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک) چیمپئینز ٹرافی کی تیاریاں ۔۔۔بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے عمرہ ادا کرلیا۔ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
بھارتی فاسٹ باؤلر محمد سراج نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرکے اپنے پرستاروں کو بتایا ہے کہ انہوں نے عمرہ ادا کیاہے۔
وہ گذشتہ روز اپنے دوستوں کے ہمراہ مذہبی فریضے کی ادائیگی کے لئے ممبئی ائیرپورٹ سے جد ہ کے لئے روانہ ہوئے تھے۔
View this post on InstagramA post shared by Mohammed Siraj (@mohammedsirajofficial)
تصویر میں وہ احرام میں نظر آ رہے ہیں۔ تصویر کے کیپشن میں سراج نے صرف ‘الحمدللہ’ لکھا ہے۔ محمد سراج کا یہ پہلا عمرہ نہیں ہے، اس سے پہلے وہ 2019 اور پھر 2022 میں بھی عمرہ ادا کر چکے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ روحانی مضبوطی کے لئے عمرہ کرنے آئے ہیں اور انشا اللہ چیمپئینز ٹرافی میں بھرپور پرفارمنس پیش کریں گے۔
مزیدپڑھیں:اماراتی حکومت نے پاکستانیوں کے دل توڑ دیے، میچ ٹکٹ کے باوجود ویزے کی درخواستیں مسترد
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔