چینی حکومت کا غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کا منصوبہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
چینی حکومت کا غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کا منصوبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی حکومت نے “غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے لئے 2025 ایکشن پلان” جاری کیا ۔ ایکشن پلان میں چار شعبوں میں 20 مخصوص اقدامات شامل ہیں جن میں آزادانہ کھلے پن کی منظم توسیع، سرمایہ کاری کے فروغ کی سطح میں بہتری، کھلے پلیٹ فارمز کی کارکردگی میں اضافہ اور سروس گارنٹیز کو مضبوط بنانا شامل ہے تاکہ سرمایہ کاری کی کشش اور استحکام میں اضافہ جاری رہے۔
جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ مذکورہ منصوبے کے مطابق ، آزادانہ کھلے پن کی منظم توسیع کے لحاظ سے ، چین ٹیلی کمیونیکیشن ، طبی دیکھ بھال ، تعلیم وغیرہ کے شعبوں میں کھلے پن پر مبنی پائلٹ منصوبوں کو وسعت دے گا ، اور تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں آزاد انہ کھلے پن کی منظم توسیع کے لئے نظریاتی اور عملی منصوبہ تشکیل گا۔ قومی خدمت کی صنعت میں توسیع اور کھلے پن کے لئے جامع پائلٹ منصوبوں کے دائرے کو بہتر بنایا جائے گا، سروس انڈسٹری کی توسیع اور کھلے پن میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لئے بیجنگ ڈیمونسٹریشن زون کی حمایت کی جائے گی ، اور پائلٹ منصوبے کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائے گی ،
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو چین میں ایکویٹی سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی جائے گی ، لسٹڈ کمپنیوں میں غیر ملکی اسٹریٹجک سرمایہ کاری کی انتظامیہ کے اقدامات کو صحیح معنوں میں عمل میں لایا جائےگا ، اور اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے نفاذ کے لئے آپریشنل رہنما خطوط وضع اور جاری کیے جائیں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: غیر ملکی سرمایہ سرمایہ کاری
پڑھیں:
عمان نے غیر ملکیوں کے لیے طویل مدتی رہائش کا پروگرام متعارف کرادیا
عمان نے غیر ملکیوں کے لیے طویل مدتی رہائش کا پروگرام متعارف کرایا ہے تاہم اس کے لیے خواہشمند افراد کو شرائط پوری کرنی ہوں گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمان نے غیر ملکیوں کے لیے اپنے ملک میں طویل مدتی رہائش کا پروگرام متعارف کرایا ہے۔ اب سرمایہ کاری کے ذریعہ طویل مدت تک رہائش اختیار کر سکتے ہیں۔ تاہم طویل مدتی رہائش کی اہلیت صرف سرمایہ کاری نہیں بلکہ دیگر اہم شرائط بھی ہیں، جن کو پورا کرنا لازمی ہوگا۔
عمان میں طویل مدت رہائش کے خواہشمند افراد کو کم از کم 10 سال تک رہائش اختیار کرنا ہوگی۔ اس کے علاوہ کم از کم 5 لاکھ عمانی ریال (تقریباً 1.3 ملین امریکی ڈالر) مالیت کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔ یہ سرمایہ عمان میں کاروبار، ریئل اسٹیٹ یا منظور شدہ شعبوں میں لگانا ہوگا۔
عمان میں طویل مدت رہائش کے خواہشمند امیدوار کی عمر 21 سال سے زیادہ ہونی چاہیے۔ اس کو ملک میں قیام کے لیے اپنے اچھے کردار کا ثبوت (پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ) دینا ہوگا۔ اس کے علاوہ عمان کے قوانین کی پاسداری بھی کرنا ہوگی۔
جو شخص مذکورہ شرائط اور اہلیت کے معیار پر پورا اترے گا۔ اس کو 5 سے 10 سال کے لیے عمان کا رہائشی ویزا ملے گا، جو قابل تجدید ہوگا۔ اس میں خاندان کے افراد (بیوی / شوہر، بچوں) کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے، جب کہ اس کے لیے کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھیں گے۔
خواہشمند افراد عمان کے رائل پولیس یا متعلقہ حکام سے رابطہ کریں اور سرمایہ کاری کے ثبوت اور دیگر متعلقہ دستاویزات جمع کرائیں۔
متعلقہ حکام کی جانب سے درخواست کی منظوری کے بعد ویزا جاری کیا جائے گا۔
مزید تفصیلات کے لیے عمان کی سرکاری ویب سائٹ یا سفارتخانے سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔