حکومت بڑا سفاری پارک کس شہر میں بنا رہی ہے، کتنے مہینوں میں مکمل ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں 10 ارب روپے کی لاگت سے سفاری پارک کی تعمیر کے منصوبے کی تصدیق کردی ہے۔
کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے اس منصوبے کا اعلان وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیرینا انٹر چینج کے افتتاح کے موقع پر کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
حکام نے مجوزہ سفاری پارک کو فاطمہ جناح پارک میں قائم کرنے کے آپشن پر غور کیا تھا، تاہم اب اس ضمن میں متبادل جگہوں کی تلاش جاری ہے۔
ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی لاہور کی طرز پر دارالحکومت اسلام آباد میں بھی اسی نوعیت کی عوامی دلچسپی کا منصوبہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ اس سے قبل بحیثیت نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے طور پر محسن نقوی اپنے دور حکومت میں لاہور میں سفاری پارک کی تعمیر کی نگرانی کی تھی۔
لیگی رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کے تحریری جواب میں وزیر داخلہ نے اسمبلی کو بتایا کہ سفاری پارک کا منصوبہ اپنی جگہ پر موجود ہے، تاہم اس کی ابھی تعمیر شروع نہیں ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:
وزیر داخلہ کے مطابق کام شروع ہونے کے بعد یہ منصوبہ 18 ماہ میں مکمل ہونے کی امید ہے۔
دوسری جانب سی ڈی اے نے پچھلے 5 سالوں میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی سے 129 ارب روپے سے زائد آمدنی حاصل کی ہے، ان نیلامیوں سے حاصل ہونے والی آمدنی سے دارالحکومت میں سفاری پارک سمیت مختلف ترقیاتی اقدامات پر عملدرآمد کی توقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد سفاری پارک.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد سفاری پارک وزیر داخلہ سفاری پارک
پڑھیں:
بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشاں، ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا، احسن اقبال
وفاقی وزیر پلاننگ و ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی خواہش ہے کہ ٹیکسوں میں کمی لائی جائے، لیکن اس کے لیے ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا۔
ساہیوال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تنخواہ دار طبقہ ٹیکس چوری کا بوجھ اٹھاتا ہے۔
مزید پڑھیں: عوام کے لیے خوشخبری، ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
انہوں نے کہاکہ بجلی، گیس اور توانائی بحران پر قابو پانا حکومت کی ترجیح ہے، حکومت ملی تو معیشت سمیت تمام شعبے تباہ حال تھے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت کی کوشش ہے کہ بجلی کے نرخوں میں بھی کمی لائے۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت ہماری مسلح افواج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہی ہیں۔
احسن اقبال نے کہاکہ افواج پاکستان کے افسران اور جوان جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں، اس وقت بھارت کی سیاست دیوالیہ پن کا شکار ہے۔
انہوں نے کہاک بھارتی حکومت پاکستان کا نام لے کر اپنے عوام کو بھڑکاتی ہے، اور پھر پاکستان دشمنی کے نام پر ووٹ حاصل کیے جاتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews احسن اقبال بجلی قیمت ٹیکس چوری وفاقی وزیر منصوبہ بندی وی نیوز