جج بننے کا ٹیسٹ، پشاور ہائیکورٹ کے وکلا انگریزی میں فیل
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
ایڈیشنل سیشن جج کی تعیناتی کیلئے ہونے والے سکریننگ ٹیسٹ میں وکلاء کے انگریزی میں فیل ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس پر خیبرپختونخوا بار کونسل نے پشاور ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔
بار کونسل نے خط میں مطالبہ کیا کہ فیل ہونے والے وکلاء کیلئے انگریزی کے معیار میں نرمی کی جائے تاکہ اچھے امیدوار سامنے آ سکیں۔
سکریننگ ٹیسٹ میں 598 وکلاء نے حصہ لیا، جن میں سے 139 وکلاء انگریزی میں ناکام ہوگئے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی: خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش، 2 انتقال کرگئے
فائل فوٹوکراچی میں گزشتہ روز نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے 2 بچے انتقال کرگئے۔
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک وقت میں پیدا ہونے والے پانچ میں سے دو بچے دورانِ علاج دم توڑ گئے۔
ڈاکٹرز کے مطابق بچے وقت سے پہلے پیدا ہوئے ہیں اور تمام بچوں کا وزن انتہائی کم ہے۔ زندہ رہنے والے تینوں بچوں کو بھی سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
خاتون نے آپریشن کے ذریعے 3 لڑکوں اور 2 لڑکیوں کو جنم دیا تھا۔