ریکھا گپتا کون ہیں اور بی جے پی نے انہیں دہلی کا وزیر اعلیٰ کیوں منتخب کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
بھارت کے ریاستی انتخابات میں اس بار دہلی کا پلڑا بی جے پی کی حق میں رہا، جس کے بعد بی جے پی نے تین بار کونسلر رہ چکی ریکھا گپتا کو دہلی کا وزیر اعلیٰ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اروند کیجریوال کے بعد دہلی کی نئی وزیر اعلیٰ آتشی مارلینا سنگھ کون ہیں؟
دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات سے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کرنے والے گپتا کو آگے لا کر اپنے خواتین ووٹر بیس کو پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔
ریکھا گپتا جنہیں بدھ کے روز دہلی کی وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا، کہنے کو تو پہلی بار ایم ایل اے منتخب ہوئی ہیں، تاہم سیاست کا حصہ طویل عرصے سے ہیں۔
50 سالہ گپتا نے حالیہ دہلی اسمبلی انتخابات میں شالیمار باغ سیٹ سے 30,000 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس انتخابی مہم میں ان کا سلوگن ’کام ہی پہچان‘ تھا۔
گپتا دہلی بی جے پی کے ان کئی رہنماؤں میں سے ایک تھیں جنہیں دہلی کے وزیر اعلیٰ امیدواران کی صف اول میں دیکھا جاتا تھا۔ اس عہدے کے دیگر مضبوط امیدواروں میں عام آدمی پارٹی (AAP) کے سربراہ اروند کیجریوال کو شکست دینے والے پرویش ورما، دہلی بی جے پی کے جنرل سکریٹری آشیش سود، سابق اپوزیشن لیڈر وجیندر گپتا، ستیش اپادھیائے اور جتیندر مہاجن شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی انتخابات میں کن اداروں پر مداخلت کے الزامات لگائے گئے؟
گپتا نے دولت رام کالج سے گریجویشن کیا اور 1996-97 کے سیشن کے دوران بطور DUSU کے صدر خدمات انجام دیں۔ اس کے علاوہ ریکھا گپتا 3 بار کونسلر رہ چکی ہیں اور جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن (SDMC) کی سابق میئر ہیں۔
انہیں بی جے پی نے 2022 میں AAP کی شیلی اوبرائے کے خلاف MCD میئر کے امیدوار کے طور پر بھی کھڑا کیا تھا۔ریکھا گپتا بی جے پی مہیلا مورچہ کی قومی نائب صدر ہیں۔ وہ اس سے قبل دہلی بی جے پی کی جنرل سکریٹری رہ چکی ہیں۔
بی جے پی نے ریکھا گپتا کو دہلی کا وزیر اعلیٰ کیوں منتخب کیا؟ریکھا گپتا کو دہلی کا وزیر اعلی بنا کر، بی جے پی خواتین دہلی کے وزارت اعلیٰ کے عہدے پر زیادہ خواتین کے براجمان رہنے کے سلسلے کو بحال کرنے کے طور پر پیش کر رہی ہے، اس لیے کہ دہلی میں خواتین وزرائے اعلیٰ کا ایک سلسلہ دیکھا گیا ہے، جس میں کانگریس کی شیلا دکشت کی 15 سالہ حکومت بھی شامل ہے۔
دہلی کی دیگر خواتین وزیر اعلیٰ ’آپ‘ کی آتشی اور بی جے پی کی سشما سوراج تھیں۔ سشما سوراج 12 اکتوبر 1998 سے 3 دسمبر 1998 تک دہلی کی وزیر اعلیٰ رہیں۔ انہیں بی جے پی قیادت اسمبلی انتخابات سے عین قبل فائر فائٹ کرنے کے لیے لائی تھی۔
سشما سوراج کے بعد شیلا دکشت وزیر اعلیٰ بنیں،جو کجریوال کے برسراقتدار آنے سے قبل 15 سال سے زیادہ اس عہدے پر رہیں۔
ریکھا گپتا کو بطور وزیر اعلیٰ منتخب کرنا انتخابی سیاست اور پالیسیوں میں خواتین کے لیے بی جے پی کی ترجیحات کے مطابق بھی ہے۔ بی جے پی نے70 رکنی دہلی اسمبلی کے انتخاب کے لیے 9 نو خواتین امیدوار کھڑے کیے تھے۔جن میں سے 4 کامیاب ہوئیں۔
دہلی کی منتخب وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کا تعلق بھی ویشیا برادری سے ہے، جو بی جے پی کا روایتی ووٹر بیس ہے۔
دہلی بی جے پی لیڈر رمیش بدھوری اور پرویش ورما جیسے لیڈروں کے برعکس ریکھا گپتا کسی قابل ذکر تنازع کا حصہ ن ہیں۔ وہ ایک تازہ چہرہ بھی ہیں۔
ریکھا گپتا سیاسی تجربہ کار ہیں، وہ پارٹی کی صفوں میں اٹھی ہیں اور 3 دہائیوں سے بی جے پی سے وابستہ ہیں۔ انہیں دہلی کے وزیر اعلیٰ کا نام دیتے ہوئے بی جے پی نے نہ صرف ایک غیر متنازع سیاست دان بلکہ ایک خاتون لیڈر اور ایک تازہ چہرے کا بھی ذکر کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
AAP اروند کیجروال اے اے پی بی جے پی ریکھا گپتا شسما سوراج عام آدمی پارٹی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اروند کیجروال اے اے پی بی جے پی ریکھا گپتا عام ا دمی پارٹی دہلی کا وزیر اعلی دہلی بی جے پی بی جے پی نے بی جے پی کی دہلی کی کے لیے
پڑھیں:
سیلف کیئر ڈے: خود کو وقت دینے کی عادت کیوں ضروری ہے؟ ماہرین کی مفید تجاویز
ہر سال 24 جولائی کو دنیا بھر میں سیلف کیئر ڈے منایا جاتا ہے، جس کا مقصد لوگوں کو یہ احساس دلانا ہے کہ اپنی جسمانی، ذہنی اور جذباتی صحت کا خیال رکھنا بھی اتنا ہی ضروری ہے جتنا روزمرہ کی دیگر ذمے داریوں کو نبھانا۔ اس تاریخ کا انتخاب بھی ایک خاص پیغام دیتا ہے کہ انسان کو اپنی دیکھ بھال دن کے 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن معمول کا حصہ بنانی چاہیے۔
ماہرینِ صحت کے مطابق خود سے محبت اور اپنی ضروریات کو نظرانداز نہ کرنا ایک صحت مند اور متوازن زندگی کی بنیاد ہے۔ اگرچہ ہر روز اپنی صحت پر توجہ دینا بہتر ہے، تاہم سیلف کیئر ڈے اس عزم کی تجدید کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنی جسمانی اور ذہنی فلاح کو بھی ترجیح دیں۔
خود کو وقت دیجئے
ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ روزانہ کچھ وقت صرف اپنے لیے مخصوص کریں، چاہے وہ ایک گھنٹہ ہی کیوں نہ ہو۔ اس دوران اپنی پسند کی سرگرمی اختیار کریں، جیسے کوئی کتاب پڑھنا، پسندیدہ ویب سیریز دیکھنا، چہل قدمی کرنا یا خاموش ماحول میں وقت گزارنا۔ اس معمول سے ذہنی سکون میں اضافہ اور روزمرہ کی تھکن میں کمی آ سکتی ہے۔
متوازن اور غذائیت سے بھرپور خوراک
غذائیت سے بھرپور اور متوازن غذا بھی خود کی دیکھ بھال کا اہم حصہ ہے۔ ماہرین کے مطابق سبزیاں، تازہ پھل، دالیں اور اناج پر مشتمل غذا نہ صرف جسم کو ضروری غذائیت فراہم کرتی ہے بلکہ توانائی میں اضافہ اور مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔
جسمانی سرگرمیوں کےلیے وقت نکالیے
جسمانی سرگرمی کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ باقاعدہ ورزش یا ہلکی پھلکی جسمانی مشقت نہ صرف جسمانی فٹنس اور قوتِ برداشت میں اضافہ کرتی ہے بلکہ ذہنی دباؤ کم کرکے موڈ کو بھی بہتر بناتی ہے۔ اگر روزانہ ورزش ممکن نہ ہو تو کم از کم اس دن کچھ وقت جسمانی سرگرمی کے لیے ضرور نکالیں۔
مناسب اور پرسکون نیند لیجئے
مناسب اور پرسکون نیند کو بھی اچھی صحت کی بنیادی ضرورت قرار دیا جاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق معیاری نیند جسم کو بحال کرنے، دماغی کارکردگی بہتر بنانے اور روزمرہ کی تھکن دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اس لیے نیند کے معمول کو بہتر بنانا بھی سیلف کیئر کا اہم حصہ ہے۔
مراقبہ اور یوگا کی مشقیں
ذہنی سکون برقرار رکھنے کے لیے سانس کی مشقیں، مراقبہ اور یوگا جیسی سرگرمیاں بھی مفید سمجھی جاتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایسی مشقیں ذہنی یکسوئی پیدا کرنے، اضطراب کم کرنے اور انسان کو زیادہ پُرسکون محسوس کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خود کی دیکھ بھال کسی عیش و آرام کا نام نہیں بلکہ صحت مند زندگی کی ایک بنیادی ضرورت ہے، جسے مستقل معمول کا حصہ بنا کر جسمانی اور ذہنی صحت دونوں کو بہتر رکھا جا سکتا ہے۔