پیپلز پارٹی قیادت برہم،وسطی پنجاب کی تنظیمیں مکمل نہ ہونے پر اہم فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
حسن علی: پیپلز پارٹی کی قیادت کاوسطی پنجاب کی تنظیمیں مکمل نہ ہونےکیخلاف ایکشن لینےکافیصلہ، پارٹی قیادت نے وسطی پنجاب سے تمام تنظیموں کی فہرستیں طلب کر لیں۔
ذرائع ابلاغ کےمطابق پارٹی قیادت نےوسطی پنجاب کی تنظیموں والائیڈونگزکوتنظیم سازی مکمل کرنیکی ہدایات جاری کی تھیں،وسطی پنجاب میں تنظیم سازی مکمل نہ ہونے پر پارٹی قیادت برہم ہوگئی۔
وسطی پنجاب میں پارٹی کا تاجر ونگ موجود ہی نہیں۔
وسطی پنجاب کی قیادت تنظیم سازی مکمل نہ کرنیوالی تنظیموں والائیڈونگزکی فہرستیں فراہم کریگی، وسطی پنجاب کی فہرستوں کےبعدپارٹی کی مرکزی قیادت تنظیموں وونگزکےعہدیداروں کےخلاف کارروائی کریگی۔
اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وسطی پنجاب کی پارٹی قیادت
پڑھیں:
شیخ وقاص اکرم نے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں پر طنز کے تیر چلا دیے
شیخ وقاص اکرم—فائل فوٹوپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے اپنی پارٹی کی موجودہ قیادت پر سابق پارٹی رہنماؤں کی جانب سے کی گئی تنقید پر طنز کے تیر چلا دیے۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں شیخ وقاص نے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی تنقید کو پرانا چورن قرار دیا اور کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال میں ایسی کوششوں کو پزیرائی نہیں ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی سے موجودہ قیادت کی ملاقات نہ کرنا غلط بیانی ہے، پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ ان سے ملتے رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پارٹی میں وہی ہو گا جو بانیٔ پی ٹی آئی کہیں گے، باقی سب لوگ غیر متعلقہ ہیں۔