اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 فروری ۔2025 )مالی سال 25-2024 کی پہلی ششماہی کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مجموعی طورپر 1.87 فیصد کمی واقع ہوئی جو معاشی ترقی کے حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالات کی عکاسی کرتی ہے ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر کے علاوہ اگست 2024 کے بعد سے بڑی صنعت کی پیداوار میں منفی رجحان دیکھا گیا ہے .
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون میں منفی رجحان میں داخل ہونے سے پہلے دسمبر 2023 سے مئی 2024 تک بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مثبت
اضافہ ہوا جبکہ اگست میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 2.65 فیصد کی گراوٹ آئی جبکہ ستمبر میں 1.92 فیصد کی کمی آئی تاہم اکتوبر میں اس میں 0.02 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ نومبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.81 فیصد اور دسمبر میں 3.73 فیصد کمی واقع ہوئی اسی طرح جولائی 2024 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 2.38 فیصد اضافہ ہوا.
مالی سال 2024 میں بڑی صنعتوں کے شعبے میں 0.03 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ گزشتہ سال اس میں 0.92 فیصد اضافہ ہوا تھا مالی سال 2025 کے 6 ماہ میں سال بہ سال کی بنیاد پر خوراک کے شعبے میں 0.85 فیصد اضافہ ہوا، گندم اور چاول کی ملنگ میں 5.74 فیصد، نشاستہ اور اس کی مصنوعات کی پیداوار میں 0.27 فیصد اضافہ ہوا، زیر غور مدت کے دوران گندم اور چاول کی ملنگ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا، جس کی بنیادی وجہ فصلوں کی بہتر کٹائی تھی.
اعدادوشمار کے مطابق ویجیٹیبل گھی کی پیداوار میں 2.82 فیصد، کوکنگ آئل کی پیداوار میں 0.49 فیصد اور چائے کی پیداوار میں 5.62 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی مالی سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں 2.14 فیصد اضافہ ہوا، سوتی دھاگے کی پیداوار میں 8.77 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سوتی کپڑوں کی پیداوار میں 0.80 فیصد اضافہ ہوا جو ٹیکسٹائل انڈسٹری کا 80 فیصد سے زائد ہے، پیداوار میں اضافے کی بنیادی وجہ ٹیکسٹائل کی زیادہ بیرونی طلب کے پیش نظر برآمدی یونٹ کی قدر میں معمولی اضافہ تھا سال بہ سال کی بنیاد پر ملبوسات کی برآمدات میں 9.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ملبوسات کی برآمدات میں اضافے کی بنیادی وجہ بنگلہ دیش سے غیر ملکی خریداروں کا پاکستان کی طرف رخ کرنا ہے.
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024 کے 6 ماہ میں کوئلے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 0.33 فیصد کا منفی نمو ریکارڈ کی گئی، پٹرول کی پیداوار میں 3.32 فیصد کمی ہوئی تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی پیداوار میں 3.19 فیصد، مٹی کے تیل کی پیداوار میں 17.76 فیصد، لیوبریکیٹنگ آئل کی پیداوار میں 6.30 فیصد، جوٹ بیچنگ آئل کی پیداوار میں 79.27 فیصد اور سالوینٹ نیپتھا کی پیداوار میں 30.98 فیصد اضافہ ہوا فرنس آئل کی پیداوار میں 4.18 فیصد، ایل پی جی کی پیداوار میں 8.76 فیصد اور جیٹ فیول آئل کی پیداوار میں 13.89 فیصد کمی ہوئی .
مالی سال 2025 کی چھٹی ششماہی میں آٹوموبائل سیکٹر کی پیداوار میں 50.16 فیصد اضافہ ہوا جس میں بنیادی طور پر جیپوں اور کاروں کی پیداوار میں 46.82 فیصد اضافہ ہوا اس کے بعد لائٹ کیریئر وہیکل (ایل سی ویز) کی پیداوار میں 219.11 فیصد، ٹرکوں کی پیداوار میں 112.80 فیصد اور بسوں کی پیداوار میں 44.31 فیصد اضافہ ہوا تاہم ڈیزل انجنوں کی پیداوار میں 9.26 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی.
گزشتہ چند سالوں میں آٹو موٹو کی صنعت کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے جن میں طلب میں کمی بھی شامل ہے جو افراط زر اور کرنسی کے اتار چڑھاﺅ کی وجہ سے کاروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں جیسے عوامل کی وجہ سے مزید کم ہوگئی ہے اس کے علاوہ بینکوں کی جانب سے پیش کیے جانے والے آٹو فنانسنگ آپشنز نے صارفین کی دلچسپی کو مزید کم کردیا ہے. فارماسیوٹیکل مصنوعات کی پیداوار میں بالترتیب 1.85 فیصد اور کھادوں کی پیداوار میں 2.04 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
(جاری ہے)
مالی سال کے 6 ماہ میں لوہے اور اسٹیل کی پیداوار میں 12.04 فیصد کمی واقع ہوئی بلٹ / انگوٹس ، جو زیادہ تر تعمیراتی صنعت میں استعمال ہوتے ہیں کی پیداوارا میں 28.70 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے اسی طرح ایچ / سی آر شیٹس، پٹیوں، کوائلز اور پلیٹوں کی پیداوار میں 2.60 فیصد کا منفی اضافہ ہوا ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
یورو 2024 فائنل میں پہنچنے پر انگلینڈ ویمنز فٹبال ٹیم کو بادشاہ چارلس کی مبارکباد
انگلینڈ کی خواتین کی قومی فٹبال ٹیم ‘لائن لیسز’ کی یورو 2024 کے فائنل میں شاندار رسائی پر برطانیہ کے بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا نے دل سے مبارکباد پیش کی ہے۔
بادشاہ اور ملکہ نے 23 جولائی کو شاہی خاندان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے ٹیم، کوچ سرینا ویگمین اور سپورٹ اسٹاف کو سیمی فائنل میں کامیابی پر سراہا۔
یہ بھی پڑھیے: بیلجیئم کی شہزادی کی جانب سے پرنس ہیری کی حمایت، کنگ چارلس سے صلح کی کوششوں پر تبصرہ
شاہی بیان میں کہا گیا کہ میری اہلیہ اور میں اپنی پوری فیملی کے ساتھ مل کر آپ بہادر لائن لیسز کو یورپین فٹبال چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچنے پر گرمجوش مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
برطانیہ کے بادشاہ نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی جدوجہد اور لگن کی تعریف کی اور فائنل میچ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ بادشاہ چارلس اور ان کے بڑے بیٹے، شہزادہ ولیم انگلینڈ کی خواتین ٹیم کی حمایت میں پیش پیش رہے ہیں۔ شہزادہ ولیم جو فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں، اکثر ٹیم کے میچز میں شرکت کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ یورو 2024 ویمنز فٹبال کا فائنل اتوار، 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں