حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز بند نہ کرنے کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری 2025)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کو بند نہیں کیا جا رہا، نجی شعبے کے تعاون سے یوٹیلیٹی سٹورز کو بہتر کیا جائے گا،حکومت نے ایوان بالا میں پالیسی بیان میں کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کو بند نہیں کیا جائے گا نظام کو بہتر کر کے نجکاری ہوگی،ایوان میں یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کے حوالے سے سوال پر وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے بتایا کہ یوٹیلٹی سٹورز بند نہیں کریں گے بلکہ ان کی نجکاری ہوگی جس کیلئے اصلاحاتی عمل اپنایا جا رہاہے۔
ہر سال یوٹیلیٹی سٹورز کو 50 ارب کی سبسڈی دیتے ہیں۔گزشتہ برس رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز کو 17 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔رواں سال حکومت نے رمضان پیکج کیلئے سبسڈی کی مد میں 20 ارب روپے مختص کئے ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار 40 لاکھ افراد کو رمضان پیکج کے تحت نقد امداد دی جائے گی۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی سٹورز میں صرف غیر منافع بخش سٹورز بند کر رہے ہیں۔
مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے رمضان پیکج کے تجربات اچھے نہیں رہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے غریب کو معیاری اشیاءنہیں مل پا رہی تھیں۔سینیٹ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے سینیٹرز شہادت اعوان اور شیری رحمٰن نے سرکاری ملازمین کے 2 روز سے جاری احتجاج کا معاملہ ایوان میں اٹھایا۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ نے بتایا کہ وزیر خزانہ ملازمین کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ ملازمین کی بات سنی جائے گی لیکن بلیک میل کسی سے نہیں ہونگے۔پریزائڈنگ آفیسر عرفان صدیقی نے بلوچستان میں پنجاب کے 7شہریوں کے المناک قتل کو بلوچستان اور پنجاب کے درمیان منافرت کی بجائے دہشگردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور بلوچستان میں کے درمیان کوئی منافرت نہیں نہ کوئی منافرت پھیلا سکتا ہے۔اجلاس میں نیپرا انتظامیہ کی جانب سے کابینہ کی منظوری کے بغیر تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ایجنڈے میں شامل معمول کی دیگر کارروائی کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یوٹیلیٹی سٹورز کو رمضان پیکج
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔