Nawaiwaqt:
2025-07-25@23:40:49 GMT

قذافی اسٹیڈیم آنے والے شائقین کے لیے اہم ہدایات جاری

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT

قذافی اسٹیڈیم آنے والے شائقین کے لیے اہم ہدایات جاری

چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ کے پیش نظر قذافی اسٹیڈیم میں سکیورٹی اور ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے اس مقابلے کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور کے مطابق ایک ہزار سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے جب کہ رانگ پارکنگ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اس مقصد کے لیے 20 فورک لفٹرز اور 4 بریک ڈاؤن گاڑیاں ہر وقت تیار رہیں گی شائقین کے لیے پارکنگ کا مکمل پلان جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت ڈیفنس سے آنے والے افراد فردوس مارکیٹ سے سینٹر پوائنٹ کا رخ کرتے ہوئے سی بی ڈی میں گاڑیاں پارک کریں گے جب کہ فیروز پور روڈ سے آنے والے کلمہ چوک سے مڑ کر نیشنل پارک یا گورنمنٹ کالج گلبرگ میں پارکنگ کریں گے اسی طرح کینٹ اور ڈیفنس کے شائقین حسین چوک یا شیرپاؤ برج سے ہوتے ہوئے مین بلیوارڈ گلبرگ پہنچ کر لبرٹی پارکنگ میں گاڑیاں کھڑی کریں گے جب کہ مغل پورہ اور گڑھی شاہو کے رہائشی مین بلیوارڈ گلبرگ سے ہوتے ہوئے سن فورٹ ہوٹل لبرٹی پارکنگ میں گاڑیاں پارک کریں گے ٹریفک حکام کے مطابق کسی بھی سڑک کو مکمل طور پر بند نہیں کیا جائے گا، اور تمام اہم شاہراہیں جیسے مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، فیروز پور روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی پنجاب پولیس نے بھی ایونٹ کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے سکیورٹی پلان کے مطابق 12,000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے جب کہ کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس، اسٹیڈیم اور اردگرد کی بلند عمارتوں پر اسنائپرز بھی موجود ہوں گے ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکار اہم مقامات پر مسلسل گشت کریں گے جب کہ سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ٹیموں کے روٹس اور اسٹیڈیم کی مسلسل نگرانی کی جائے گی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رانگ پارکنگ سے گریز کریں اور متعین کردہ پارکنگ مقامات پر ہی اپنی گاڑیاں کھڑی کریں ٹریفک اپڈیٹس کے لیے شہری "راستہ ایپ" اور ایف ایم 88.

6 سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: گے جب کہ کریں گے کے لیے

پڑھیں:

کراچی: شہریوں کی غیر قانونی پارکنگ فیس سے جان چھوٹ گئی، نوٹیفکیشن جاری

---فائل فوٹو 

کراچی کے شہریوں کی غیر قانونی پارکنگ فیس کی مد میں اضافی خرچے سے جان چھوٹ گئی۔

سندھ حکومت نے شہر بھر کی سڑکوں پر پارکنگ فیس کے مکمل خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کی تمام سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ فیس لینے پر اب مکمل طور پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پارکنگ فیس اب صرف پلازا، پلاٹس یا مخصوص کونسلز کے مخصوص علاقوں میں لی جائے گی، غیر قانونی طور پر شہریوں سے پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق شہر بھر میں اب سندھ حکومت کا کوئی بھی ادارہ پارکنگ فیس وصول نہیں کر سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب: ٹریفک حادثے 7 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق
  • فیصل واوڈا کا ٹریفک پولیس، صحافی سے بدتمیزی کرنیوالے ایف بی آر افسر کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر افسوس
  • محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی،عوام کیلئے اہم ہدایات جاری
  • کراچی کے تمام 25 ٹاؤنز میں پارکنگ فیس ختم، نوٹیفکیشن جاری
  • کراچی: شہریوں کی غیر قانونی پارکنگ فیس سے جان چھوٹ گئی، نوٹیفکیشن جاری
  • مستونگ میں آپریشن، میجر، سپاہی شہید، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک
  • اسلام آباد ٹریفک پولیس کے انسپکٹر کی ایمبولینس اسٹاف کے ساتھ بدسلوکی؛ ویڈیو وائرل
  • بابوسر ٹاپ ، 15 سیاح تاحال لاپتہ ، گلگت بلتستان حکومت نے سفری ہدایات جاری کر دیں
  • بابوسر ٹاپ: 5 سے زائد افراد جاں بحق، مسافروں کیلئےنئی  سفری ہدایات جاری
  • اسلام آباد میں فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن، خلاف ورزی پر گاڑیاں ضبط ہوں گی