2025-11-03@15:32:31 GMT
تلاش کی گنتی: 293
«گے جب کہ»:
اسلام آباد: عالمی سطح پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کے بڑھتے استعمال میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، سنگاپور اور ناروے نے نمایاں برتری حاصل کر لی ہے، جبکہ پاکستان اس دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے، جہاں آبادی کا 15 فیصد سے بھی کم حصہ اے آئی ٹولز استعمال کر رہا ہے۔ یہ اعداد و شمار مائیکروسافٹ کے اے آئی اکنامی انسٹیٹیوٹ کی نئی رپورٹ “اے آئی ڈیفیوشن رپورٹ 2025” میں سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یو اے ای اور سنگاپور میں پچاس فیصد سے زائد افراد روزمرہ کاموں میں اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں، جس سے یہ ممالک عالمی درجہ بندی میں سب سے آگے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے شہر میں سڑکیں بنی ہوئی نہیں ہیں لیکن شہریوں کو ہزاروں کے ای چالان آ رہے ہیں، ہم لوٹ مار اور قبضے کے نظام سے شہر کو آزادی دلائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کراچی میں جماعت اسلامی کے منتخب اراکین اپنی بساط سے زیادہ کام کر رہے ہیں اور کریں گے، ایک مرتبہ پھر 9 ٹاؤنز میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا مرتضیٰ وہاب کے کام بھی ان کو دیکھنے پڑتے ہیں، ایس تھری منصوبہ کہاں چلا گیا، شہر میں ٹرانسپورٹ ہے نہیں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملتان : مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ایجنڈا کے ذریعے نوجوان نسل کو مشتعل کرنا ہے۔ ہمیں مجبور نہ کرو ورنہ مدارس و مسجد کی حرمت کے لیے اسلام آباد آنے میں 24 گھنٹے لگیں گے۔سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہہ ہمیں دھمکی دیتے ہیں فورتھ شیڈول میں ڈال دیں گے، بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول، مدارس کی رجسٹریشن کیلئے قانون بن چکا ہے۔ یہ بات انہوں نے پنجاب کے شہر ملتان میں تحفظ مدارس دینیہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےکہی۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری ڈھائی سو سال کی تاریخ ہے، علما کسی بھی احساس کمتری کا شکار نہ ہوں، دنیا...
اسرائیلی وزیر نے کل یمن کے محاذ کے بارے میں دعویٰ کیا تھا کہ حوثیوں کو پچھلے دو سالوں میں اندرونی محاذ (اسرائیل کے اندر) کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی وجہ سے بھاری قیمت چکانی پڑے گی، اسلام ٹائمز۔ یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللّہ کے سیاسی شعبے کے رکن محمد الفَرح نے اسرائیل کے وزیرِ جنگ کی جانب سے کی گئی بیان بازی کے ردِ عمل میں کہا کہ اس رجیم نے اب تک اپنے کسی بھی مقصد کو حاصل نہیں کیا ہے۔ محمد الفرح نے اسرائیلی وزیرِ جنگ اسرآئیل کاٹز کی دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ ہم کسی مجرم کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمیں دھمکائے۔ اسرائیلی وزیر نے کل یمن کے محاذ کے بارے میں...
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ ویزا کے ضوابط میں اہم تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں جو آئندہ ہفتے سے نافذالعمل ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیں:علاج سے بڑھ کر احتیاط: سعودی عرب کا صحت مند معاشرہ تشکیل دینے کا نیا وژن نئی پالیسی کے تحت اگر کسی زائر نے ویزا جاری ہونے کے 30 دن کے اندر سعودی عرب میں داخلہ نہ لیا تو اس کا ویزا خود بخود منسوخ ہو جائے گا۔ وزارت کے ذرائع کے مطابق ویزا کی مدتِ کارکردگی (یعنی سعودی عرب میں داخلے سے قبل) 3 ماہ سے کم کر کے ایک ماہ کر دی گئی ہے، تاہم داخلے کے بعد قیام کی اجازت بدستور 3 ماہ ہی رہے گی۔ یہ بھی پڑھیں:دنیا کا پہلا...
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مختصر کابینہ جلد تشکیل دی جائےگی اس پر مشاورت ہو گئی ہے، اگر بند کمروں کے فیصلے مسلط نہیں کیے گئے تو وفاق کے ساتھ تعاون کریں گے۔راولپنڈی میں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی معاملات دیکھ رہا ہوں، کچھ بریفنگ لی ہیں، کچھ رہتی ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ عدالتی احکامات کے مطابق آج بھی ہم بانی سے ملاقات کے لیے آئے ہیں، مگر عدالتی احکامات نہیں مانے جا رہے۔ بانی سے ملاقات، سہیل آفریدی کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خطوزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے بانیٔ پی ٹی...
اصول بنا لیا ہے کسی کی پگڑی نہیں اچھالیں گے: چیئرمین نیب WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ اصول بنا لیا ہے کہ کسی کی پگڑی نہیں اچھالیں گے۔ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کا اسلام آباد کے سینئر صحافیوں کے ساتھ پہلا باقاعدہ مکالمہ ہوا، اس ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین نیب جسٹس ( ر) سہیل ناصر، ڈی جی نیب راولپنڈی، اسلام آباد وقار چوہان، ڈی جی آپریشنز نیب امجد اولکھ سمیت سینئر حکام موجود تھے۔ سوال و جواب کی طویل نشست میں چیئرمین نیب نے ادارے کی اڑھائی سالہ کارکردگی، قومی دولت کی لوٹ...
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کا کہنا ہے اصول بنا لیا ہے کہ کسی کی پگڑی نہیں اچھالیں گے۔قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کا اسلام آباد کے سینئر صحافیوں کے ساتھ پہلا باقاعدہ مکالمہ ہوا، اس ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین نیب جسٹس ( ر) سہیل ناصر، ڈی جی نیب راولپنڈی، اسلام آباد وقار چوہان، ڈی جی آپریشنز نیب امجد اولکھ سمیت سینئر حکام موجود تھے۔سوال و جواب کی طویل نشست میں چیئرمین نیب نے ادارے کی اڑھائی سالہ کارکردگی قومی دولت کی لوٹ مار میں ملوث با اثر شخصیات کی نشاندہی ،ادارہ جاتی کرپشن روکنے، بہتر طرز حکمرانی سمیت دیگر عوامی اہمیت کے تمام امو ر پر کھل...
وفاقی دارالحکومت میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں منتخب حکومت ہے، ہم ان کا احترام کرتے ہیں، کوئی سمجھتا ہے کہ ہم کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کریں گے تو ایسا نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کابل عزت دار ہمسائے کی طرح رہے، اسلام آباد پر اٹھنے والی آنکھیں نکال دیں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں منتخب حکومت ہے، ہم ان کا احترام کرتے ہیں، کوئی سمجھتا ہے کہ ہم کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کریں گے تو ایسا نہیں ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ...
اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ امریکی منصوبے کے تحت غزہ میں ترک فوج کی موجودگی کو قبول نہیں کرے گا۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہنگری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈیون سار کا کہنا تھا کہ جو ممالک غزہ میں اپنی فوج بھیجنے کے لیے تیار ہیں انہیں کم ازکم اسرائیل کے ساتھ منصفانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اردوان کی قیادت میں ترکیے نے اسرائیل کے خلاف دشمنی کا رویہ رکھا ہے، اس لیے ہمارے لیے یہ قابل قبول نہیں کہ ہم ان کی مسلح افواج کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے دیں، ہم اس پر متفق نہیں ہوں گے اور ہم نے اپنے امریکی دوستوں کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض: سعودی ماہرِ فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ سن 2030 ایک منفرد اور روحانی اعتبار سے تاریخی سال ثابت ہوگا کیونکہ دنیا بھر کے مسلمان اس سال دو مرتبہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ منائیں گے ، ایک بار جنوری میں اور دوسری بار دسمبر میں۔ماہرین فلکیات کے مطابق یہ ایک نایاب فلکیاتی اتفاق ہے جو تقریباً ہر 30 سے 33 سال بعد پیش آتا ہے، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہجری کیلنڈر چاند کی گردش پر مبنی ہے جبکہ گریگورین (عیسوی) کیلنڈر زمین کے سورج کے گرد چکر پر۔ اسی فرق کے باعث اسلامی مہینے ہر سال تقریباً 10 سے 11 دن پہلے شروع ہوتے ہیں، جس کی بدولت ایک وقت ایسا آتا ہے کہ...
ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیاں اب جدید کیمروں کے ذریعے خودکار طور پر ریکارڈ ہوں گی۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رکشہ، گاڑی، موٹرسائیکل سمیت ہر کوئی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ سندھ میں ڈیجیٹل شفافیت اور جدیدیت کی جانب ٹریک اہم قدم ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں حکمرانی کو ہوشیار، مؤثر اور جوابدہ ہونا چاہیے، سندھ ایک بار پھر فخر سے سب سے آگے کھڑا ہے۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ انہوں نے کہا کہ جدید ای-ٹکٹنگ سسٹم سے انسانی مداخلت اور جانبداری کا خاتمہ ہوگا، اس کے ذریعے اپنے...
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے کوئی ڈرا نہیں سکتا، ہم ڈلیور کرکے دکھائیں گے۔کرک میں جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ عمران خان نے وزیراعلیٰ کیلئے میرا نام دیا تو انہوں نے شورمچایاجو نوجوانوں کوموقع نہیں دیتے، آج خیبرپختونخوا میں حکومت عام عوام کی ہے، وفاقی وزرا نے مجھ پرغلط الزامات لگائے، میں نے اخلاقی طریقے سے جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ میں اڈیالہ جیل گیا اسی وقت وزیراعظم کی کال آئی، وزیراعظم نے مجھے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک دی، میں نے ان سے کہا میری میرےقائد سے ملاقات کے لیے انتظامات کریں۔ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے میٹنگ کیلئے بلایا میں نے کہا قائد سے پوچھ کر بتاتا ہوں، اب...
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی جس کام کے لیے آئے ہیں وہ کام کرنے سے پہلے فارغ ہو جائیں گے۔طلال چوہدری نےایک نجی پروگرام میں دعویٰ کیا کہ سہیل آفریدی نہ صرف خود جائیں گے بلکہ پی ٹی آئی کو بھی ساتھ لے کر جائیں گے۔طلال چوہدری نے حکومت کی جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بنی گالا منتقل کرنے کی ڈیل کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دن کے اجالے میں لکھ کر دیں کہ وہ بنی گالا یا نتھیا گلی منتقل ہونا چاہتے ہیں تو غور کریں گے۔طلال چوہدری نے کہا کہ ریاست کے لیے...
مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس اب بھارتی ٹی وی ڈراموں میں بھی جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، بل گیٹس مشہور ڈرامےکیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی 2 میں خصوصی طور پر نظر آئیں گے۔ حال ہی میں جاری کیے گئے ڈرامے کے نئے پرومو میں بل گیٹس کو مرکزی کردارتُلسی ویرانی (جسے اداکارہ اسمرتی ایرانی نبھا رہی ہیں) کے ساتھ ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں تُلسی اپنے روایتی انداز میں بل گیٹس سے کہتی ہیںبہت خوشی ہوئی یہ جان کر کہ آپ امریکا سے میرے خاندان سے جڑ رہے ہیں، ہم سب آپ کا بے صبری سے انتظار کر رہے...
38 سال کے بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی نے کہا ہے کہ جب کپتان نے کہا کہ آپ کل ڈیبیو کریں گے تو ساری رات خوشی سے نیند نہیں آئی، گھر والے بھی کافی خوش تھے۔ پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے آصف آفریدی نے کہا کہ کوشش یہی تھی کہ جس طرح ڈومیسٹک میں بولنگ کرتا ہوں، ڈیبیو ٹیسٹ میں اسی طرح اچھی لائن پر بولنگ کرواؤں، شکر الحمدللّٰہ اچھی بولنگ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میرے 4 بیٹے اور ایک بیٹی ہے، بیٹی اسپیشل چائلڈ ہے اور 2 دن سے اسپتال میں داخل ہے۔ اس کی طرف سے کافی پریشان ہوں، اللّٰہ کرے ہم میچ جیت جائیں تو اپنی کارکردگی بیٹی کے نام کروں...
جب تک پاکستان کا ہر شہری آزاد اور برابر نہ ہو جائے، ہم شہدائے جمہوریت کے راستے پر آگے بڑھتے رہیں گے: آصفہ بھٹو
— فائل فوٹو خاتونِ اول اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جب تک پاکستان کا ہر شہری آزاد اور برابر نہ ہو جائے، ہم شہدائے جمہوریت کے راستے پر آگے بڑھتے رہیں گے۔سانحہ کارساز کو 18 سال مکمل ہونے پر آصفہ بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ 18 اکتوبر 2007 کو دختر مشرق کو نشانہ بنایا گیا مگر ان کے وفادار ساتھیوں نے اپنی قائد کو بچانے کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دے دی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی شارعِ فیصل پر واقع کار ساز کا مقام پاکستان میں جمہوریت کی لہو رنگ جدوجہد کا گواہ ہے۔ خاتون اول کا کہنا تھا کہ کارساز کے مقام پر بزدل دشمنوں نے جمہوریت پر گھات لگا...
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی ہی فیصلہ کریں گے کہ کابینہ میں کن ارکان کو شامل کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح طور پر ہدایت دی ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی مکمل طور پر آزاد ہیں اور اپنی مرضی سے کابینہ تشکیل دیں۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی ہی فیصلہ کریں گے کہ کابینہ میں کن ارکان کو شامل کرنا ہے ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو...
اگر آپ بھی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اسکرولنگ کرتے ہوئے یہ سوچتے ہیں کہ ہر وقت سیاست یا متنازع موضوعات پر بات کرنے والے اکاؤنٹس دراصل کہاں سے تعلق رکھتے ہیں، تو اب اس سوال کا جواب آپ کو ملنے والا ہے۔ ایلون مسک کی زیرِ ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے، جس کے تحت صارفین کو یہ معلومات دستیاب ہوں گی کہ کسی اکاؤنٹ کا تعلق کس ملک سے ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی دکھایا جائے گا کہ یوزرنیم کب تبدیل کیا گیا۔ ایکس کے پراڈکٹ ہیڈ نکیتا بیر (Nikita Bier) کے مطابق، کمپنی اس فیچر کو آزمائشی طور پر متعارف کروا رہی ہے، تاکہ جعلی اکاؤنٹس اور گمراہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے ایک بار پھر پاکستان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوست ملک نے یقین دلایا ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات سے ہمارے مفادات کو نقصان نہیں پہنچے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے معمول کی پریس بریفنگ میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کیا۔ ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کے بقول پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات یا ممکنہ معدنیاتی تعاون سے چین کے مفادات، اسٹریٹیجک اعتماد اور دوطرفہ شراکت داری کسی صورت متاثر نہیں ہوگی۔انہوں نے حال ہی میں گردش کرنے والی ان میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کی جن...
—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کل شرم الشیخ میں امن سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے مصر جائیں گے۔اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن معاہدے پر دستخط ہوں گے، اجلاس میں برطانوی وزیرِ اعظم، فرانسیسی صدر، جرمن چانسلر اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت کئی اہم ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے۔ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کو مصر اور امریکا کے صدور نے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سمیت دیگر سینئر وزراء بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیرِاعظم کا جامِ شہادت نوش کرنیوالے سیکیورٹی فورسز کے 23 جوانوں کو خراجِ عقیدتوزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کی اشتعال انگیزی پر مؤثر جوابی کارروائی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی پیر کے روز شرم الشیخ میں غزہ امن کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے، کانفرنس میں 20 سے زائد ممالک کے رہنما شریک ہوں گے۔ کانفرنس کا مقصد غزہ جنگ کے خاتمے، مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے فروغ اور علاقائی سلامتی کے نئے دور کا آغاز کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: صدر آصف زرداری سے اردنی سفیر کی ملاقات، اردن میں ہونے والی غزہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر، اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی، ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز، فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور جرمن چانسلر فریڈرش میرٹز نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی...
وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ اگردہشت گردافغانستان سے آئے تو ان کے پیچھے جائیں گے ،کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ حساب برابرکریں گے،پھردیکھیں گے کہ افغان طالبان کیاکہتے ہیں؟بھارت جنگ میں شکست کی خفت افغان سرزمین استعمال کررہاہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ میں خود سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کابل گیاتھا، ہم نے افغان طالبان سے درخواست کی تھی کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو پناہ نہ دیں ، افغان حکومت کاکہناتھاکہ اتنے پیسے دیں ہم انہیں دوسری جگہ بسادیں گے، تاہم طالبان حکومت ضمانت دینے کو تیارنہیں تھی اور اب بھی نہیں ہے،ہمیں خدشہ تھاکہ یہ پیسے لے لیں گے اور دہشت گردواپس آجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت جنگ میں اپنی...
عمران خان کو پیغام بھیج دیا ہے کہ اب اگر عمران خان بھی کہیں گے تو دوبارہ وزیر اعلیٰ نہیں بنوں گا، علی امین گنڈاپور
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمران خان کے حکم پر خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دینے والے علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمران خان کو پیغام بھیج دیا ہے کہ اگر اب عمران خان بھی کہیں گے تو وہ دوبارہ وزیر اعلیٰ نہیں بنیں گے۔ عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد پہلی بار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمارے لیڈر عمران خان کا جو بھی فیصلہ ہے وہ انہیں من و عن قبول ہے۔ ساری پارٹی متحد ہے اور تمام ارکان نے عمران خان کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جو بھی چکر بنا رہی ہے اس کیلئے پارٹی...
وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان نے پاکستان میں بے امنی کرنے والوں کو اپنے ملک میں بسانے کے لیے 10 ارب روپے مانگے تھے، انہیں مغربی افغانستان میں بسانے کا وعدہ کیا، پاکستان نے ان کی واپسی نہ ہونے کی ضمانت مانگی تو انکار کر دیا۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بتایا کہ 3 سال قبل میں افغانستان گیا تھا، اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی اور سینئر سفارتکار محمد صادق ہمارے ساتھ تھے، ہم نے انہیں کہا کہ آپ کے ملک سے ہمارے ہاں دہشت گردی ہوتی ہے، ان 6 سے 7 ہزار افراد کو کنٹرول کریں، انہوں نے ہمیں...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جیسے مقدس مقامات کا محافظ رہے گا۔ سعودی وفد کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہر مسلمان ان مقدس مقامات کے دفاع کے لیے جان دینے کو تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کا عملی اظہار ہے، اور پاکستان ان مقدس مقامات کا تحفظ ہمیشہ اپنی ذمہ داری سمجھے گا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر زور دیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کو باہمی تعاون سے مشترکہ کاروباری خوابوں کو حقیقت میں بدلنا ہوگا، اور تجارت، سرمایہ کاری، تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں مل...
آذربائیجان سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی امن کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ غزہ کو فلسطین کا حصہ ہی رہنا چاہیئے، غزہ کا انتظام فلسطینیوں کے پاس ہی ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امن کا سارا بوجھ صرف حماس یا فلسطینیوں پر ڈالنا ٹھیک نہیں ہے، ٹرمپ کے منصوبے کے باوجود اسرائیل امن کی راہ میں بنیادی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ آذربائیجان سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو امن کے لیے اپنے حملے بند کرنا ہوں گے، مصر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات نہایت...
اسلام آباد(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے مقدمات کی کھچڑی بنانے والوں نے سمجھا تھا بانی پی ٹی آئی ڈیل کرلیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا،تمام کیسز بری طرح ایکسپوز ہو رہے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے۔ جن لوگوں نے کیسز کی "کچڑی" پکائی تھی وہ خود اب پھنس چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مخالفین یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ بانی پی ٹی آئی گھبرا جائیں گے اور ڈیل کر لیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔علیمہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ روایتی فصلوں سے آگے بڑھ کر زیادہ منافع بخش فصلوں کی طرف توجہ دی جائے، خصوصاً کینولا جیسی فصلوں پر جو کسانوں کے لیے بہتر آمدنی اور منڈی میں زیادہ طلب رکھتی ہیں۔کابینہ کمیٹی برائے زراعت اور ماحولیاتی/ سیلابی ہنگامی حالات کا پہلا اجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، یہ کمیٹی وزیرِ اعظم کی ہدایت پر قائم کی گئی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ کسانوں کو قلیل، درمیانی اور طویل المدتی ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ان کا...
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی دھمکیاں گیدڑ بھپکیوں کے سوا کچھ نہیں ہیں، مسلح افواج اپنے ملک کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی طبیعت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو کر دیں گے، اب آپریشن سندور جیسا کام کرنے کی کوشش کی توسارے شکوے دور کردیں گے، ہم جانتے ہیں بھارت کو کس طرح ہینڈل کرنا ہے، پہلے سے زیادہ بہتر علاج کیا جائے گا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق راج ناتھ سنگھ کریڈیبل نہیں، اس کی کسی بات پر یقین نہیں کیا جانا چاہیے، معرکہ حق کے بعد بھارت نے اپنے دفاعی اخراجات بڑھا دیے ہیں، بھارت کون سا اسلحہ خرید رہا ہے اس کے بارے میں پاکستان کو اطلاع...
بھارت کو ہینڈل کرنا جانتے ہیں، بھارت کی طبعیت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو کر دیں گے: سکیورٹی ذرائع Pakistan and India flags together relations textile cloth, fabric texture WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی دھمکیاں گیدڑ بھپکیوں کے سوا کچھ نہیں ہیں، مسلح افواج اپنے ملک کے دفاع کے لیے پوری طرح ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی طبعیت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو کر دیں گے، اب آپریشن سندور جیسا کام کرنے کی کوشش کی توسارے شکوے دور کردیں گے، ہم جانتے ہیں بھارت کو کس طرح ہینڈل کرنا ہے، پہلے سے زیادہ بہتر علاج کیا جائے گا۔ سکیورٹی ذرائع کے...
والد میرے سیاست میں آنے پر ہچکچاہٹ کا شکار تھے، یقین ہے آج مجھ پر فخر کرتے ہوں گے: مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے جب سیاست میں آئی تو میرے والد نواز شریف ہچکچاہٹ کا شکار تھے لیکن مجھے یقین ہے کہ آج انہیں مجھ پر فخر ہوگا۔ پاکستان نیوی وار کالج کے 55 ویں اسٹاف کورس کے شرکا سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کے دوران مریم نواز سیلاب میں معاونت پر پاکستان نیوی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا ریسکیو ریلیف آپریشن کیلئے پاکستان نیوی نے قابل قدر کردارادا کیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا بیٹیوں کو مواقع دیں، اعتماد اور حوصلہ...
عزیز آباد پولیس نے فیڈرل بی ایریا بلاک 3 کریم آباد کے قریب مبینہ مقابلے میں دو سگے بھائی ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او وقار قیصر نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی شناخت ہمت اور گلاب ولد محمد شریف کے نام سے کی اور ان کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، چھینے ہوئے موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ دونوں بھائیوں کا کرمنل ریکارڈ سامنے آیا ہے اور وہ اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں جبکہ دونوں ڈکیت بھائی سپر ہائی وے اللہ بخش گوٹھ کے رہائشی ہیں۔
عمران خان کی محبت میں اتنا آگے نہ بڑھیں کہ پاکستان میں ان کے لیے مسائل پیدا ہوں، سوشل میڈ یاصارف کا اوورسیز پاکستانیوں کو مشورہ
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا صارف اسد چوہدری نے کہا ہے کہ انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں مشرقِ وسطیٰ سے پاکستان واپس آ کر بزنس کا آغاز کیا اور فیکٹری لگائی تاہم عمران خان کے دور میں فیکٹری اور گھر پاکستان میں رہنے دیا اور وہ خود کینیڈا منتقل ہو گئے۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پیغام میں اسد چوہدری نے کہا کہ انشااللہ اگلے تین سے چار ماہ میں دوبارہ پاکستان واپس شفٹ ہونے کا پلان ہے کیونکہ اب پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن نظر آ رہا ہے۔انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو مشورہ دیا کہ عمران خان کی محبت میں اتنا آگے نہ بڑھیں کہ پاکستان میں ان کے لیے مسائل پیدا...
رانا ثناء کا بیان آیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد بذریعہ بی آئی ایس پی نہیں کرینگے: یوسف رضا گیلانی
یوسف رضا گیلانی—فائل فوٹو چیئرمین سینیٹ و قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا مطالبہ ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ 2 دن پہلے رانا ثناء اللّٰہ مجھ سے ملنے کے لیے آئے تھے، ان کے ساتھ سیاسی معاملات اور سیلاب متاثرین کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ یوسف رضا گیلانی قائم مقام صدر بن گئے اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری ایک اہم... چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ اب رانا ثناء اللّٰہ کا بیان سامنے آیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعےنہیں کریں گے۔انہوں نے کہا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">\ریاض: پاکستان اور سعودی عرب نے دوطرفہ تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے ’’اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘‘ (Strategic Mutual Defence Agreement – SMDA) پر دستخط کردیے ہیں، جس کے تحت کسی ایک ملک پر ہونے والا بیرونی حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا۔ اس معاہدے کو خطے میں امن و سلامتی اور دفاعی تعاون کے حوالے سے ایک سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔گزشتہ روز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ریاض میں اس معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کی شقوں میں واضح کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک نہ صرف دفاعی تعاون کو مزید وسعت دیں گے بلکہ مشترکہ حکمتِ عملی، فوجی مشاورت اور خطے میں...
لاہور: پاکستان اور بھارت ایک بار پھر کل آمنے سامنے ہوں گے۔ اس بار یہ مقابلہ کرکٹ نہیں بلکہ ٹوکیو میں جاری ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئنن شپ میں پاکستان کےارشد ندیم اوربھارت کے نیرج چوپڑا کے درمیان ہوگا، جرمنی کے ویبر سمیت دوسرے معروف جویلین تھرور بھی ایکشن میں ہوں گے۔ ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بدھ کو جویلین تھرو ایونٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ ہے جو پاکستانی وقت کےمطابق چار بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا۔ کوالیفائنگ راؤنڈ کے ذریعے آٹھ بہترین جویلین تھرور کا فائنل کیلئے انتخاب ہونا ہے جو جمعرات کو شیڈول ہے۔ ارشد ندیم نے اپنے پیغام میں قوم سے دعا کی اپیل کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ پیرس اولمپکس میں جس طرح پوری قوم نے...
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے اور وہ سر اٹھا کر واپس آئیں گے ان کا کہنا تھا کہ کامن ویلتھ کی رپورٹ کے مطابق نوے سے پچانوے حلقوں میں فارم پینتالیس اور چھیالیس میں واضح فرق سامنے آیا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ الیکشن پر حملہ کیا گیا اور دھاندلی براہ راست برسر اقتدار جماعت کے حق میں ہوئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج پوری دنیا یہ بات کر رہی ہے کہ پاکستان کے آئین پر حملہ ہوا ہے جو کہ قومی سطح پر باعث شرم ہے انہوں نے کہا کہ آئین...
صیہونی وزیراعظم کے ساتھ اپنی ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ امریکہ کے مضبوط تعلقات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن پوسٹ نے دو امریکی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی کہ امریکی وزیر خارجہ "مارکو روبیو" آئندہ صبح قطر کا دورہ کریں گے۔ یاد رہے کہ مارکو روبیو گزشتہ روز فلسطین کے مقبوضہ علاقے اسرائیل پہنچے، جہاں انہوں نے آج صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ماركو روبیو نے اس بات كا یقین دلایا كہ اسرائیل کے ساتھ امریکہ کے مضبوط تعلقات ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، ترکیہ میں تعینات امریكی سفیر اور شامی امور کے لئے امریکی ایلچی "تھامس باراک" بھی آج...
برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ ملک کے پرچم کو تشدد اور تقسیم کی علامت بنانے والوں کے حوالے نہیں کریں گے۔ سر کیئر اسٹارمر نے لندن میں دائیں بازو کے مظاہرے میں ڈیڑھ لاکھ افراد کی شرکت کے بعد بیان میں کہا کہ برطانوی پرچم ہمارے متنوع ملک کی نمائندگی کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو ہماری سڑکوں پر رنگ یا پس منظر کی وجہ سے خوفزدہ نہیں ہونے دیں گے۔ برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے کہا کہ پر امن احتجاج ہمارے ملک کی اقدار کا بنیادی حق ہے، برطانوی عوام کو اپنے رواداری، تنوع اور دوسروں کے احترام پر فخر ہے۔ واضح رہے کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کو...
عالمی چیمپئن ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ یاد گار بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق بیونس آئرس میں ارجنٹینا اور وینزویلا کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں ارجنٹائن نے وینزویلا کو تین صفر سے شکست دی۔ ارجنٹینا کی جانب سے لیونل میسی نے دو گول کرکے اپنے وطن میں کھیلے گئے آخری میچ کو یادگار بنایا۔ اسٹیڈیم میں موجود 80 ہزار سے زائد شائقین نے لیونل میسی کو خراج تحسین پیش کیا۔ میچ کے بعد لیونل میسی آبدیدہ ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ کے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔جب ایونٹ کا وقت قریب آئے گا، اُس وقت کوئی فیصلہ کروں گا۔ ان کا...
—فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ منصوبہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو لینڈ ڈاکومنٹیشن کے مسائل حل کرنے میں مدد دے گا۔انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم 17 سے 19 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ لندن میں اسحاق ڈار کی برطانوی ڈپٹی وزیراعظم انجیلا رینر سے ملاقات طے ہے، ان کی پارلیمنٹری انڈر سیکریٹری حمیش فالکونر سے بھی ملاقات ہو گی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار دولتِ مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شیرلی آیوکر بوچوے سے ناشتے پر ملاقات کریں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیرخارجہ برطانوی اراکین پارلیمنٹ، کشمیری...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معرکہ حق اور یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا۔ خصوصی تقریب آج رات 8 بجے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں منعقد ہوگی، صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی وزرا اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوں گی۔ تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک ہوں گے، جے ایف 17 تھنڈر فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے،ملی نغمے اور میوزیکل شو بھی ہوگا۔ دوسری جانب تمام اہم سیاسی جماعتوں نے بھی جشن آزادی کی تقریبات پروقار طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ مذکورہ جماعتوں کے قائدین نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جشن آزادی کے موقع پر بیجا صراف سے گریز اور...
ویب ڈیسک: معرکہ حق اور یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا۔ خصوصی تقریب آج رات 8 بجے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں منعقد ہوگی، صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی وزرا اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوں گی۔ تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک ہوں گے، جے ایف 17 تھنڈر فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے،ملی نغمے اور میوزیکل شو بھی ہوگا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ دوسری جانب تمام اہم سیاسی جماعتوں نے بھی جشن آزادی کی تقریبات پروقار طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ مذکورہ جماعتوں کے قائدین نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ...
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ آئین ہر شخص کو ایک ووٹ کا حق دیتا ہے اور الیکشن کمیشن اور اسکے افسران اس پر حملہ کررہے ہیں، یہ کام کرنے والے افسران کو ایک دن نہیں بخشا جائیگا اگرچہ اس میں وقت لگے گا، ہم انہیں پکڑ لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے ووٹر لسٹ میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر دعویٰ کیا کہ اگر الیکشن کمیشن الیکٹرانک ڈیٹا فراہم کرتا ہے تو کانگریس ثابت کرے گی کہ نریندر مودی ووٹ چوری کرکے ملک کے وزیر اعظم بنے ہیں۔ راہل گاندھی نے یہ باتیں بنگلورو کے فریڈم پارک میں منعقد "ووٹ رائٹس ریلی" میں کہیں۔ انہوں...
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اب ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو یقینی بناکر دم لیں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر آج ریلیاں نکالی جا رہی ہیں،بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میں بونیر میں ریلی کی قیادت کروں گا۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی قید کے خلاف تحریک انصاف نے آج یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کہا کہ پیشگی اجازت کے بغیر...
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ناجائز غاصبانہ انضمام کو 6 سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں کشمیری آج یوم استحصال منارہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 6 سال مکمل ہونے پر وادی میں آج حریت قیادت کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ یوم استحصال 5 اگست 2019 کو مودی سرکار کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کی غیر آئینی تنسیخ کے خلاف احتجاج کے طور پر منایا جاتا ہے۔ 5 اگست 2019 کو مودی سرکار نے اقوامِ متحدہ کی قرارداد اور ہندوستانی آئین اور مقبوضہ کشمیر کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کو ناجائز طور پر غصب کردیا...
قیصرکھوکھر:وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 79 واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، صوبہ بھر میں تقریبات، سجاوٹ، ریلیوں اور پرچم کشائی کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، جبکہ 14 اگست یوم آزادی بروز جمعرات عام تعطیل ہوگی۔ تفصیلات کےمطابق ہر ڈسڑکٹ میں جشن آزادی کی خصوصی سرگرمیاں کو آج سے آغاز ہو گیا،یکم سے 14 اگست تک کی سرگرمیوں کو حتمی شکل پہلے ہی دی جا چکی ہے۔مرکزی تقریب 14 اگست کو حضوری باغ میں ہوگی، وزیر اعلی قومی پرچم لہرائیں گی،مریم نواز 14 اگست کو ایکسپو سینٹر لاہور میں 'معرکہ حق پارک کی نقاب کشائی کرینگی،معرکہ حق میوزیم اور یادگار معرکہ حق کی نقاب کشائی بھی کی جائے گی،عوام...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ پولیس کے ہزاروں شہداء ہمارا فخر ہیں، اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پنجاب بھر میں آج یوم شہدا پولیس منایا جا رہا ہے، مختلف شہروں میں ہونے والی تقریبات میں پولیس کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری یومِ شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آج کے دن ہم اپنے بہادر پولیس افسران اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، بہادرپولیس افسران اور جوانوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔...
صوابی (نوائے وقت رپورٹ) رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی تو ایک گھنٹے میں ہو سکتی ہے لیکن وہ ڈیل نہیں کریں گے۔صوابی میں پریس کانفرس کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ 5 اگست کے احتجاج سے متعلق تیاریاں مکمل ہیں، تحریک آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پرامن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست وہ دن ہے جس روز بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کیا گیا، ہم میرٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کیسز کا ٹرائل چاہتے ہیں، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں غلط طور پر دی گئی ہیں۔ سابق اسپیکر...
— فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز مغل کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت بانی پی ٹی آئی کے وژن کی نمائندہ ہے۔ عمران خان جب چاہیں گے وزیراعلیٰ اپنا منصب چھوڑ دیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے پیغام کی کسی مستند ذریعے سے تصدیق نہیں ہوئی۔ علی امین گنڈاپور متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ کے پی حکومت بانی پی ٹی آئی کی امانت ہے۔ علی امین وزیراعلیٰ ہونے کے باوجود اڈیالہ جیل میں اپنے لیڈر سے نہیں مل سکتے۔ علی امین صوبے میں امن قائم نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دے دینا چاہئے: بانیٔ پی ٹی آئیبانیٔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ یہ کبھی نہیں...
بچے مجھ سے ملنے پاکستان آئینگے، سیاست یا احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بانی پی ٹی آئی کی اپنے بچوں سے بات کروادی گئی، بانی پی ٹی آئی نے تصدیق کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے بچے مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے، سیاست یا احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے بچوں قاسم اور سلیمان سے بات کرادی گئی، انہوں نے بچوں سے رابطے کی تصدیق کردی۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ بچوں سے ڈیڑھ گھنٹے تک ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، اب میرے اخبارات بھی بحال کردیئے گئے ہیں۔عمران خان کا مزید کہنا...
لاہور(نیوز ڈیسک) ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں، جبکہ مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل 5 اگست سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب، خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شہری برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بچوں کو نالوں، نشیبی علاقوں، دریاؤں اور نہروں میں نہانے سے روکیں۔...
عمائدین کا کہنا تھا کہ جرگہ ارکان اور مشران دہشتگردوں کو علاقے سے نکالنے پر بات چیت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ باجوڑ کی تحصیل ماموند میں قیام امن کیلئے منعقدہ جرگے کا پہلا راؤنڈ ختم ہوگیا۔ جرگے میں ماموند کے تمام قبائل، مشران اور مقامی سیاسی رہنما شریک ہوئے، عمائدین کے مطابق شرکا سفید پرچم تھامے جرگے میں شریک ہوئے۔ عمائدین کا کہنا تھا کہ جرگہ ارکان اور مشران دہشتگردوں کو علاقے سے نکالنے پر بات چیت کریں گے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف تحصیل ماموند میں سکیورٹی فورسز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ جرگہ عمائدین کے مطابق باجوڑ امن جرگے کے مذاکرات کا پہلا راؤنڈ اختتام پذیر ہوگیا اور دوسرا راؤنڈ کل دوبارہ ہوگا۔ دوسری جانب...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جشن آزادی معرکہ حق میں فتح کے تناظر میں منائیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یکم سے 14 اگست تک آزادی کا بھرپور جشن ہوگا، اس سال جشن آزادی کا تھیم ’’معرکہ حق‘‘ ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، بھارت کو جنگ میں شکست کا جشن بھی منایا جائےگا، کراچی میں 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب نیشنل سٹیڈیم میں کنسرٹ ہوگا۔
بھارت ہائبرڈ وار کو فروغ دے رہا ہے، معرکہ حق کی طرح اس کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کو بھی ذلت آمیز شکست دینگے: فیلڈ مارشل
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے 16ویں سیشن کے شرکاء سے ملاقات کی، جس میں سول سرونٹس اور ماہرین تعلیم بھی شریک ہوئے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کی جانب سے دہشت گرد عناصر کی سرپرستی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت "معرکہ حق" میں شکست سے دوچار ہو چکا ہے۔ بھارت دہشت گرد گروہوں کے ذریعے ہائبرڈ جنگ کو فروغ دے رہا ہے، یہ گروہ بھی معرکہ حق میں بھارت کو ذلت آمیز شکست جیسا ہی انجام پائیں گے۔ معرکہ حق میں شکست خوردہ بھارت دہشتگردوں کے ذریعے ہائبرڈ جنگ کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے...
اسلام آبادآئی این پی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے پاکستان نے مودی کی ساکھ مٹی میں ملادی، بھارتی وزیراعظم اب بین الاقوامی مذاق بن چکے ہیں۔ایک انٹرویومیں خواجہ آصف کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو آنے سے حکومت کیوں روکے گی، پاکستان آنے کے لیے وزٹ، اجازت اور شرائط پوری کرکے آسکتے ہیں، میں نے میڈیا پر ہی پڑھا ہے کہ والد نے منع کیا کہ وہ نہ آئیں۔ان کا کہنا تھا اگر بانی پی ٹی ائی کے بیٹے فیصلہ کر رہے ہیں تو بالکل پاکستان آئیں، ہمارا موقف صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی تشدد کی طرف رجوع نہ کرے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہوتا ہے،...
شہرجائز حق اورمیئر سے محروم ، اب تو گاڑی کی نمبر پلیٹس ہم سے دوبارہ بنوائی جا رہی ہیں جماعت اسلامی شہر کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگی،امیر جماعت کاتقریب سے خطاب امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی کے اختیارت پر کسی کو ناگ بن کر بیٹھنے نہیں دیں گے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو اس کے جائز حق اور میٔر سے محروم کردیا گیا، اب تو گاڑی کی نمبر پلیٹس ہم سے دوبارہ بنوائی جا رہی ہیں۔امیر جماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں کا معیار بہتر کیا جائے۔ تعلیم کے لیے 631 ارب روپے کا بجٹ ہے، پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکول...
---فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 30 جولائی کو پشاور میں قبائلی عوام کا گرینڈ جرگے کا انعقاد ہوگا۔حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ بلوچستان حقوق مارچ مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں جاری ہے، مولانا ہدایت الرحمان کو مظفرگڑھ کے مقام پر روک دیا گیا ہے، حکومت سے گزارش کرتے ہیں مولاناہدایت الرحمان کو راستہ دیں، ہم پاکستان کے عوام کے حقوق کی بات کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ بلوچستان کے عام شہریوں کی آواز ہے، پُرامن بلوچستان مارچ کا راستہ نہ روکا جائے، یہ لانگ مارچ جمہوری عمل ہے، آئینی حدود کے دائرے میں ہے، جماعتِ اسلامی پورے ملک کو جوڑتی ہے، کچھ لوگ غلط...
20 کلو آٹے پر سکھر سے440 روپے زائد،اسلام آباد ودیگر علاقوں سے 200 روپے اضافی لاہور سے 420 روپے زیادہ قیمت پر آٹے کی فروخت ،کراچی میں 20کلو آٹا 1800 روپے کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹاخریدنے پرمجبور ہوگئے، شہرقائد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1800 روپے تک میں فروخت ہونے لگا ۔ادارہ شماریات پاکستان کی دستاویز کے مطابق کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا لاہور کے مقابلے میں 420 روپیتک مہنگا ہے جبکہ پشاور کے مقابلے میں کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 300 روپے تک مہنگا ہے۔دستاویز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کے مقابلے کراچی میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 200 روپے تک مہنگا ہے جبکہ سکھر...
اپنے ایک بیان میں کولمبییئن صدر کا کہنا تھا کہ میرا ملک اسرائیل کیجانب سے غزہ کے معصوم لوگوں پر بم گرا کر لاکھوں لوگوں کو قتل کرنے کی کبھی حمایت نہیں کریگا، کیونکہ ہمارے دل سیاہ نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو Gustavo Petro کا کہنا ہے کہ ہم غزہ میں جاری نسل کُشی کا حصہ نہیں بنیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اب ایک ٹن کوئلہ بھی اسرائیل کو نہیں بھیجا جائے گا، وہ اس کی ذمے داری لیتے ہیں، جو بھی شپمنٹ اسرائیل کے لیے تیار ہے، اسے فوری طور پر روکا جائے گا۔ کولمبییئن صدر کا کہنا ہے کہ میرا ملک اسرائیل کی جانب سے غزہ کے معصوم...
پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ حالیہ دنوں اس وقت خبروں میں آئیں جب انہوں نے اپنی ساتھی اداکارہ منسا ملک کے غیر مناسب رویے پر تنقید کی۔ رپورٹس کے مطابق ڈراما ’محبت کی آخری کہانی‘ کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران منسا ملک نے علیزے شاہ کو دھکا دیا اور تھپڑ مارا، جس کے جواب میں علیزے شاہ نے ان پر اپنی چپل پھینکی۔ اداکار سامی خان نے بھی اس واقعے کی تصدیق کی۔ یہ بھی پڑھیں:جو برا کرے گا انجام بھگتے گا، عروہ حسین بھی علیزے شاہ کی حمایت میں بول اٹھیں سوشل میڈیا پر علیزے شاہ کے بیانات وائرل ہو گئے اور ان کے مداح منسا ملک پر تنقید کرنے لگے۔ منسا ملک نے تاحال خاموشی اختیار کر رکھی...
اسلام آباد/لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی پر ابھی 8، 9 مقدمات باقی ہیں، ایسا نہیں ہے کہ وہ باہر آرہے ہیں.(جاری ہے) سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ابھی دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، فیصلہ ساز منصوبہ ساز کیا کرنا چاہتے ہیں، پوری قوم کو بتایا جا رہا ہے نظام انصاف اب نظام انصاف نہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم لڑتے رہیں گے، ہم عدلیہ کی آزادی کے لیے بات کرتے رہیں...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی پر ابھی 8، 9 مقدمات باقی ہیں، ایسا نہیں ہے کہ وہ باہر آرہے ہیں۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ابھی دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، فیصلہ ساز منصوبہ ساز کیا کرنا چاہتے ہیں، پوری قوم کو بتایا جا رہا ہے نظام انصاف اب نظام انصاف نہیں۔ 9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد و دیگر رہنماؤں کو 10، 10 سال قیدلاہورمیں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے بیٹے گرفتار ہوتے ہیں تو وہ سیاسی طور پر ابھر سکتے ہیں۔ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کے بیٹوں کو تحریک انصاف میں شامل ہونے کا پورا حق حاصل ہے، اور اگر انہیں گرفتار کیا جاتا ہے تو یہ ان کے سیاسی مستقبل کے لیے نیا دروازہ کھول سکتا ہے۔اسی پروگرام میں پی ٹی آئی رہنما علی ظفر نے وضاحت کی کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان صرف اپنے والد سے ملاقات کے لیے پاکستان آنا چاہتے ہیں، اور ان کا جیل جانے کا کوئی...
پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے شیر افضل مروت نے عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد اور احتجاج میں شرکت کے حوالے سے کہا ہے کہ انہیں قاسم اور سلمان پر رحم کرنا چاہیے، وہ خان کے چہیتے ہیں۔ اس لے کہ جن لوگوں یا جن قوتوں سے واسطہ پڑ اہے وہاں رحم کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے۔ نجی ٹیلیویژن پر گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیٹے نہیں آئیں گے، ان کا کہان تھا کہ ایک اور ظلم یہ ہو رہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ہر شخص آ کر ورکرز کو یہی یقین دلا رہا ہے کہ قاسم اور سلمان آئیں گے۔جب کہ مجھے علم کہ وہ نہیں...
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پہلے مذمت ہوتی ہے پھر مفاہمت ہوتی ہے تو مفاہمت ہی بہتر ہے، مذاکرات سے کوئی نہ کوئی صورتحال بہتر نکل آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیکھیں مذاکرات سے متعلق تو پی ٹی آئی کی لیڈرشپ نے ایک خط بھی لکھا ہے، اس کا تاحال کوئی جواب یا پیشرفت سامنے نظر نہیں آئی، دیکھیں کیا ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مفاہمت ہی بہتر ہے مذاکرات سے کوئی نہ کوئی صورتحال بہتر نکل آتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ہمیشہ بہتری کی اُمید رکھنی چاہیے اور حالات بہتر ہوں گے مجھے اُمید...
برطانوی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ کی ناقابل برداشت صورتحال جاری رہی تو حکومت، اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ غزہ کی بدترین انسانی صورتحال فوری بہتر نہ ہوئی تو برطانیہ اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات کرے گا۔ برطانوی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب میں وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا تھا کہ اب غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ غزہ کی ناقابل برداشت صورتحال جاری رہی تو حکومت، اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔
عمران خان کا فیصلہ کہ قاسم اور سلمان ان کی رہائی کی تحریک کی قیادت کریں گے، بڑے اثرات ہوں گے:فواد چوہدری
جہلم (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ "اب یہ کوئی ایسی چیز نہیں جسے نظر انداز کیا جا سکتا ہے، عمران خان کا فیصلہ کہ قاسم اور سلمان ان کی رہائی کی تحریک کی قیادت کریں گے، پاکستان اور بیرون ملک اس کے بہت بڑے اثرات ہوں گے!!"یہ بات انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔ان کا یہ بیان علیمہ خان کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں علمیہ خان نے کہا تھاکہ قاسم اور سلمان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان آئیں گے، تحریک میں اپنا حصہ لینا چاہتے ہیں، اجازت نہیں مانگی بلکہ بتایا ہے۔دوسری طرف قاسم خان کے حوالے سے کہاجارہا تھاکہ ان کا موقف...
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ کہ روسی صدر پیوٹن سے خوش نہیں ہوں، میں روس پر پابندیوں پر غور کر رہا ہوں بہت سخت پابندیاں ہوسکتی ہیں، اسرائیلی وزیراعظم سے آج دوبارہ ملاقات کروں گا میں غزہ کے مسئلے کو حل کرنا چاہتا ہوں ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ میں جمعہ کو ٹیکساس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کروں گا، کیئر کاؤنٹی میں افسوسناک صورتحال ہے، امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں اچھا کام کررہی ہیں۔ کابینہ کے اجلاس میں امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ اب تک ٹیرف کی مد میں 100 ارب ڈالر وصول ہو چکے...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلمان پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں گے۔منگل کے روز عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ قاسم اور سلمان کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کیلئے والد کی اجازت کی ضرورت نہیں، انہیں ہم نے روک رکا تھا۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بچے اب بھی والد سے اجازت ضروری نہیں سمجھتے اور انہوں نے صرف بتایا ہے کہ وہ امریکا سے واپسی پر تحریک کا حصہ بنیں گے۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ میرا خیال سے اب عمران خان نے ذہنی طور فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ جیل میں رہ لیں گے مگر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ نجی نیوز چینل سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ نہ میں نے پیچھے ہٹنا اور نہ ہی جھکنا ہے، یہ نیلسن منڈیلا والی سوچ ہے کہ میں سمجھوتہ نہیں کروں گا۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں، دو روز قبل کوٹ لکپھت جیت میں قید تحریک انصاف کے رہنماوں نے ایک پریس ریلیز...
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان کے 2 روزہ سرکاری دورے کے لیےآج روانہ ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 3 اور 4 جولائی کو بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں منعقدہ 17ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں شرکت کے دوران شہباز شریف پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے اور رسمی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علاقائی امن، اقتصادی تعاون اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر پاکستان کا موقف دہرائیں گے۔ دورے کے دوران وزیر اعظم کے ایجنڈا میں مختلف ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، خصوصاً تجارت، توانائی، انفرا اسٹرکچر اور...
آج صوبہ بھر میں مجالس اور عزاداری جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات میں 17 ہزار سے زائد کمیونٹی رضا کار معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، حکومت پنجاب کی طرف سے نافذ دفعہ 144 پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، نفرت آمیز مواد کی تشہیر، اشتعال انگیزی پر پابندی ہے۔ چارمحرم الحرام کی مناسبت سے لاہور سمیت صوبہ بھر میں 32 ہزار سے زائد افسران و اہلکار جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی سر انجام دے رہے ہیں، آج محرم الحرام پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں 2800 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بٹگرام : جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم نے نہ اس حکومت کو چلنے دیا تھا نہ اس حکومت کو چلنے دیں گے۔مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ 2018 کی طرح 2024 کے الیکشن کو بھی تسلیم نہیں کیا، یہ الیکشن بھی دھاندلی زدہ ہیں جب کہ دھاندلی کے الیکشن اور دھاندلی کی حکومتوں میں کرپشن کا گلہ نہ کیا جائے۔یہ بات انہوں نے بٹگرام میںشعائر اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہی۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومتیں نہیں چلیں گی، عوام کے فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کیا جائے، جے یو آئی کے کارکن میدان عمل میں ہوں گے، کامیابی مقدر بنے گی۔سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا...
یروشلم(نیوز ڈیسک)اسرائیل نے جنگ بندی کے لیے امریکا کے آگے ہاتھ کیوں جوڑے؟ امریکی صدر نے بڑا انکشاف کردیا، کہا آخری دو دن میں اسرائیل کو بڑی مار پڑی، ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے اسرائیل کی متعدد عمارتوں کو تباہ کردیا تھا، صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ سے پہلے غزہ میں جنگ بندی کے قریب تھے، امید ہے اب جلد پیشرفت ہوگی۔ امریکی صدر نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے حالیہ دنوں میں ایران کی جانب سے شدید میزائل حملوں کے بعد جنگ بندی کے لیے امریکا کے آگے ہاتھ جوڑے۔ صدر کا کہنا تھا کہ ”آخری دو دن اسرائیل پر بہت بھاری گزرے۔ ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے تل ابیب سمیت کئی شہروں میں تباہی مچائی، متعدد...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)مودی سرکار کی سفارتی ناکامی اور گودی میڈیا کا مکروہ چہرہ معروف بھارتی صحافی نے بے نقاب کردیا۔ مودی حکومت اور گودی میڈیا کیخلاف بھارت سے ہی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں۔ وہیں بھارتی صحافیوں نے بھی مودی سرکار کے پول کھولنا شروع کر دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق معروف بھارتی صحافی روش کمار نے نریندر مودی کی سفارتی ناکامیوں اور گودی میڈیا کے پراپیگنڈے کا پول کھول دیا۔ روش کمار کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ظاہری رکھ رکھاؤ اور مہنگے سوٹ پہننے تک محدود ہیں، اصل پالیسی میں کوئی جان نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے شنکر ایران اسرائیل کشیدگی پر ایک لفظ بھی نہ بول سکے۔ بھارتی صحافی کا...
پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 24 جون 2025 کو ابوظہبی میں ہونے والے پاکستان متحدہ عرب امارات مشترکہ وزارتی کمیشن کے 12ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: موجودہ حالات میں مسلم امہ کا اتحاد اور مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں، اسحاق ڈار دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ وزارتی کمیشن پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تعاون کے لیے اعلیٰ ترین ادارہ جاتی فورم ہے۔ یہ اجلاس دونوں برادر ممالک کے درمیان تزویراتی، اقتصادی اور ترقیاتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے ایجنڈے کو آگے بڑھائے گا۔ پاکستانی وفد میں اقتصادی امور، تجارت، توانائی، بحری امور اور داخلہ کی اہم وزارتوں کے سیکریٹریز اور سینیئر حکام شامل...
صدر مسلم لیگ نون کا لندن میں اپنے اعزاز میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جارحیت ہو رہی ہے، ایران سے ہمارا تعلق مذہبی اور ثقافتی ہے، ایران کے معاملے پر حکومت پاکستان کا موقف حق پر مبنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نواز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرکے کل پاکستان واپس آئیں گے۔ نواز شریف نے 2 ہفتے برطانیہ میں قیام کیا، دوران قیام نواز شریف کا چیک اپ جاری رہا۔ صدر مسلم لیگ نون نواز شریف کا لندن میں اپنے اعزاز میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے اور شہباز شریف میں کوئی فرق نہیں، ہم ایک ہیں، حکومت پاکستان بہترین کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے...
ایران نے صہیونیوں کو مقبوضہ علاقوں سے نکل جانے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ یہودی قابضین مقبوضہ علاقے چھوڑدیں، کیوں کہ یہی ان کی بقا کا واحد راستہ ہے، جرائم پیشہ لوگوں کو بطور انسانی ڈھال استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے ایک ترجمان کرنل رضا صیاد نے صیہونیوں کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے نکل جانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ خطے کا کوئی بھی حصہ ان کے لیے محفوظ نہیں رہے گا۔ مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے مواصلاتی مرکز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کے جنگجوؤں کے جواب کا دائرہ مقبوضہ علاقوں کے تمام حصوں پر محیط ہوگا، ان علاقوں کے رہائشیوں...
لاہور(نیوز ڈیسک)معروف پاکستانی ڈراما نگار خلیل الرحمان قمر نے عندیہ دیا ہے کہ شاید وہ مستقبل میں معروف اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ کام نہ کریں۔ خلیل الرحمن قمر نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ اس موقع پر میزبان نعیم حنیف نے ان سے ہمایوں سعید کے متعلق سوال کیا کیونکہ ماضی میں دونوں نے مشہور پراجیکٹس میں ایک ساتھ کام کیا تھا جو کہ سپر ہٹ ثابت ہوئے۔ میزبان نے سوال کیا کہ خلیل الرحمن قمر لازم و ملزوم سے ہو گئے ہیں ایسا کیوں ہے جس پر ڈرامہ نگار کا کہنا تھا کہ ’ہو سکتا ہے اب نہ رہیں، کیونکہ ان کے ساتھ کام کرتے...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہےکہ وہ جوہری معاہدہ کرلے ورنہ اگلے حملے مزید وحشیانہ ہونگے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کو کہا تھا معاہدہ کرلو لیکن انہوں نے نہیں کیا، معاہدے کی کوششیں ہوئیں، معاہدے کےقریب بھی پہنچے لیکن وہ معاہدہ نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے کچھ سخت گیر عہدیداروں نے بہادری سےبات کی لیکن وہ نہیں جانتے تھےکہ کیا ہونے والا ہے، سب سخت گیر ایرانی اب مر چکے اور اب آگے بھی بدتر ہی ہوگا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کو معاہدہ کرنے کاموقع دینےکے بعد ایک اور موقع دیاگیا، ایران کومعاہدہ کرلینا چاہیےاس سے...
اپنے ایک تازہ بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران سے سخت مذاکرات ہونگے، تاہم امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملہ ممکن ہے کہ ہو جائے۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ وہ یہ نہیں کہنا چاہتے کہ اسرائیلی حملہ ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا ایران ایٹمی مذاکرات کی بظاہر ناکامی کے بعد خلیج فارس کی صورت حال انتہائی کشیدہ ہوگئی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ وہ ایران سے معاہدہ کرنا چاہتے ہیں اور ایران سے معاہدے کے قریب ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ وہ دوستانہ راستے کو ترجیح دیں گے لیکن بڑے تنازع کا بھی خطرہ موجود ہے، بہت جلد کچھ ہوسکتا ہے۔ ٹرمپ...
علیمہ خان—فائل فوٹو بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ نے بجٹ پر کہا ہے کہ دو طبقے پھر پس جائیں گے۔راولپنڈی میں علیمہ خان نے اپنی دونوں بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں یہ بات کہی ہے۔ 2025-26ء کیلئے 17 ہزار 573 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیشوفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے 17 ہزار 600 ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش کیا ہے، بجٹ تقریر شروع ہوتے ہی قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے شور شرابہ شروع کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے اور کسان پر سارا بوجھ ڈالا جائے گا۔علیمہ خان کا مزید...
رواں مالی سال کے اکنامک سروے کو حتمی شکل دے دی گئی، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آج اقتصادی سروے پیش کریں گے۔رواں مالی سال معیشت کی عبوری شرح نمو دو اعشاریہ آٹھ چھ فیصد رہی جبکہ ہدف تین اعشاریہ چھ فیصد تھا ۔جیو نیوز کو حاصل دستاویز کے مطابق رواں مالی سال فی کس سالانہ آمدن 1680ڈالر سے بڑھ کر 1824 ڈالر ہو گئی۔ رواں مالی سال زرعی شعبے کی گروتھ 2 فیصد ہدف کے مقابلے میں صرف اعشاریہ پانچ چھ فیصد رہی۔اہم فصلوں کی گروتھ منفی تیرہ اعشاریہ انچاس فیصد رہی، کاٹن جننگ کی گروتھ بھی منفی 19فیصد رہی، تعمیرات کے شعبے کی شرح نمو 6.61 فیصد رہی جبکہ گروتھ کا ہدف 5.5 فیصد مقرر تھا۔رئیل اسٹیٹ سرگرمیوں...
ویب ڈیسک:رواں مالی سال کے اکنامک سروے کو حتمی شکل دے دی گئی، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آج اقتصادی سروے پیش کریں گے۔ رواں مالی سال معیشت کی عبوری شرح نمو دو اعشاریہ آٹھ چھ فیصد رہی جبکہ ہدف تین اعشاریہ چھ فیصد تھا ۔ دستاویز کے مطابق رواں مالی سال فی کس سالانہ آمدن 1680ڈالر سے بڑھ کر 1824 ڈالر ہو گئی۔ رواں مالی سال زرعی شعبے کی گروتھ 2 فیصد ہدف کے مقابلے میں صرف اعشاریہ پانچ چھ فیصد رہی۔ آئندہ 24 گھنٹے میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات اہم فصلوں کی گروتھ منفی تیرہ اعشاریہ انچاس فیصد رہی، کاٹن جننگ کی گروتھ بھی منفی 19فیصد رہی، تعمیرات کے شعبے کی...
عمر ایوب—فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب بانیٔ پی ٹی آئی رہا ہو کر اپنی قوم کے درمیان ہوں گے۔یہ بات انہوں نے عید الاضحیٰ کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے عمر ایوب کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم عمر ایوب کا کہنا ہے کہ عیدِ سعید ہمیں عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے، کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک ایثار اور قربانی کا جذبہ اس میں نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن ہمیں سیاسی قید میں ناحق قید رہنماؤں اور کارکنان کو یاد رکھنا ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر...
’’یہ وقت ہرچند کہ بہت نازک ہے مگر مجھے پختہ یقین ہے کہ ہم اس پر غالب آئیں گے‘‘۔۔۔قائداعظمؒ کا پیغام عیدالاضحیٰ
آج کے مبارک دن کے موقع پر میں پوری دنیا کے مسلمان بھائیوں کو اپنی اور پاکستانی عوام کی طرف سے عیدمبارک پیش کرتا ہوں..... یہ وقت ہرچند کہ بہت نازک ہے مگر مجھے پختہ یقین ہے کہ ہم اس پر غالب آئیں گے، کیونکہ ہم اپنی طویل تاریخ کے دوران میں ایسے بہت سے طوفانوں کے منہ پھیر چکے ہیں۔ اگرچہ دشمن اپنی کوششوں میں مصروف ہے، اس کے باوجود ہم آلام و مصائب کی اس تاریک رات سے کامران ہو کر نکلیں گے۔ اور دنیا کو دکھا دیں گے کہ یہ مملکت محض زندگی کے لیے نہیں بلکہ اچھی زندگی گزارنے کے لیے وجود میں آئی ہے۔(پاکستان کی پہلی عیدالاضحیٰ- 24 اکتوبر 1947) وزیراعظم پاکستان دورہ سعودی...
لاہور(ویب ڈیسک ) سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈنز کی وردی کے ساتھ کیمرے منسلک کر دیئے گئے، بغیر ثبوت چالان نہیں ہونگے۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈنز کی یونیفارم کے ساتھ باڈی کیمرے لگائے جانے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے، ابتداء میں مال روڈ پر تعینات ٹریفک وارڈنز کو باڈی کیمز لگائے گئے ہیں ۔ ڈاکٹر اطہر وحیدکا کہنا ہے کہ باڈی کیمرے لگانے کا مقصد ڈیوٹی کے دوران چالان کرتے ھوئے مکمل ثبوت رکھنا ہے،دوران ڈیوٹی کار سرکار میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی میں ان کیمروں کی ویڈیو مددگار ثابت ہونگی۔ سی ٹی او لاہور نے کہا کہ باڈی کیمروں...