بھارت کے مقتول گلوکار شبھدیب سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کی والدہ نے اپنے بیٹے کے نام کا ٹیٹو بنوالیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سدھو موسے والا کی والدہ چرن کور کلائی سے نیچے ایک ٹیٹو بنوا رہی ہیں۔

جب ٹیٹو مکمل ہوجاتا ہے تو والدہ مداحوں کو اپنا ہاتھ دکھاتی ہیں جس پر سدھو موسے والے کا نام کندہ ہے اور ساتھ ہی ان کی تاریخ پیدائش بھی لکھی ہے۔

اس ٹیٹو میں ایک معصوم بچے کے قدموں کے نشان بھی ہے جس کے ایک اور تاریخ پیدائش لکھی ہے۔

جو سدھو موسے والا کے چھوٹے بھائی ہے جس کی پیدائش گلوکار کے قتل کے 22 ماہ بعد ہوئی تھی۔

سدھو موسے والا کے اس بھائی کی پیدائش آئی وی ایف کے ذریعے ہوئی اور اسے چھوٹے سدھو کہا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو خطرناک گینگ کے کارندوں نے 29 مئی 2022ء میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

اسکرین گریب اسکرین گریب سدھو موسے والا کی موت کے 22 ماہ بعد ان کے والدین کو دوسرے بیٹے شبھدیپ سنگھ کی خوشخبری ملی تھی جسے ’چھوٹا سدھو‘ بھی کہا جاتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

رکاوٹ نہیں، بانی پی ٹی آئی کے بیٹے درخواست دیں، ویزا مل جائے گا: طلال 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو ویزا یا نائیکوپ کی ضرورت ہے تو جاری کیا جائے گا۔ ویزا کیلئے اپلائی کیا ہے تو ان کو مل جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے ویزوں کے معاملے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ بانی پی ٹی آئی کے بچے ویزا درخواست کا ٹریکنگ نمبر مجھے بھجوا دیں ان کا مسئلہ حل کرا دیں گے۔ طلال چودھری نے کہا کہ حکومت کا پہلے دن  سے مؤقف رہا ہے کہ قومی مسائل پر بات چیت ہونی چاہئے۔ قومی مسائل پر بات چیت کیلئے کئی مرتبہ کوششیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، بچوں کا نائیکوپ گم ہو گیا دوبارہ دینے میں کوئی مسئلہ نہیں، بانی پی ٹی آئی کے بچوں کا صدر ٹرمپ سے مدد مانگنے سے متعلق سوال پر طلال چودھری نے کہا کہ بانی تو امریکی غلامی سے آزادی کا کہتے ہیں، بچے کہتے ہیں امریکی مدد سے والد کو آزاد کرائیں گے، ان دونوں باتوں میں تضاد ہے۔

متعلقہ مضامین

  • رکاوٹ نہیں، بانی پی ٹی آئی کے بیٹے درخواست دیں، ویزا مل جائے گا: طلال 
  • ’آپ خود کس قسم کی ماں ہیں؟‘، غزالہ جاوید حمیرا اصغر کی والدہ پر برس پڑیں
  • کراچی والوں کو بے حس کہنے پر غزالہ جاوید نے حمیرا اصغر کی والدہ کو آئینہ دکھا دیا
  • فوجی شوہروں کی عدم موجودگی میں بچوں کی پیدائش کا روسی منصوبہ کیا ہے؟
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حکومت پھر عوام سے ہاتھ کر گئی
  • ’ماں کہلانے کی مستحق نہیں تھیں؟‘، غزالہ جاوید کی حمیرا اصغر کی والدہ پر کڑی تنقید
  • ’’میں نے اپنے باپ کا بدلہ لے لیا ‘‘سینئر وکیل کو قتل کرنیوالے ملزم کے جملے سامنے آگئے
  • پیدائش کے وقت ہزاروں بچوں میں خطرناک وائرس کی موجودگی کا انکشاف
  • مادر ملت کا یوم پیدائش عزت و احترام سے منایا گیا، ایرانی سفارتخانے کا خراج عقیدت  
  • ڈھائی ہزار سال پرانی ’آئس ممی‘ کا ٹیٹو سنگھار، ماہر آرٹسٹ بھی ایسی تخلیق سے قاصر