سٹی42:   پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے  لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا الیکشن جیتے والے پینل کو مبارک باد دی ہے۔ 

ٹیلی فون پر نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے  کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت پر خوشی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف نسوانہ ملک کو صدر لاہور ہائیکورٹ بار منتخب ہونے پر مبارک باد دیتا ہوں، انہوں نے فرخ الیاس چیمہ اور عبد الرحمان رانجھا کو بھی مبارکباد دی۔

چین کا فلپائنی طیاروں پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا الزام

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ وکلاء کا ریفرنڈم تھا، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آیا ہے، امید ہے سب عہدیداران عدلیہ کی آزادی کے لئے کام کریں گے، وکلا کا شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں کلیدی کردار ہے۔

اسلام آباد بار کی صدارت کی نشست پر پی ٹی آئی کے واجد علی گیلانی کامیاب

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات میں پی ٹی آئی وکلا کے حمایت یافتہ امیدوار واجد علی گیلانی اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر جبکہ اعظم نذیر تارڑ گروپ کے حمایت یافتہ منظور ججہ سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

آئی سی سی چیمپین ٹرافی کا آج لاہور میں پہلا ٹاکرا، آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ

منظور احمد ججہ 844 ووٹ لیکر سیکرٹری منتخب جبکہ سیکرٹری کی نشت پر قاسم نواز عباسی 828 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

نائب صدارت کی نشست پر افتحار احمد باجوہ نے 896 ووٹ لیے، ایڈیشنل سیکرٹری کی نشست پر بشریٰ حق راجہ 825 ووٹ لیکر کامیاب ہوئیں۔

جوائنٹ سیکرٹری کی نشست عمران اشفاق نے955 ووٹ لیکر جیت لی، فنانس سیکرٹری کی نشت پر 966 ووٹ لیکر فضل مولا کامیاب ہوئے، جبکہ محسن عباسی 604 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

کاش پٹیل کی ایف بی آئی ڈائریکٹر کے طور پر تصدیق ; سیاسی بندعنوانی کے نئے زمانہ کا آغاز

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: لاہور ہائیکورٹ بار بیرسٹر گوہر سیکرٹری کی پی ٹی آئی ووٹ لیکر کی نشست

پڑھیں:

گائے کی لات لگنے سے نوجوان جاں بحق، ذبیحہ کے دوران حادثات میں 144 زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں ذبیحہ کے دوران گائے کی لات لگنے سے نوجوان جاں بحق جبکہ پنجاب میں بھی اسی طرح کے واقعات میں 41 شہری زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹوپی صوابی  کے علاقے مینئی لویہ لار میں قربانی کی گائے نے ذبیحہ کے وقت لات ماری جو ایک نوجوان کو لگی۔

گائے نے ذبیحہ سے قبل رسیاں باندھنے کے دوران لات ماری، جو نوجوان کے سینے پر لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد نوجوان کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا اور پھر ضابطے کی کارروائی کے بعد جسد خاکی کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

حادثاتی موت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے جبکہ حادثاتی موت پر علاقے کی فضا بھی سوگوار ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقوں میں جانور ذبیحہ کے دوران بھگڈر اور دیگر حادثات میں 144 شہری زخمی ہوئے جن میں سے 33 شدید زخمی ہوئے

ریسکیو 11122 کے مطابق 111 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی جبکہ 33 شدید زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق لاہور،راولپنڈی، فیصل آباد سمیت تمام اضلاع میں قربانی کرنے کے دوران جانوروں کے بھاگنے سے حادثات ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • تنخواہ داروں پر کتنا ٹیکس ہونا چاہیے؟ سابق وفاقی وزیر نے حکومت کو بجٹ تجاویز پیش کردیں
  • امداد لیکر غزہ پہنچنے والے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیل کا ڈرونز سے حملہ
  • چیئرمین ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے بجٹ تجاویز پیش کردیں
  • قومی ہاکی ٹیم نیشنز کپ میں شرکت کیلئے ملائیشیا پہنچ گئی
  • عید کے بعد سپریم کورٹ میں سیاسی مضمرات کے حامل کونسے مقدمات زیر سماعت آئیں گے؟
  • گائے کی لات لگنے سے نوجوان جاں بحق، ذبیحہ کے دوران حادثات میں 144 زخمی
  • گلگت بلتستان، اساتذہ کی ڈگریوں کی تصدیق کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی
  • اسلام آباد، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی علامہ سید زاہد حسین کاظمی سے ملاقات، بھائی کی وفات پر اظہار افسوس 
  • کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی خواجہ رمیض حسن کی چیئرمین اوورسیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک کے ظہرانے میں شرکت
  • تحریک انصاف سیاسی جماعت ، ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں ، بیرسٹر گوہر