وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کو ہرا کر بتائیں کہ ہم انہیں کہیں بھی شکست دے سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ  بھی پاک بھارت میچ کے موقع پر پُر جوش ہیں.انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستانی ٹیم بھارت کو ہرا کر بتائیں کہ ہم انہیں کہیں بھی شکست دے سکتے ہیں.

میری دعا ہے کہ پاکستان کی ٹیم آج کا میچ جیتے، خواہش ہے کہ محمد رضوان آج سینچری اسکور کریں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے عالمی مقابلوں کی بحالی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، امید ہے آئندہ بھی عالمی کرکٹ مقابلوں کے میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے مزید کہا کہ دہشت گردی سے پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے.دہشت گرد ہر قسم کی اخلاقیات سے عاری ہوتے ہیں.سانحہ اےپی ایس پشاور ملکی تاریخ کا ایک المناک واقعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں.دہشت گرد عناصر بلوچستان میں ترقی کا عمل سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں. دہشت گردوں کو واپس لاکر ملک کا امن وامان داؤ پر لگایا گیا ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

سیاست سہیل آفریدی کا حق، اپنے صوبے کے معاملات دیکھنا بھی ان کی ذمہ داری: عطا تارڑ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو تعاون کی پیشکش کی۔ سیاست کرنا آپ کا حق ہے۔ لیکن خیبر پی کے کے معاملات کو دیکھنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔ صرف بیانات دینے سے بات نہیں بنتی ہے۔ سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے۔ سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے بات چیت ہونی چاہیئے۔ مشرف زیدی کی وزیر اعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا تعیناتی ہماری ٹیم میں بہترین اضافہ ہے۔ پاکستان کا بیانیہ مزید بلندیوں تک پہنچے گا۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مشترکہ نگرانی اور توثیق کے نظام کے قیام کے بعد اب یہ ذمہ داری کابل پر عائد ہوگی کہ وہ ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے، جو افغان سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان پر حملے کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات نے استنبول میں زیرِ بحث نگرانی کے نظام سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گزشتہ دنوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جائے گا اور مشترکہ نظام کے طریقہ کار پر بات چیت ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت ابھی تک پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، عطاء اللہ تارڑ
  • بھارت ابھی تک پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے، عطا اللہ تارڑ
  • بھارت ابھی تک پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ
  • بھارت پاکستان سے ہونے والی شرمناک شکست کو آج تک ہضم نہیں کر پایا، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
  • اب ہم نے نئی معاشی بلندیوں کو چُھونا ہے، عطا تارڑ
  • پاکستان کی سفارتی کامیابیاں دنیا تسلیم کرتی ہے، عطاء اللہ تارڑ
  • سیاست سہیل آفریدی کا حق، اپنے صوبے کے معاملات دیکھنا بھی ان کی ذمہ داری: عطا تارڑ
  • صرف بیانات سے بات نہیں بنتی، سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے: عطاء تارڑ
  • بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا، عطا تارڑ
  • سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے بھارتی منصوبہ ناکام بنا دیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی پریس کانفرنس