چیمپیئنز ٹرافی؛ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان نے اپنا کون سا ریکارڈ برابرکردیا؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
DUBAI:
چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان نے پہلے 6 اوورز میں 28 ڈاٹ بال کھیل کر ابتدائی چھ اوورز میں زیادہ ڈاٹ بال کھیلنے کا اپنا ریکارڈ برابر کردیا۔
دبئی میں بھات کے خلاف انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا، پاکستانی اوپنرز بابراعظم اور امام الحق نے ابتدا ہی سے محتاط انداز اختیار کیا، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ پہلے 6 اوورز میں انہوں نے 28 بالز پر کوئی اسکور نہیں کیا۔
چیمپیئنز ٹرافی کے اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھی پاکستانی بیٹرز نے 6 اوورز میں 28ڈاٹ بالز کھیلی تھیں، یوں بھارت کے خلاف میچ میں چیمپیئنز ٹرافی کے ابتدائی چھ اوورز میں زیادہ ڈاٹ بالز کھیلنے کا اپنا ہی ریکارڈ برابر کردیا۔
بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی ایک بار پھر مایوس کن رہی اور پوری ٹیم 49.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارت کے خلاف میچ میں چیمپیئنز ٹرافی اوورز میں
پڑھیں:
زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے مزید کمی ریکارڈ
کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر کی پوزیشن سے متعلق اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ 18 اپریل کو زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 15 ارب 43 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
اعداد وشمار میں کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 36 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب 20 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
پاکستان کے 15 ارب 43 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے مجموعی ذخائر میں کمرشل بینکوں کا حصہ 5 ارب 23 کروڑ ڈالر ہے