Express News:
2025-07-26@07:19:37 GMT

مصنوعی ذہانت نے طبی مسئلہ ’’2 دن‘‘ میں حل کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT

لاہور:

لندن ،برطانیہ کے عالمی شہرت یافتہ طبی ادارے امپیریل کالج سے وابستہ طبی ماہرپروفیسر جوز پینڈیاس مع ٹیم’’سپر بگز‘‘(مہا جراثیم )پر اینٹی بائیوٹکس ادویہ اثر کیوں نہیں کرتی؟ پرتحقیق میں  پچھلے 12 برس سے مصروف ہیں۔

لیکن پچھلے ہفتے پروفیسر جوز نے گوگل کے نئے اے آئی تحقیقی ٹول’’کو سائنٹسٹ‘‘ (co-scientist) سے اس طبی مسئلے کا حل پوچھا تو پروفیسر و دیگر سائنس دان یہ دیکھ کر بھونچکا کر رہ گئے کہ  وہ 12 سال طویل تحقیق کے بعد جن نتائج پر پہنچے تھے وہی ’’کو سائنٹسٹ‘‘ نے صرف 2 دن میں نکال دیئے۔

یہی نہیں اس نے دو ایسے مختلف نتائج بھی دیئے جن پر انسانی ٹیم کا دھیان نہیں تھا۔وہ تو اے آئی کا کرشمہ دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

یاد رہے، پروفیسر جوز کی تحقیق منظرعام پر نہیں آئی لہذا نیٹ پر موجود نہ تھی۔ ’’کو سائنٹسٹ‘‘ نے دستیاب ڈیٹا سے نتائج اخذ کیے اور ثابت کر دیا، اے آئی دنیا میں انقلاب لا سکتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

امریکی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھارت میں نوکریاں دینا بند کریں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا انتباہ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں منعقدہ ایک اے آئی (مصنوعی ذہانت) سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں جیسے گوگل اور مائیکروسافٹ کو خبردار کیا ہے کہ وہ بیرونِ ملک، خاص طور پر بھارت جیسے ممالک میں ملازمین رکھنا بند کریں اور امریکی عوام کو نوکریاں فراہم کریں۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکی کمپنیاں اب چین میں فیکٹریاں بنانے یا بھارتی آئی ٹی ورکرز کو نوکریاں دینے کے بجائے امریکا میں روزگار پیدا کرنے پر توجہ دیں۔

یہ بھی پڑھیے: ’اے آئی‘ انقلاب: خواتین اور دفتری ملازمین کی نوکریاں خطرے میں، اقوام متحدہ کی وارننگ

انہوں نے بڑی ٹیک کمپنیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے امریکی آزادی کے سائے میں خوب منافع کمایا لیکن اپنی سرمایہ کاری چین، بھارت اور آئرلینڈ میں کی۔ اب وہ دن گئے۔

ٹرمپ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی دوڑ جیتنے کے لیے حب الوطنی اور قومی وفاداری ضروری ہے۔

ٹرمپ نے اس موقع پر مصنوعی ذہانت کے حوالے سے تین نئے صدارتی احکامات پر بھی دستخط کیے۔ ان احکامات کا مقصد امریکا کو اے آئی میں عالمی لیڈر بنانا ہے۔ اس کے تحت ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر اور انفرااسٹرکچر میں سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ اے آئی کی ترقی میں رکاوٹیں نہ آئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اے آئی تخلیقی مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی ڈونلڈ ٹرمپ مصنوعی ذہانت

متعلقہ مضامین

  • عدالتی نظام میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر غور کر رہے ہیں، یحییٰ خان آفریدی
  • عدالتی نظام میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر غور کر رہے ہیں: چیف جسٹس پاکستان
  • عدالتوں میں 2 شفٹوں اور مصنوعی ذہانت کے اسمتعمال پر غور کیا جارہا ہے، چیف جسٹس
  • مصنوعی ذہانت میں ایک نیا دور،اوپن اے آئی کا ’جی پی ٹی 5‘ جلد ریلیز کیلئےتیار!
  • امریکی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھارت میں نوکریاں دینا بند کریں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا انتباہ
  • وائٹ ہاؤس کا نیا اے آئی پلان: ضوابط میں نرمی، جدید ٹیکنالوجی کی راہ ہموار
  • مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹرانسپورٹ، سعودی عرب میں خودکار گاڑیوں کا تجربہ
  • اخلاقیات پر مصنوعی ذہانت کے ساتھ ایک مکالمہ
  • امریکا مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں چین کو پیچھے چھوڑ دے گا، ٹرمپ
  • مصنوعی ذہانت سے لیس لال بیگ میدانِ جنگ میں اترنے کے لیے تیار