پی اے سی نے سندھ کے سیکریٹری داخلہ کو قیدیوں کے کھانے سمیت دیگر اشیاء کی خریداری کی مد میں 2 ارب 45 کروڑ سے زائد کی رقم خرچ کرنے اور فنڈز کے غلط استعمال کے معاملے کی تحقیقات کرکے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کہ ہدایت کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کو کھانے، ادویات، کپڑوں اور فرنیچر کی فراہمی کے ٹھیکوں میں 2 ارب 45 کروڑ 61 لاکھ روپے کی بے ضابطگیوں اور فنڈز کے غلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سندھ کی مختلف جیلوں میں قیدیوں کو کھانے اور ادویات کی فراہمی سمیت دیگر اشیاء کی خریداری کیلئے ٹھیکوں میں 2 ارب 45 کروڑ سے زائد کی بے ضابطگیوں کی سیکریٹری داخلہ سندھ کو تحقیقات کا حکم دے کر ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پی اے سی کا اجلاس پیر کے روز چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں سندھ اسمبلی کی کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی اراکین خرم کریم سومرو، مخدوم فخرالزمان سمیت آئی جی جیلز قاضی نظیر احمد اور مختلف جیلوں کے جیل سپرنٹنڈنٹس نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ جیل خانہ جات کی سال 2019ء اور سال 2020ء کی آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سینٹرل جیل کراچی سمیت دیگر جیلوں میں قیدیوں کو کھانے، ادویات، کپڑوں اور فرنیچر کی فراہمی کے ٹھیکوں میں 2 ارب 45 کروڑ 61 لاکھ روپے بے ضابطگیوں کا انکشاف سامنے آیا۔ جس پر پی اے سی چیئرمین نثار کھوڑو نے آئی جی جیل سے استفسار کیا کے قیدیوں کو کھانے اور دیگر اشیاء کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے ٹینڈرز کن ٹھیکداروں کو دئے گئے اور اس متعلق ریکارڈ فراہم کریں اور بتایا جائے کے قیدیوں کو فراہم کئے جانے والے تین وقت کے کھانے کا معیار کیا ہے اور معیار کس طرح چیک کیا جاتا ہے۔ اس پر آئی جی جیل خانہ جات قاضی نظیر احمد نے پی اے سی کو بتایا کے سندھ کی تمام جیلوں میں قیدیوں کو تین وقت کا کھانا فراہم کیا جاتا ہے اور کھانے کا معیار میڈیکل افسرز اور ججز بھی آکر چیک کرتے ہیں اور قیدیوں کو کھانے کی فراہمی سمیت ادویات فرنیچر اور کپڑوں اور دیگر اشیاء کی خریداری میں 2 ارب 45 کروڑ خرچ کئے گئے، جس کا باضابطہ ٹینڈر جاری کیا گیا تھا، تاہم جیل حکام پی اے سی اور آڈٹ کو 2 ارب 45 کروڑ سے زائد قیدیوں کو کھانے کی فراہمی سمیت دیگر اشیاء کی خریداری کے متعلق مطمئن نہیں کر سکے۔

آڈٹ پیراز کے جائزے کے دوران جیلوں میں ادویات کی خریداری میں 3 کروڑ 70 لاکھ روپے، یونیفارم کی خریداری میں 3 کروڑ 45 لاکھ روپے، قیدیوں کے فرنیچر پر 10 لاکھ 27 ہزار روپے خرچ ہونے کا انکشاف سامنے آیا، جبکہ جیلوں میں مشینری اور پلانٹ کی خریداری کی مد میں 6 کروڑ 18لاکھ روپے کپڑوں کی خریداری پر 29 لاکھ روپے خرچہ ظاہر کیا گیا۔ ڈی جی آڈٹ نے سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کو کھانے کی فراہمی پر 2 ارب 45 کروڑ روپے خرچ ہونے پر ڈی جی آڈٹ نے اعتراض اٹھایا۔ پی اے سی نے سندھ کے سیکریٹری داخلہ کو قیدیوں کے کھانے سمیت دیگر اشیاء کی خریداری کی مد میں 2 ارب 45 کروڑ سے زائد کی رقم خرچ کرنے اور فنڈز کے غلط استعمال کے معاملے کی تحقیقات کرکے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کہ ہدایت کر دی۔

اجلاس میں ملیر جیل حکام 80 لاکھ روپے خرچ کرنے کا آڈٹ ریکارڈ فراہم نہیں کر سکے۔ پی اے سی چیئرمین نثار کھوڑو نے پوچھا کہ ملیر جیل حکام نے 80 لاکھ روپے کہاں خرچ کئے، جس پر ملیر جیل حکام نے پی اے سی کو بتایا کے ملیر جیل کی مینٹیننس، پیٹرول پر 80 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں، جس پر پی اے سی نے ملیر جیل حکام کو 10 دنوں میں 80 لاکھ روپے کے خرچوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں کمیٹی کے رکن خرم کریم سومرو نے جیل حکام سے استفسار کیا کے جیلوں میں اصلاحات کیلئے اربوں روپے بجٹ فراہم ہو رہا ہے، تو ملیر جیل کی کھڑکی سے قیدی کیسے فرار ہوا، جس پر جیل حکام قیدی فرار ہونے پر پی اے سی کو مطمئن جواب نہ دے سکے۔ اجلاس میں پی اے سی نے سندھ بھر کے جیلوں کی انٹرنل آڈٹ کرانے کی ہدایت کر دی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ارب 45 کروڑ سے زائد میں 2 ارب 45 کروڑ ملیر جیل حکام کی خریداری کی بے ضابطگیوں ہدایت کر دی پی اے سی نے سے زائد کی اجلاس میں لاکھ روپے کا انکشاف قیدیوں کے کی فراہمی روپے خرچ سندھ کی

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں ہوش ربا اضافے کے بعدسونا سستا ہو گیا

گزشتہ دنوں سونے کی قیمت میں ہوش ربا اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت کمی دیکھی گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 300 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 48 ہزار 700 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 833 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 98 ہزار 950 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 33 ڈالر کم ہوکر 3305 ڈالر فی اونس ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی حملہ کیس، مرکزی ملزم کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
  • کوہلی کے ایک آئی پی ایل سیزن کی کمائی! 10 ٹاپ پاکستانی کرکٹرز سے زائد
  • ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات پکڑی گئی، ملزمان گرفتار
  • سونے کی قیمت میں ہوش ربا اضافے کے بعدسونا سستا ہو گیا
  • سونے کی قیمتوں میں پھر یکدم ہزاروں روپے کی کمی
  • لاہور کی جیلوں میں قیدی شدید مشکلات کا شکار، پنجاب اسمبلی کمیٹی نے نوٹس لے لیا
  • جب عامر خان کو تھپڑ مارنے پر 1 لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے مزید کمی ریکارڈ
  • مہیش بابو منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں طلب
  • پی اے سی کا اجلاس: ای او بی آئی نے 2 ارب 79 کروڑ روپے جعلی پنشنرز کو دیدیئے