2025 چونگ گوان چھون فورم کا سالانہ اجلاس 27 مارچ کو بیجنگ میں شروع ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
بیجنگ :2025 چونگ گوان چھون فورم کا سالانہ اجلاس 27 سے 31 مارچ تک بیجنگ میں منعقد ہوگا، جو کہ چین کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت، قومی ترقی و اصلاحات کمیشن، ریاستی کونسل کی ریاستی اثاثوں کی نگرانی اور انتظامی کمیشن، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز، چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ، چائنا ایسوسی ایشن برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور بیجنگ میونسپل حکومت کے زیر اہتمام ہوگا۔چونگ گوان چھون فورم کا آغاز 2007 میں ہوا تھا، یہ چین کا عالمی سطح پر سائنسی اور تکنیکی جدت کے تبادلے اور تعاون کا قومی پلیٹ فارم ہے۔ موجودہ فورم کا سالانہ اجلاس “جدید پیداواری قوت اور عالمی سائنسی تعاون” کے سالانہ موضوع کے تحت منعقد ہو رہا ہے،جس میں فورم اجلاس، تکنیکی لین دین، نتائج کا اعلان، جدید ترین مقابلے، اور متعلقہ سرگرمیاں شامل ہیں۔ فورم کے دوران افتتاحی تقریب اور عمومی اجلاس، تقریباً 60 متوازی فورم، چونگ گوان چھون بین الاقوامی تکنیکی لین دین کانفرنس، چونگ گوان چھون بین الاقوامی جدید ترین ٹیکنالوجی مقابلہ، اور اہم نتائج کی خصوصی تقریب سمیت سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جے یو آئی نے شہدائے غزہ ملین مارچ کو ’’دفاع پاکستان اور شہدائے غزہ‘‘ ملین مارچ میں تبدیل کر دیا
جے یو آئی ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ آپریشن بُنیان المرصوص کی مکمل حمایت اور ہر قسم کے جانی و مالی تعاون کا اعلان کرتے ہیں۔ پختونخوا اور بلوچستان کے غیرت مند مسلمان اور پاکستانی ایمانی جوش او جذبے کے ساتھ شرکت کریں۔ اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی (ف) نے 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں شہدائے غزہ ملین مارچ کو ’’دفاع پاکستان اور شہدائے غزہ‘‘ ملین مارچ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ترجمان جمعیت علمائے اسلام کے مطابق 11مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں عظیم الشان دفاع پاکستان و شہدائے غزہ ملین مارچ ہوگا۔ پشاور ملین مارچ کی تیاریاں مکمل ہیں، جس میں عاشقان اسلام اور محبان وطن شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان کے دفاع کیلئے جے یو آئی کارکن ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے۔ دفاع پاکستان و شہدائے غزہ ملین مارچ بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کے خلاف سنگ میل ثابت ہوگا۔
جے یو آئی ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ آپریشن بُنیان المرصوص کی مکمل حمایت اور ہر قسم کے جانی و مالی تعاون کا اعلان کرتے ہیں۔ پختونخوا اور بلوچستان کے غیرت مند مسلمان اور پاکستانی ایمانی جوش او جذبے کے ساتھ شرکت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور بھارت کے خلاف ریاست کے ہر فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔ ملین مارچ کے ذریعے قوم افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کرے گی۔ نیتن یاہو اور مودی کی عاقبت نااندیشی خطے میں تباہی لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملین مارچ سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن خصوصی خطاب اور آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔