سی ڈی اے کے 37 ارب روپے کے کمرشل پلاٹس کی غیر شفاف نیلامی کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں سی ڈی اے کے 37 ارب کے کمرشل پلاٹس کی غیر شفاف نیلامی کا انکشاف ہوا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ماہرین پلاٹوں کی قیمتوں کا تعین کرتے ہیں، نیلامی سے متعلق دستاویزات آپ کو فراہم کر دیں گے۔
آڈٹ حکام نے کہا ہے کہ سی ڈی اے نے فنانشل اسٹیٹمنٹ نہیں بنایا جس پر سی ڈی اے حکام نے فنانشل اسٹیٹمنٹ نہ بنانے کا اعتراف کیا۔
اراکین پی اے سی نے اس بات پر چیئرمین سی ڈی اے پر برہمی کا اظہار کیا۔
اراکین کمیٹی کا کہنا ہے کہ آپ فنانشل اسٹیٹمنٹ فراہم کرنے کے پابند ہیں۔
پی اے سی نے سی ڈی اے کو 6 مہینے میں فنانشل اسٹیٹمنٹ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فنانشل اسٹیٹمنٹ سی ڈی اے
پڑھیں:
سائوتھ ایئر کا نجی ایئر فیلڈز پر کمرشل پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ
کراچی:پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سائوتھ ایئر کا نجی ایئر فیلڈز پر کمرشل پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ کردیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے سائوتھ ایئر کی سی ای او نشاط فاطمہ کو مراسلہ جاری کردیا جس کے مطابق تلہار اور سیندک میں جوزک ایئر فیلڈ پر کمرشل پروازوں کا فلائٹ آپریشن نہیں کیا جاسکتا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے قوانین کے تحت پرائیویٹ ایئرفلڈز پر کمرشل پروازوں کی اجازت نہیں ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تلہار اور سیندک کی جوزک ایئر فیلڈ پر سائوتھ ایئر کو کمرشل پروازوں سے روکتے ہوئے خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی عندیہ دے دیا۔
نجی ایئر فیلڈ پر کمرشل پروازوں کے لیے چارٹر لائسنس سول ایوی ایشن سے حاصل کرنا ہوگا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تلہار اور جوزک ایئر فیلڈ پر فلائٹ آپریشن کا اجازت نامہ منسوخ کردیا۔