امریکہ سے غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی:106پاکستانیوں کا لے کر پہلا طیارہ آج اسلام آباد پہنچے گا
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
امریکہ سے غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی:106پاکستانیوں کا لے کر پہلا طیارہ آج اسلام آباد پہنچے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز )امریکہ سے غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی:106پاکستانیوں کا لے کر پہلا طیارہ آج اسلام آباد پہنچے گا۔ذرائع کے مطابق ۔106 غیر قانونی تارکین وطن کو 4 ممالک سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔106 غیر قانونی تارکین وطن کو جرمنی، مالٹا، سایپرس اور آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔پاکستانی سفارتی مشنز نے تاریک وطن کو سفر کرنے کے لیے ایمرجنسی دستاویز جاری کی ہے۔پاکستان نے خصوصی طیارے کو اسلام آباد اییرپورٹ پر لینڈنگ کرنے کی اجازت دیں دی ۔خصوصی طیارہ جرمنی سے سایپرس اور سایپرس سے اسلام آباد پہنچے گا۔طیارے میں یورپی یونین کا وفد بھی تارکین وطن کے ہمراہ ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: غیر قانونی تارکین وطن
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ