لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے نیوزایجنسی۔ 26 فروری 2025ء ) نائب امیر جماعتِ اسلامی، سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے مِلی یکجہتی کونسل کے نائب صدور اور ڈپٹی سیکرٹری جنرلز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی جماعتوں اور رہنماؤں کی اولین ذمہ داری ملک میں مذہبی/مسلکی ہم آہنگی، وحدت و اتحاد کو فروغ دینا ہے۔ سیاسی شدت، انتہا پسندی کے مقابلہ میں مذہبی محاذ پر برداشت اور ملک و مِلت کی ترقی کے لیے قوم میں مثبت تعمیری کردار ادا کرنا شرعی اور قومی فریضہ ہے۔

فلسطینیوں اور کشمیریوں سے محبت پاکستانیوں کے خون میں شامل ہے۔ غزہ کے بہادر، ثابت قدم، متقی عوام نے اپنے صبر و اسٹقامت سے صیہونیت کو شکست دی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ شکست خوردہ صیہونیت کو سہارا دینے کی کوششوں میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔

(جاری ہے)

ماضی کی غلطیوں کے ازالہ کے لیے عالمِ اسلام کو درپیش نئے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے عالمِ اسلام کی قیادت اتحادِ اُمت کے جذبہ سے سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور علمی و تحقیقی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدانوں میں مشترکہ حکمتِ عملی بنائیں۔

مِلی یکجہتی کونسل اتحادِ اُمت اور پاکستان میں وحدت و اتحاد کی کوششیں جاری رکھے گی۔لیاقت بلوچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعتِ اسلامی نے آئی پی پیز کی لُوٹ مار کو بینقاب کردیا ہے۔ آئی پی پیز کی لُوٹ مار میں حکومتیں اور بیوروکریسی شاملِ جرم ہیں۔ حکومت اعلانات اور دعوے نہیں بجلی، گیس اور تیل سستا کریں۔ سیاست اور سرکاری ریاستی اداروں میں گُھسی کالی بھیڑیں سارے نظام کو تباہی سے دوچار کرکے عوام کو مایوسی کی بندگلی میں دھکیل رہی ہیں۔

عام آدمی، سفید پوش طبقہ زبوں حالی کا شکار ہے لیکن اراکینِ پارلیمنٹ نے اپنے معاوضہ جات 300 گنا بڑھاکر اپنے خلاف عوام میں موجود غم و غصہ اور نفرت کو مزید بڑھا دیا ہے۔لیاقت بلوچ نے امیر جماعتِ اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ اور سندھ سے دیگر رہنماؤں حافظ نصراللہ چنا، حزب اللہ جھکڑو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اندرونِ سندھ بدامنی کے خلاف اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جماعتِ اسلامی کی عوامی احتجاجی مہم قابلِ قدر ہے۔

حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف فوری طور پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائیں اور وفاق کے حوالے سے صوبوں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔ صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم کے طے شدہ فارمولہ کے مطابق ہر صوبے کو اُس کے حصے کا پانی دیا جائے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں پانی کے ذخائر میں اضافہ کے لیے قومی اتفاقِ رائے پیدا کریں۔ وفاقی حکومت دیامر بھاشا ڈیم اور دیگر آبی ذخائر کے متاثرین کی شکایات کا ازالہ کرے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آئی پی کے لیے

پڑھیں:

اسلام اباد میں صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،چیئرمین سی ڈی اے

اسلام اباد میں صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،چیئرمین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے وچیف کمشنر اسلام اباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ نے شرکت کی۔

اجلاس میں سی ڈی اے کی مجموعی کارکردگی خصوصا سیکٹر ڈیویلپمنٹ، اسلام اباد میں پانی کی فراہمی ، بیوٹیفکیشن، غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹیز کے خلاف سی ڈی کی قانون کے مطابق کارروائیاں ، ناجائز تجاوزات، اسلام اباد میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر، گندھارا سٹیزن آرٹ سینٹر کو جلد از جلد فعال بنانے، سی ڈی اے ہاسپٹل کی اپ لفٹنگ، سی ڈی اے نرسری کو گارڈینا حب میں تبدیل کرنے ،بلیو ایریا میں فوڈ سٹریٹ کا قیام، سی ڈی اے ماڈل سکول کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے ، 25 کرکٹ اور 25 فٹ بال کے گرانڈز کی اپ لفٹنگ کیعلاوہ دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام اباد کے شہریوں کو ہاسنگ ضرویات کو پورا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے

سپورٹس سہولیات کی فراہمی کے لیے جہاں سپورٹس کملپلیسز تعمیر کیے جارہے ہیں و ہاں 25 کرکٹ گرانڈز اور 25 فٹ بال گرانڈز کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کا لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اباد کی تعمیر و ترقی خوبصورتی اور اپلفٹنگ کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے کیونکہ اسلام آباد کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اباد کے شہریوں کی ہاسنگ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کے علاوہ غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹیوں کے خلاف قانون کے مطابق کروائی کے علاوہ سی ڈی اے سروے بھی کررہا ہے تاکہ اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے کی ہاوسنگ سوسائٹی کے پاس زمین کتنی تھی اور اس سوسائٹی نے موجود زمین سے زائد کتنی فائلیں فروخت کی ہیں تاکہ سی ڈی اے لے آوٹ پلان سے زائد فائلز فروخت کرنے والی ہاوسنگ سوسائیٹز کے لے آوٹ پلانز قانون کے مطابق منسوخ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ہاسنگ سوسائٹیز واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کے علاوہ قانون کے مطابق لے اٹ پلان اور این او سی کے مطابق شہریوں کو پلاٹس کی الاٹمنٹس کو یقینی بنائیں بصورت دیگر قانون کے مطابق ان کے لے آوٹ پلان اور این او سی منسوخی کے لیے کارروائی عمل میں لائی جا سکے گی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام اباد میں پانی کی فراہمی بھی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے لیے جہاں انڈر گرانڈ واٹر سپٹک ٹینکس لگانے، ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے، واٹر ٹینکرز اور ٹیوب ویلز کو مکمل فعال بنانے کے علاوہ دیگر ذرائع کے ذریعے پانی کی شہریوں کو فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اسلام اباد کے شہریوں کو پانی کی مستقبل بنیادوں پر فراہمی کے لیے قابل عمل سٹریٹجی اور لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت کی جس کے لیے فنڈز کی فراہمی کے لیے مختلف ڈونرز سے معاونت پر بھی کام کیا جائے۔

انہوں نے اسلام آباد واٹر کو بھی مزید فعال کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا سی ڈی اے میں بھرتیاں میرٹ اور قانون کے مطابق عمل میں لائی جا رہی ہیں تاکہ بہتر سے بہترین افراد سی ڈی اے کی ٹیم کا حصہ بن کر اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے سی ڈی اے کی مجموعی کارکردگی میں اضافے کا باعث بن سکیں انہوں نے ہدایت کی کہ سی ڈی اے تمام پراجیکٹس کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جا ئے کیونکہ سی ڈی اے پراجیکٹس کے معیار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ اس سلسلہ میں معتبر اور شہرت یافتہ آڈٹ فرمز کا انتخاب کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹل ہاسپٹل کی کارکردگی میں مزید اضافہ کرنے اور سی ڈی اے کے ملازمین کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فرام کرنے فراہم کرنے کے لیے جہاں اعلی تعلیم یافتہ ماہر اور قابل ڈاکٹرز کی تعیناتی عمل میں لائی جارہی ہے وہاں ادویات کی فراہمی کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مریضوں کو بروقت علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی پر بھی توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ تاکہ ادوایات کی بروقت فراہمی کے علاوہ علاج معالجہ کی بھی بہترین سہولیات میسر ہو سکیں گی۔ انہوں نے کہا سی ڈی اے نرسری کو اسٹیٹ آف دی آرٹ گارڈینا حب میں تبدیل کرنے کے لیے سی ڈی اے جہاں اپنے فنڈز استعمال کررہا ہے وہاں باکو کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے۔ مزید برآں انہوں نے سی ڈی اے نرسری کے ترقیاتی اور بیوٹیفکیشن کے کام کو جلد اذ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسنا ہے بھارت نے روس سے تیل کی خریداری روک دی ہے؛ ٹرمپ سنا ہے بھارت نے روس سے تیل کی خریداری روک دی ہے؛ ٹرمپ جدید دور کی سب سے بڑی فضائی ،پاک فضائیہ نے جدید بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ رائٹر کی رپورٹ پاکستان اور چین کے سائنسدانوں نے مِل کر چاول کی نئی ہائبرڈ قسم تیار کرلی چینی بحران ،حکومت کانمٹنے کیلئے مزید اقدامات پر غور،کرشنگ کی ڈیڈ لائن مقرر عمران خان نے خود جلاوطنی کی درخواست کی، ہم نے مسترد کیا، وزیرِ مملکت حذیفہ رحمان کا تہلکہ خیز انکشاف توشہ خانہ کیس ٹو میں گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب کا بیان قلم بند TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • خیبر پی کے میں تعلیمی بجٹ 363 ارب، 55 لاکھ بچے سکولوں سے باہر: حافظ نعیم
  • تعلیم کو محور اور امن کی ذمہ دار حکومت بنانا چاہتے ہیں ، حافظ نعیم الرحمن
  • تعلیم خیرات نہیں،قوم کا آئینی حق ہے، حکومت ٹیکس لیتی ہے مگربنیادی حق دینے کو تیار نہیں،حافظ نعیم الرحمان
  • امریکہ کیساتھ تیل نکالنے کا معاہدہ پاکستان کو مکمل طور پر امریکہ کی غلامی میں دینے کا معاہدہ ہے، پروفیسر ابراہیم
  • پاک ایران اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوں گی، ایرانی صدر مسعود پزشکیان
  • اسلام اباد میں صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،چیئرمین سی ڈی اے
  • حکومت سے معاہدہ، جماعت اسلامی کا بلوچستان لانگ مارچ، دھرنا ختم
  • حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب، جماعت اسلامی کا مارچ ختم کرنے کا اعلان
  • ‘حق دو بلوچستان’ تحریک: حکومت اور جماعت اسلامی میں مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم کرنے کا اعلان
  • حق دو بلوچستان مارچ، حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان معاہدہ طے ہوگیا