خیبرپختونخوا میں رمضان کے پیش نظر گوشت کا ہفتہ وار ناغہ ختم
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
کراچی:
خیبر پختونخوا میں رمضان المبارک کے دوران گوشت کی فروخت کا ہفتہ وار ناغہ ختم کردیا گیا۔
محکمہ خوراک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں منگل اور بدھ گوشت کا ناغہ ہوا کرتا تھا جسے رمضان المبارک کے باعث ہفتہ وار ناغہ ختم کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلیے اجلاس 28 فروری کی شام پشاور میں طلب کیا ہے جبکہ ماہرین فلکیات کا ماننا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند یکم مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رمضان المبارک
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات میں بیلٹ پیپرز باہر آنے کا انکشاف
خیبرپختونخوا میں گزشتہ دنوں ہونے والے سینیٹ انتخابات میں بیلٹ پیپرز باہر آنے کا انکشاف ہوا ہے۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں 21 جولائی کو ہونے والے سینیٹ انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف نے 6 اور اپوزیشن جماعتوں نے 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پرووٹ ڈالے گئے اور اسمبلی کے تمام 145 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا۔تاہم اب خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات میں بیلٹ پیپرز باہر آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں کو دیے گئے، پہلا ووٹ ڈالنے والے رکن اسمبلی نے خالی پرچی بیلٹ باکس میں ڈالی اور اپنا بیلٹ پیپر باہر لا کر دیا جس پر نشان اور نمبر لگایا گیا۔ذرائع کے مطابق بیلٹ پیپر دوسرے رکن کو دیا جس نے پہلے رکن کا ووٹ ڈالا اور اپنا بیلٹ پیپر باہر لایا، یہ سلسلہ پھر سارا دن چلتارہا،کسی رکن نے اپنا ووٹ خود نہیں ڈالا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تمام عمل میں حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق تھا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سب سے آخر میں ووٹ پول کیا۔