6 ملکوں سے مزید 67 پاکستانی ڈی پورٹ، 5 گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
---فائل فوٹو
موریطانیہ، ملائیشیا اور امارات سمیت 6 ملکوں سے مزید 67 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ جبکہ 5 کو پاکستان پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا۔
امیگریشن کے ذرائع کے مطابق بے دخل کیے گئے 5 مسافروں کو کراچی میں انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
موریطانیہ سے کشتی سے یورپ اسمگلنگ کے لیے موجود 2 نوجوان بھی بے دخل کیے گئے ہیں۔
سعودی عرب، عمان اور امارات سمیت 6 مختلف ملکوں سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 48 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا ہے، جن میں سے کراچی ایئرپورٹ پر 38 کو آف لوڈ کردیا گیا۔
امیگریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای سے بلیک لسٹ، منشیات اسمگلنگ اور سزا یافتہ سمیت 45 پاکستانی ڈی رپورٹ کیے گئے ہیں۔
اسی طرح سعودی عرب میں سزا پوری کرنے والے 9 افراد سمیت 15 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے۔
امیگریشن کے ذرائع کے مطابق ملائیشیا سے 1، عمان سے 2 اور قطر سے 1 پاکستانی کو ڈی پورٹ کر کے کراچی بھیجا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گیا ہے
پڑھیں:
سورج آگ برسانے کو تیار؛ کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو الرٹ
کراچی:شہر قائد سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، اس دوران شدید گرمی کی لہر سے شہریوں کو خبردار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 30 اپریل تک صوبہ سندھ کے بیشتر علاقے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
ماہرین نے بتایا ہے کہ تھرپارکر،عمرکوٹ اور میرپورخاص میں معمول سے 4 تا 6 ڈگری اضافی بڑھنے کی توقع ہے۔
دریں اثنا کراچی میں آج اور کل 38 جب کہ ہفتے کو زیادہ سے زیادہ پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے ۔ 3 روز کے دوران کراچی میں گرم ومرطوب موسم ریکارڈ ہوسکتا ہے ۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بدستور بحال رہ سکتی ہیں۔