Daily Mumtaz:
2025-11-03@14:05:52 GMT

چھیوشی” میگزین میں شی جن پھنگ کا اہم مضمون شائع ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

چھیوشی” میگزین میں شی جن پھنگ کا اہم مضمون شائع ہوگا

 

بیجنگ :یکم مارچ کو شائع ہونے والے چھیوشی میگزین کے پانچویں شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اورمرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے “معاشی امور میں اہم تعلقات کے حامل متعدد جوڑوں کو مربوط کرنا ضروری ہے”۔ مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ معاشی امور میں اہم تعلقات کے حامل متعدد پیئرز کو مربوط کرنا ضروری ہے.

سب سے پہلے، موثر مارکیٹ اور فعال حکومت کے درمیان تعلقات کو مربوط کرنا ضروری ہے. حکومتی افعال کو جتنا زیادہ ریگولیٹ کیا جائے گا، مارکیٹ اتنی ہی موثر ہوگی۔ دوسری بات یہ ہے کہ مجموعی رسد اور مجموعی طلب کے درمیان تعلقات کو مربوط کرنا اور قومی معیشت کی گردش کو ہموار کرنا ضروری ہے۔ملک کی اندورنی طلب بالخصوص کھپت کی خامیوں کو پورا کرنے کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملکی طلب معاشی ترقی کی مرکزی محرک قوت اور ستون بن سکے۔تیسری بات یہ کہ نئی قوت محرکہ پیدا کرنے اور پرانی قوت محرکہ کو اپ گریڈ کرنے کے درمیان تعلقات کو ہم آہنگ بنانا ہوگا۔ ہمیں نئی اور پرانی قوت محرکہ کی ہموار تبدیلی کو فروغ دینے کے لئے سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے رہنما کردار کو بروئے کار لانا چاہیئے۔ چوتھی بات یہ ہے کہ اضافے کو بہتر بنانے اور اسٹاک کو فعال بنانے کے درمیان تعلقات کو مربوط کرنا ضروری ہےتاکہ وسائل کی تقسیم کی کارکردگی کو جامع طور پر بہتر بنایا جائے. پانچویں بات یہ ہے کہ معیار کو بہتر بنانے اور مقدار کو بڑھانے کے درمیان تعلقات کو مربوط کرنا ضروری ہے اور اس سلسلے میں معیار کی مؤثر بہتری اور مقدار کی معقول ترقی کو اعلی معیار کی ترقی کے پورے عمل میں متحد کرنا ہوگا.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

نان فائلرز کو اے ٹی ایم یا بینک سے رقم نکلوانے پر ڈبل ٹیکس دینا ہوگا

ویب ڈیسک : حکومت نے ٹیکس نیٹ سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس فیصلے کے بعد نان فائلرز کو ہر اے ٹی ایم یا بینک ٹرانزیکشن پر زیادہ ادائیگی کرنا ہوگی۔

وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور محصولات میں اضافہ کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کی تیاری کرلی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ حکومت نان فائلرز کیلئے بینک سے نقد رقم نکلوانے پر ٹیکس 0.8 فیصد سے بڑھا کر 1.5 فیصد کرنے پر غور کر رہی ہے، جس سے تقریباً 30 ارب روپے کی اضافی آمدن متوقع ہے، اس اقدام سے لاکھوں نان فائلرز کو ہر اے ٹی ایم یا بینک ٹرانزیکشن پر زیادہ ادائیگی کرنا ہوگی۔

بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار

یہ اقدامات موجودہ مالی سال کی دوسری ششماہی میں 200 ارب روپے کے ریونیو خسارے کو پورا کرنے کے لیے تجویز کیے گئے ہیں۔ ایف بی آر پہلے چھ ماہ کے ہدف سے پیچھے رہا، جہاں 3 ہزار 83 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 2 ہزار 885 ارب روپے جمع ہو سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ تجاویز حال ہی میں آئی ایم ایف سے ہونے والی سٹاف لیول بات چیت میں شیئر کی گئیں اور حکومت نے منی بجٹ نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: جنسی تعلقات سے انکار پر خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلیے اسٹرکچرل اصلاحات مکمل کرنا ہوں گی، وزیر خزانہ
  • مذاکرات پاکستان کی کمزوری نہیں، خواہش ہے…افغانستان کو سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا!!
  • مذاکرات پاکستان کی کمزوری نہیں، خواہش ہے...افغانستان کو سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا!!
  • پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • پاک افغان تعلقات عمران خان دور میں اچھے تھے، ذبیح اللہ مجاہد
  • نان فائلرز کو اے ٹی ایم یا بینک سے رقم نکلوانے پر ڈبل ٹیکس دینا ہوگا
  • پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا
  • جماعت اسلامی کااجتماعِ عام “حق دو عوام کو” کا اگلا قدم ثابت ہوگا، ناظمہ ضلع وسطی
  • پاکستان کی نیہا منکانی ٹائم میگزین کی ’100 کلائمیٹ‘ فہرست میں شامل