سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے درمیان یوکرین میں انسانی امداد کے لیے معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کے ساتھ ایک اہم شراکتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد یوکرین میں کمزور طبقات کی ہنگامی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ اس معاہدے کے تحت 49 ہزار 360 افراد مستفید ہوں گے، جبکہ اس کی مجموعی مالیت 5.154 ملین امریکی ڈالر ہے۔
یہ بھی پڑھیں سعودی عرب کا اقوام متحدہ میں فلسطینی عوام کے حقوق اور جنگ بندی پر زور
یہ معاہدہ ریاض میں منعقدہ چوتھے بین الاقوامی انسانی فورم کے موقع پر طے پایا، جس پر مرکز کے اسسٹنٹ سپروائزر برائے آپریشنز اور پروگرامز انجینیئر احمد بن علی البیز اور اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اینڈریو سابرٹن نے دستخط کیے۔
معاہدے کا بنیادی مقصد یوکرین کے متاثرہ علاقوں میں خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ اس کے تحت نفسیاتی و سماجی امدادی ٹیموں کی معاونت، خواتین کے لیے محفوظ مراکز کا قیام، اقتصادی خودمختاری کے مواقع اور نفسیاتی وسماجی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ خواتین اور لڑکیوں کے لیے وقار کٹس بھی فراہم کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں امن کی تلاش، دنیا سعودی عرب پر کیوں بھروسہ کرتی ہے؟
یہ اقدام سعودی عرب کی اس انسانی ہمدردی کی پالیسی کا حصہ ہے، جس کے تحت مملکت عالمی سطح پر ضرورت مندوں، بالخصوص خواتین اور لڑکیوں کی مدد کے لیے کوشاں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اقوام متحدہ انسانی امداد سعودی عرب معاہدہ وی نیوز یوکرین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ معاہدہ وی نیوز یوکرین اقوام متحدہ کے لیے
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے سے بھارت اور اسرائیل میں صف ماتم بھچی ہوئی ہے: مشاہد حسین سید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ قطر پر حملے کے بعد مسلم ممالک کا امریکہ سے اعتماد اٹھ گیاہے، پاکستان کا قطر، یو اے ای اور دیگر ممالک سے بھی معاہدہ ہو سکتا ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مشاہد حسین سید نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی معاہدہ ہوا، سعودی عرب کو جب بھی فوج کی ضرورت پڑی تو ہم بھیجیں گے، معاہدہ مسلم امہ اور علاقئی سالمیت کیلئے مثبت قدم ہے ، قطر پر حملے کے بعد مسلم ممالک کا امریکہ سے اعتماد اٹھ گیاہے ، پاکستان نے اسرائیل کے بڑے بھائی بھارت کو شکست دی ، پاکستان نے پیغام دیا کہ وہ اپنے دوست ممالک کا بھی دفاع کر سکتا ہے ، پاکستان کا قطر، یو اے ای اور دیگر ممالک سے بھی معاہدہ ہو سکتا ہے ، مسئلہ فلسطین پر سب سے موثر اور مضبوط آواز پاکستان نے اٹھائی، معاہدے سے بھارت اور اسرائیل میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے ۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر صحافی عمران شفقت کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
مزید :