ڈمپر حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کو ایک ایک پلاٹ دوں گا، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ڈمپر حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کو ایک ایک پلاٹ دوں گا۔ روزانہ قرعہ اندازی کے ذریعے ایک پلاٹ دیا جائے گا، بلڈر اسی دن اہل خانہ کو فائل حوالے کرے گا۔
گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ میرے پاس ایگزیکٹو پاور نہیں ہے، صرف آواز اٹھا سکتا ہوں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں رمضان المبارک پر خصوصی اہتمام کیا ہے، یہ تیسرا سال ہے جو یہ اہتمام کیا جا رہا ہے، گورنر ہاؤس میں جو اسٹیج بنایا ہے وہ پورے پاکستان میں نہیں بنا، ختم القرآن کی تقریب ہوگی، 10لاکھ سے زائد افراد کےلیے افطارڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کراچی میں رمضان ٹرانسمیشن کا آغاز کیا جارہا ہے، اتحاد رمضان کے تحت افراد اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس پر سیکیورٹی ادارے تحقیقات کررہے ہیں، کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، مصطفیٰ عامر قتل کیس کو صحیح ہینڈل کیا تو نوجوان نسل نشے سے بچ سکتی ہے، بیرون ملک سے 32 اقسام کی منشیات درآمد کی جارہی ہیں، تعلیمی اداروں کو خط لکھ رہے ہیں کہ طلبہ اور اساتذہ کے نشے کے رینڈم ٹیسٹ کروائے جائیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں انسداد منشیات سے متعلق سیل بنا رہا ہوں، ساری چیزیں کھل رہی ہیں،بااثر افراد کو پشت پناہی حاصل ہے، والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں، 32 سے زائد منشیات کی اشکال میں اشیاء موجود ہیں، شکایت آتی ہیں کہ انگلش میڈیم اسکولوں میں ٹیچرز بھی منشیات میں ملوث ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کامران ٹیسوری گورنر ہاؤس نے کہا کہ
پڑھیں:
گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی؛ سپریم کورٹ کے فریقین کو نوٹسز جاری
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی سے متعلق کیس میں فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
جسٹس امین الدین نے کامران ٹیسوری کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں پارٹی کو بٹھا کر آپ خود ہی فیصلہ کر لیں۔ جسٹس عقیل عباسی نے استفسار کیا کہ اس میں قانونی چارہ جوئی کا مرحلہ کون سا ہے۔
وکیل عابد زبیری نے دلائل میں کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ایک ہی سماعت پر فیصلہ کر دیا، سندھ ہائی کورٹ میں جو تاریخ دی گئی ہم پیش ہوئے لیکن بغیر نوٹس کے فیصلہ کر دیا گیا۔
اسپیکر کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ اسپیکر نے مجھے کل سے رابطہ کیا ہے، تیاری کے لیے وقت دیا جائے۔
عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔