زلزلے کے خوف نے شہری کو غار میں رہنے پر مجبور کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
زلزلہ کچھ لوگوں کے لیے جذباتی طور پر اتنا خوفناک ہو سکتا ہے کہ انہیں شہروں یا عام گھروں میں رہنا ترک کرنے پر مجبور کر سکتا ہے۔
ایک ترک شخص جس نے 2023 میں ایک بڑے زلزلے میں اپنا گھر کھو دیا تھا، دو سال سے ایک چھوٹے سے غار میں تنہا رہ رہا ہے۔ کیونکہ وہ اسے کسی بھی انسان کے بنائے ہوئے ڈھانچے سے زیادہ زلزلے سے محفوظ سمجھتا ہے۔
فروری 2023 میں، جنوبی ترکی 7.
تین بچوں کے والد علی بوزولان بھی زلزلے میں اپنا گھر کھو بیٹھے۔ اگرچہ وہ اور ان کا خاندان بچ گیا، تالم علی زلزلوں سے اتنا گھبرا گئے کہ انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اب کسی عمارت میں نہیں رہنا چاہتے۔
اس کے بجائے، انہیں اپنے شہر کے مضافات میں ایک چھوٹا اور پرامن غار ملا اور انہوں نے اسے ایک آرام دہ گھر میں تبدیل کر دیا۔
اگرچہ اپنے گھروالوں کو اپنے اس غیر معمولی گھر میں رہنے پر وہ رضامند نہیں کرپائے لیکن ان کا دعویٰ ہے کہ وہ خوش اور پر سکون ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
یمن کا اسرائیل پر میزائل حملہ، نیتن یاہو کا طیارہ ہنگامی لینڈنگ پر مجبور
ذرائع کے مطابق منگل کی شام کو یمنی فوج نے اسرائیلی ٹھکانوں پر میزائل حملہ کیا ہے، داغے گئے میزائلوں کی تعداد کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی جارحیت کے جواب میں یمنی مسلح افواج نے بیلسٹک میزائل داغا ہے، جس کے بعد مقبوضہ فلسطین کے بڑے علاقوں میں الارم کے سائرن بج گئے۔ ذرائع کے مطابق منگل کی شام کو یمنی فوج نے اسرائیلی ٹھکانوں پر میزائل حملہ کیا ہے، داغے گئے میزائلوں کی تعداد کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے ایک بیلسٹک میزائل داغا۔ حملے کے بعد مقبوضہ بیت المقدس، تل ابیب اور وسطی مقبوضہ فلسطین کے کئی قصبوں میں خطرے کے سائرن بج گئے۔
حملوں کی ایسی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں، جن میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیل کا دفاعی نظام یمنی میزائل کو روکنے میں ناکام رہا۔ اگرچہ اسرائیلی فوج نے میزائل کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، لیکن اسرائیلی اخبار ہیوم کا کہنا ہے کہ یمنی میزائل حملے نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو لے جانے والے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ پر مجبور کر دیا۔ یمنی مسلح افواج نے یہ میزائل ایک گھنٹہ قبل صوبہ الحدیدہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے کے جواب میں داغا۔