کینسر کی شکار بھارتی اداکارہ حنا خان نے پہلا روزہ کیسے گزارا؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)کشمیری نژاد بھارتی اداکارہ حنا خان جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں اور مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سحری و افطاری کا اہتمام کیسے کر رہی ہیں۔
شیئر کی گئی تصاویر میں حنا خان ہلکے سبز رنگ کے خوبصورت لباس میں نظر آ رہی ہیں، ایک تصویر میں وہ ہاتھ میں تسبیح لیے جائے نماز پر بیٹھی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں انہیں افطار کی میز پر بیٹھے دیکھا سکتا ہے۔
تصاویر کی کیپشن میں حنا خان نے لکھا کہ ’رمضان مبارک‘۔ انہوں نے مداحوں سے سوال کیا کہ ’میں کیسی لگ رہی ہوں؟‘ ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا، دن 1: سحری سے افطاری تک کا خوبصورت سفر.
A post shared by ???????????????? ???????????????? (@realhinakhan)
حنا خان نے مداحوں سے درخواست کی کہ انہیں دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔ اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے انہیں رمضان کی مبارکباد دی گئی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
واضح رہے کہ حنا خان نے جون 2024 میں سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے خود میں تیسرے درجے کی بریسٹ کینسر کی تشخیص کی تصدیق کی تھی۔
حنا خان کینسر کے علاج کے دوران متعدد تقریبات، ایوارڈز شوز اور فلاحی پروگرامات میں نظر آتی رہیں اور لوگ ان کی بہادری کی تعریفیں کرتے رہے۔
اب انہوں نے بتایا ہے کہ ان کی سرجری اور کیموتھراپی مکمل ہوچکیں اور اب وہ امیونوتھراپی کے مرحلے سے گزر رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:’عمران خان بار بار گمراہ ہوجاتے ہیں، ہر چیز کی حد ہوتی ہے‘، شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی پر تنقید
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
مسلمان ہوں نماز بھی پڑھتی ہوں، بھارتی اداکارہ نشرت بھروچا کا ناقدین کو جواب
معروف بالی ووڈ اداکارہ نُشرت بھروچا نے مسلمان ہونے کے باعث خود پر بھارت میں ہونے والی تنقید پر ردعمل دے دیا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے مذہبی عقائد اور اس پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نشرت بھروچا نے کہا کہ اُن کے لیے ایمان ایک ذاتی اور سچا تجربہ ہے، اور جب غیر معمولی واقعات پیش آتے ہیں تو اُن کا ایمان مزید مضبوط ہوتا ہے۔
فلم چھوری کی اداکارہ کاکہنا تھا، ’مجھے جہاں سکون ملے، چاہے وہ مندر ہو، گوردوارہ ہو یا چرچ، میں وہاں جاتی ہوں۔ میں کھلے عام کہتی ہوں کہ میں نماز بھی پڑھتی ہوں، اور اگر وقت ملے تو پانچ وقت پڑھتی ہوں۔ میں سفر کے دوران جائے نماز بھی ساتھ رکھتی ہوں۔‘
View this post on InstagramA post shared by Filmymantra Media (@filmymantramedia)
نُشرت نے مذہب کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا بھی ذکر کیا۔ اُنہوں نے کہا، ’جب میں اپنی تصاویر پوسٹ کرتی ہوں تو لوگ کہتے ہیں، 'یہ کیسی مسلمان ہے، اس کے کپڑے دیکھو۔ لیکن ایسی باتیں میرے راستے کو نہیں بدل سکتیں۔ میں مندر بھی جاؤں گی اور نماز بھی پڑھوں گی۔‘
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک خدا پر ایمان رکھتی ہیں اور مختلف راستوں سے اُس سے جُڑنے کی خواہش رکھتی ہیں۔