احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا کہنا تھا کہ نشتر ہسپتال سے شعبہ جات کو بند کرکے نشتر 2 منتقل نہیں ہونے دینگے، نشتر 2 ایک علیحدہ ٹیچنگ ہسپتال ہے، وہاں علیحدہ عملہ اور اسکا علیحدہ بجٹ مختص کیا جانا چاہیئے، نشتر ہسپتال میں شعبہ جات کو بند کرنے سے حادثہ کا شکار مریضوں کو شہر سے دور نشتر 2 کیسے لے کر جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نشتر ہسپتال سے شعبہ جات بند کرکے نشتر ٹو منتقل کرنے کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا نشتر ہسپتال میں احتجاج، ینگ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس و نرسز تنظیموں کی بھی احتجاج میں شرکت، دس دس دن سے آپریشن کے منتظر مریض اور لواحقین بھی احتجاج میں شامل ہوگئے، حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی کال پر ڈاکٹرز بڑی تعداد میں ایم ایس نشتر ہسپتال دفتر کے نیچے جمع ہوئے اور بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صدر پی ایم اے ملتان پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج، ڈاکٹر عمران حیدر قیصرانی، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر، ڈاکٹر وقار نیازی، ڈاکٹر شہزاد ملانہ، ڈاکٹر میاں خضر، ڈاکٹر اشفاق صدیقی اور وائی ڈی اے کے ڈاکٹر سلمان لاشاری، ڈاکٹر حارث گرمانی، ڈاکٹر ندیم قیصرانی، پیرامیڈیکس کے رانا عامر، وسیم سلیم، سعید، نرسز صائمہ، نورین سمیت دیگر نے کہا کہ نشتر ہسپتال سے شعبہ جات کو بند کرکے نشتر 2 منتقل نہیں ہونے دیں گے، نشتر 2 ایک علیحدہ ٹیچنگ ہسپتال ہے، وہاں علیحدہ عملہ اور اس کا علیحدہ بجٹ مختص کیا جانا چاہیئے، نشتر ہسپتال میں شعبہ جات کو بند کرنے سے حادثہ کا شکار مریضوں کو شہر سے دور نشتر 2 کیسے لے کر جائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ نشتر ہسپتال سے شعبہ جات بند کرکے نشتر 2 منتقل کرنے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے، ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ جب چلڈرن کمپلیکس، کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ بنایا تو کیا نشتر ہسپتال سے شعبہ جات کو بند کیا گیا، تب ایسا نہیں ہوا تو اب ایسی ظالمانہ پالیسی کیوں لاگو کی جا رہی ہے، لاہور کے ہسپتالوں میں ایسا نہیں ہوتا تو جنوبی پنجاب میں ایسا کیوں کیا جا رہا ہے، ادھر احتجاج میں دس دس دن سے آپریشن کے منتظر لواحقین اور مریضوں نے بھی شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر سے پچیس کلو میٹر دور جانے کا کہا جا رہا ہے، جبکہ نشتر ہسپتال میں داخل ہیں لیکن آپریشن نہیں کیا جا رہا، وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب نوٹس لیں اور اس مسئلے کو فوری حل کریں، تاکہ دونوں ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج کی بہتریں سہولیات مل سکیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نشتر ہسپتال سے شعبہ جات نشتر ہسپتال میں شعبہ جات کو بند کہ نشتر ہسپتال بند کرکے نشتر کیا جا

پڑھیں:

سی ڈی اے افسران کو زرعی پلاٹ کی منتقلی کیلئے خلیجی ملک جانے سے روک دیا گیا

سی ڈی اے افسران کو زرعی پلاٹ کی منتقلی کیلئے خلیجی ملک جانے سے روک دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت کے ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کی انتظامیہ نے اپنے افسران کو اسلام آباد میں ایک زرعی پلاٹ کی غیر معمولی منتقلی کے لیے خلیجی ملک کا سفر کرنے سے روک دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے کے 3 افسران اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) انتظامیہ کے ایک افسر نے سابق سفارت کار کی ملکیت 2.72 ایکڑ زمین کو خلیجی ملک کے ایک اور شہری کے نام منتقل کرنے کے لیے اس ملک کا دورہ کرنا تھا، تاہم انہیں اس سفر سے روک دیا گیا ہے، یہ جائیداد وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری کے بغیر منتقل نہیں کی جا سکتی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ فروری 2024 میں وزارت داخلہ نے اس پلاٹ کی منتقلی کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری کیا تھا، اس کے بعد سی ڈی اے انتظامیہ نے 4 رکنی وفد کو مذکورہ ملک بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کا خرچ اس ملک کے سفارتخانے نے اٹھانا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے انتظامیہ نے مزید کارروائی روک دی، کیوں کہ غیر ملکیوں کے پاکستان میں زمین خریدنے کے معاملے پر 1946 کا فارنرز ایکٹ لاگو ہوتا ہے، جسے حکومت پاکستان نے اپنایا ہوا ہے، اور اس کے مطابق وفاقی حکومت کی تحریری اجازت کے بغیر کوئی غیر ملکی پاکستان میں زمین نہیں خرید سکتا۔
ابتدائی طور پر اس معاملے کو پراپرٹی مینول کے سیکشن 13 کے تحت پراسیس کیا تھا، جو غیر ملکی شہریوں کو وزارت داخلہ، حکومت پاکستان کی پیشگی منظوری سے جائیداد خریدنے کی اجازت دیتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کی نماز جنازہ ادا سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کی نماز جنازہ ادا اسلام آباد ہائیکورٹ: سی ڈی اے کی تحلیل کا فیصلہ برقرار، فوری معطلی کی استدعا مسترد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی: چینی کی درآمد کیلئے ٹیکسز کو 18 فیصد سے کم کرکے 0.2 فیصد کرنے کا انکشاف ناکام ’’پریشن سندور‘‘کا دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت، امریکی صدر کے ہاتھوں بھارت کو سبکی کا سامنا سلامتی کونسل مباحثہ: بھارت دہشت گردی کی منظم سرپرستی کر رہا ہے، پاکستان حماد اظہر روپوشی ختم کرکے اپنے والد کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے پہنچ گئ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • یو ای ٹی لاہور ، عالمی رینکنگ میں شاندار کارکردگی دکھانے پرمختلف شعبہ جات اور فیکلٹی ممبران کو ایوارڈز سے نوازنے کیلئے تقریب
  • پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی استعدادکار میں اضافہ کیاجارہاہے‘ خواجہ سلمان رفیق
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کی استنبول میں 17 ویں بین الاقوامی دفاعی صنعت نمائش میں شرکت
  • 4اکتوبر احتجاج کے مقدمات؛عمرایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری،عدم حاضری پر ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم
  • موٹروے ایم-5 پر بس حادثہ، ایک مسافر جاں بحق، چار زخمی
  • سی ڈی اے افسران کو زرعی پلاٹ کی منتقلی کیلئے خلیجی ملک جانے سے روک دیا گیا
  • کراچی : بلدیہ ٹائون میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
  • خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
  • نجکاری سے قبل قومی ایئرلائن کے تمام شعبوں کا انٹرنل آڈٹ شروع
  • نومولود بچوں کی بینائی کو لاحق خاموش خطرہ، ROP سے بچاؤ کیلئے ماہرین کی تربیتی ورکشاپ