جَلد ماں بننے والی صبور علی نے علی انصاری کے ہمراہ خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
پاکستان کی خوبرو اداکارہ صبور علی جَلد ماں بننے والی ہیں، انہوں نے گزشتہ شب اپنی 30 ویں سالگرہ منائی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ صبور علی نے تاحال اپنی ہاں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
گزشتہ دنوں صبور کی گود بھرائی کی رسم سے وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
اب حال ہی میں صبور علی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوبصورت نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں اپنے ہمسفر علی انصاری کے ساتھ خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے اپنی سالگرہ کی تھیم وائٹ اینڈ بلیک رکھی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Saboor Ali Ansari (@sabooraly)
انسٹاگرام پر 5.
صبور علی کی ان خوبصورت تصاویر کے کمنٹ باکس میں شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات سمیت مداح بھی اپنی پسندیدہ اداکارہ کو سالگرہ کے موقع پر دعائیں دے رہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: صبور علی
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔