نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جو ہمارے خیرخواہ نہیں وہ ہمیں ڈیفالٹ میں دیکھنا چاہتے ہیں کیوں کہ ہم اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہیں۔

اسلام آباد مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے یکم جنوری 1999 کو فیصلہ کیا کہ کارپوریٹ لا اتھارٹی کو سیکیورٹی اینڈ ایکسینج کارپوریشن آف پاکستان میں تبدیل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں مضبوط کنزیومر پروٹیکشن سوسائٹیز نہیں ہیں اس لیے سی سی پی کا کردار اور بھی زیادہ اہم ہے۔ ہمیں اس بات سے الجھن ہوتی تھی کہ اچھے فیصلے ہونے کے باوجود مقدمات بنتے تھے اور التوا کا شکار ہوجاتے تھے، مسابقتی کمیشن صارفین کے حقوق کا ذمہ دار ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سی سی پی کا ڈائمنڈ پینٹ کو گمراہ کن مارکیٹنگ پر 50 لاکھ روپے جرمانہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس جو کاروباری شخصیات آتے تھے وہ کاروبار بیچ کر جانا چاہتے تھے، ہم نے انہیں سمجھایا کہ پاکستان کو اللہ نے کھربوں روپے کے قیمتی وسائل سے نوازا ہے، ملک میں صرف انتظامی مسائل ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میرا یقین ہے کہ جلد ہی پاکستان اقوام عالم میں اپنی جائز جگہ بنائے گی۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ 2017 میں ہم دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بن چکے تھے، ہم جی۔20 میں شامل ہونے کے قریب تھے، اور آج بھی یہی ہماری منزل ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے: اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے علاوہ کچھ نہیں کررہی تھی، جو ہمارے خیرخواہ نہیں وہ ہمیں ڈیفالٹ میں دیکھنا چاہتے ہیں کیوں کہ ہم اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہیں۔

نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کہا جارہا تھا ہم سفارتی طور پر اکیلا رہ چکے ہیں لیکن ہماری حکومت نے 27 سال بعد پاکستان میں ایس سی او کی صورت میں بین الاقوامی ایونٹ کا انعقاد کیا، اس کے بعد لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی بھی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسحاق ڈار سی سی پی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار سی سی پی اسحاق ڈار نے کہا کہ سی سی پی

پڑھیں:

نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کا بیان 24 کروڑ عوام کی آواز ہے: جاوید اقبال بٹ

مدینہ منورہ / لاھور (نمائندہ نوائے وقت)   صدر مسلم لیگ (ن) مدینہ منورہ جاوید اقبال بٹ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے حالیہ انٹرویو کو پاکستانی قوم کے جذبات کی سچی ترجمانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف پاکستان کا مؤقف جرأت، غیرت اور مسلم اُمہ کی قیادت کی علامت ہے۔ جاوید اقبال بٹ نے کہا کہ اسحاق ڈار نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست، او آئی سی میں واضح پوزیشن اور غزہ کے مظلوم عوام کیلئے بے باک مؤقف کے ذریعے 24 کروڑ پاکستانیوں کے دل کی بات کی ہے۔ ان کے بیان نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کسی جارحیت، قبضے یا ریاستی دہشتگردی کو تسلیم نہیں کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ہمارے پاس مضبوط افواج، جدید ہتھیار ہیں، حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کرینگے: اسحاق ڈار
  •  اسرائیل کی مذمت کافی نہیں، دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا: نائب وزیراعظم
  • ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے،اسحق ڈار
  • نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کا بیان 24 کروڑ عوام کی آواز ہے: جاوید اقبال بٹ
  • پاکستان تنازعات کے بات چیت کے ذریعے پرامن حل کا حامی ، اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار
  • اسرائیل کے حملوں کی صرف مذمت کافی نہیں اب واضح لائحہ عمل دینا ہوگا، اسحاق ڈار
  • مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے: اسحاق ڈار
  • ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے: اسحاق ڈار
  • اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
  • بطور ایٹمی طاقت پاکستا ن مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے ،کسی کو بھی پاکستان کی خود مختاری چیلنج نہیں کرنے دیں گے،اسحاق ڈار