یقین دہانی کرائی گئی تھی سحر و افطار میں گیس لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، مرتضیٰ وہاب
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
ایک بیان میں میئر کراچی نے کہا کہ افسوس کی بات ہے سحر و افطار میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیوں ان اوقات میں گیس کی سپلائی کو بہتر نہیں بنایا جا رہا؟ کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر اور دیگر شہروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی سحر و افطار میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے سحر و افطار میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیوں ان اوقات میں گیس کی سپلائی کو بہتر نہیں بنایا جا رہا؟ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر اور دیگر شہروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں سحر و افطار کے وقت گیس بند ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں گیس کی لوڈشیڈنگ سحر و افطار میں گیس نے کہا
پڑھیں:
ملک بھر میں ماہ صفر کا چاند نظر نہیں آیا، یکم صفر المظفر 1447 ہجری اتوار 27 جولائی کو ہو گا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہوا،اس کے ساتھ ہی زونل اور ضلعی سطح کی چاند دیکھنے والی کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوئے۔
ملک بھر صفر کا چاند نظر نہیں آیا۔کل 30 محرم الحرام 1447 ھ ہے۔ یکم صفر المظفر 1447 ہجری اتوار 27 جولائی کو ہو گا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ سپارکو نے صفر کا چاند آج شام نظر نہ آنے کی پیش گوئی کی تھی اور کہا 25 جولائی کو چاند کی عمر صرف 19 گھنٹے ہوگی، مون سون کے باعث چاند کی رویت مزید مشکل ہوگی۔ترجمان سپارکو کا کہنا تھا کہ ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب و ماہ کا فرق 43 منٹ ہوگا ، جس کے مطابق ماہ صفر 27 جولائی 2025 سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے بیانات اور ٹویٹس میں ان کا غصہ اور بوکھلاہٹ نظر آرہی ہے،سلمان غنی
مزید :