بابر اور شاہین کو ڈراپ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ان کے آگے کراس لگا دیا: عاقب جاوید
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
بابر اور شاہین کو ڈراپ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ان کے آگے کراس لگا دیا: عاقب جاوید WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز )قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ بابر اور شاہین کو ڈراپ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ان کے ناموں کے آگے کراس لگا دیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھاکہ چیمپئنز ٹرافی میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں لیکن کامیابی کیلئے پلیئرز سے لے کر بورڈ کے سربراہ کے تقرر تک فیصلوں میں تسلسل ضروری ہے، چیئرمین سے نیچے تک تسلسل آنا چاہیے اسی طرح کارکردگی میں تسلسل آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف کھیلنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، نیوزی لینڈ میں بھی مشکل ہوگا لیکن اسی مشکل سے وہ سیکھیں گے، کامران غلام کو ہم ٹیسٹ میں لے کرآئے وہ انگلینڈ کے خلاف اچھا کھیلے، ہمارا خیال ہے کہ 50 اوورز کی کرکٹ اب زیادہ چیلنجنگ ہو چکی ہے، فیلڈنگ سے متعلق ہمیں بہت تحفظات ہیں لہذا فیلڈنگ سے متعلق ہمیں کامران غلام کو دیکھنا پڑتا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ساجد خان کے پاس وائٹ بال کی ایسی پرفارمنس نہیں کہ انہیں قومی وائٹ بال ٹیم میں لیا جائے۔
شاداب خان سے متعلق عاقب جاوید کا کہنا تھاکہ شاداب خان کی انجریز کی وجہ سے پرفارمنس خراب ہوئی، ٹیم میں آل رانڈر کی کمی محسوس ہوئی، اس لیے شاداب کو شامل کیا ہے، شاداب خان کا ٹی ٹوئنٹی میں کپتانی کا تجربہ اچھا ہے، شاداب خان کا انداز بھی جارحانہ ہے ان کا مائنڈ سیٹ اچھا ہے، سلمان آغا اور شاداب خان کا یہ کمبی نیشن اچھا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو ڈراپ کرنے کا مطلب یہ نہیں کے ان کے ناموں کے آگے کراس لگا دیا، تین سال پہلے کی ٹی ٹوئنٹی اور آج کی ٹی ٹوئنٹی میں فرق ہے ، ہم نے بھی یہی پلان کیا ہے کہ جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہے، بے خوف کرکٹ کیلئے نوجوانوں کو موقع دیا ہے، ٹاپ 3 میں ہمیں فائر پاور چاہیے یہی لاجک محمد رضوان سیمتعلق ہے۔
ہیڈکوچ کا کہنا تھاکہ شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی کے اب بھی اچھے بولر ہیں، ایسا نہیں ہے کہ شاہین آفریدی اب ہمیشہ ٹی ٹوئنٹی ہی کھیلیں گے، اگر ہم یہ سوچ رہے ہیں کہ ورلڈکپ تک ٹیم بنے تو ہمیں کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا ہے، ضروری نہیں ہے کہ یہی پندرہ رہیں لیکن ہمیں ان پر اعتماد کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صائم ایوب اور فخر زمان فٹ ہو کر آ سکتے ہیں ، یہی ہمارا بینچ آف پلیئر ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا۔ بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا۔ دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے، شاداب خان کی بطور نائب کپتان ٹیم میں واپسی ہوئی جبکہ محمد رضوان ون ڈے ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم میں شامل شاہین آفریدی، حارث رف، سعود شکیل اور کامران غلام کو ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کی سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کو ڈراپ کرنے کا مطلب یہ نہیں کا کہنا تھاکہ شاہین آفریدی نیوزی لینڈ عاقب جاوید نہیں کہ ان ٹی ٹوئنٹی اور شاہین ٹیم میں
پڑھیں:
ٹی 20ن کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم اور محمد رضوان پیچھے رہ گئے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کے بابر اعظم اور محمد رضوان کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین، بابر اور رضوان کے نہ ہونے کا کوئی دباؤ نہیں، ٹی20 کپتان سلمان علی آغا
بیٹرز میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بدستور ٹی 20 بیٹرز کی رینکنگ میں سرفہرست ہیں جبکہ بھارت کے یشوی جیسوال ایک درجہ بہتری کے بعد نویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ نے 4 درجے ترقی حاصل کی اور 10 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
بابر اور رضوان کس نمبر پر؟دوسری جانب پاکستان کے بابر اعظم ایک درجہ نیچے آ کر 13ویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ محمد رضوان بھی ایک درجہ تنزلی کے بعد 14ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔
بنگلہ دیش کے تنزید حسن نے 18 درجے بہتری کے بعد 37ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔
بولرز کی رینکنگبولرز کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی بدستور سرفہرست ہیں۔
مزید پڑھیے: بابر اعظم اور محمد رضوان کو خامیاں دور کرنے کا کہہ دیا ہے، عاقب جاوید
بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان نے 17 درجے ترقی کرتے ہوئے 9ویں پوزیشن حاصل کی، جبکہ بھارت کے ارشدیپ سنگھ ایک درجہ بہتری کے ساتھ 10ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
بنگلہ دیشی بولر مہدی حسن نے بھی 9 درجے بہتری کے بعد 16ویں مقام پر جگہ بنا لی ہے۔
آل راؤنڈرز کی رینکنگآل راؤنڈرز کی فہرست میں بھارت کے ہاردک پانڈیا پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹی 20 کرکٹ: ڈوپلیسی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا
ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز نے 7 درجے بہتری کے بعد دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی بابر اعظم ٹی 20 نئی رینکنگ محمد رضوان