بانی پی ٹی آئی کی پشاور اسٹیڈیم کا منسوب نام واپس کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی نے پشاوراسٹیڈیم کا منسوب نام واپس کرنے کی ہدایت کردی، علیمہ خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد کہا کہ بانی کے کان میں کوئی تکلیف نہیں، نہ کوئی اور بیماری ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آج بانی سے ایک ہفتے بعد ملاقات ہوئی ہے، بانی کے تمام کیسز کی سماعت ملتوی ہوئی ہے، آج ہماری بشری اور بانی دونوں سے ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی بلکل صحت مند اور خوش لگ رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ٹائوٹ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر افواہیں پھیلاتے ہیں، ان ٹاوٹوں سے کوئی پوچھے ان کے ذرائع کیا ہیں، سوشل میڈیا پر اب افواہیں چل رہیں ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے دماغ میں اب کوئی انفیکشن ہوا ہے، اللہ تعالٰی ان کی حفاظت کر رہا ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کے ذاتی معالج کی ان سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی، بانی کی بچوں سے بھی بات نہیں کرائی جاتی، سلمان اکرم راجا کو آج یہ ذمہ داری دی گئی ہے وہ بانی کی ذاتی پٹیشنز کو دیکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ القادر کیس کا فیصلہ بھی زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں ہوسکتا ہے، کوئی ڈوگر ہے جس کو خاص بلایا گیا ہے تاکہ القادر کی اپیل نہ لگے، یہ سب کچھ بانی کو دباو میں لانے کیلئے کیا جارہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ جو مرضی کرلیں ڈیل نہیں کرونگا، بانی کو ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی بات پسند نہیں آئی، بانی نے کہا ہے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام واپس رکھا جائے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
بانی نے کہا ملک میں جھوٹی گواہیوں پر سزائیں دی جا رہی ہیں۔، علیمہ خان
فائل فوٹو۔بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے کہا ملک میں جھوٹی گواہیوں پر سزائیں دی جا رہی ہیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ نورین نیازی اورعظمٰی خان کو آج ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، پہلے چھ، چھ لوگوں کو ملاقات کی اجازت دی جاتی تھی پھر 2 بہنوں پر لے آئے۔
انھوں نے کہا کہ آج انہوں نے ساری بہنوں کی ملاقات بند کر دی ہے، آج بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات ہوئی ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ ایک وکیل ظہیر عباس چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے، عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔
انکا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ کورٹ میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔ بانی نے کہا پاکستان میں ایلیٹ کلاس وسائل چوری کر رہے ہیں، ملک میں جھوٹی گواہیوں پر سزائیں دی جا رہی ہیں۔
علیمہ خان نے کہا بانی نے کہا رول آف لاء کیلیے تحریک چلانا پڑے گی، انھوں نے ہدایت کی ہے کہ یکجا ہو کر تحریک پر فوکس کریں۔
علیمہ خان نے کہا کہ تحریک کا اعلان اس لیے کیا ہے کیونکہ سارے راستے بند ہوگئے ہیں، بانی کے بچے پاکستان آئیں گے، ان کے پاس نائیکوپ ہے، بانی کو مکمل طور پر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
انھوں نے کہا سینیٹ الیکشن پر پارٹی موقف دے گی، بانی پی ٹی آئی کو معلوم نہیں کہ باہر کیا ہو رہا ہے۔
دریں اثنا پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 9 مئی کے کیسز میں سزائیں دینا انتہائی افسوسناک ہے۔ہم سپریم کورٹ جائیں گے اپنا مقدمہ لڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر اختلاف رائے ہوتا ہے یہ کوئی بڑی بات نہیں۔