روہت شرما کا بڑا کارنامہ، تاریخ ساز ریکارڈ بنانے والے دنیا کے پہلے کپتان بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے نئی تاریخ رقم کردی۔
روہت شرما دنیا کے پہلے ایسے کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے تمام چار آئی سی سی ٹورنامنٹس کے فائنل میں ٹیم کی قیادت کی ہے۔
روہت نے بھارت کو جون 2023 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، نومبر 2023 میں ون ڈے ورلڈ کپ، جون 2024 میں ٹی 20 ورلڈ کپ اور اب مارچ 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل تک پہنچایا ہے۔
روہت شرما سے قبل مہندرا سنگھ دھونی نے بھارت کو 2007 اور 2014 کے ٹی 20 ورلڈ کپ فائنلز، 2011 کے ون ڈے ورلڈ کپ فائنل اور 2013 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچایا تھا لیکن وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کھیلنے کا موقع نہیں پا سکے۔
نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن نے اپنی ٹیم کو 2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ، جون 2021 کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور نومبر 2021 کے ٹی20 ورلڈ کپ فائنل میں پہنچایا، مگر ان کے دور میں کیویز چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جگہ نہیں بنا سکے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 میں روہت کی قیادت میں بھارت اب تک ناقابل شکست رہا ہے۔ بھارتی ٹیم نے 20 فروری کو دبئی میں کھیلے گئے ابتدائی گروپ میچ میں بنگلا دیش، دوسرے میچ میں روایتی حریف پاکستان۔ تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف فتح حاصل کی جبکہ سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔
روہت شرما کپل دیو اور دھونی کے بعد آئی سی سی ٹرافی جیتنے والے تیسرے بھارتی کپتان ہیں، روہت شرما اتوار کو اپنا دوسرا آئی سی سی ٹائٹل جیتنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ فائنل میں بھارت کا مقابلہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کے فاتح سے ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی روہت شرما فائنل میں کے فائنل ورلڈ کپ
پڑھیں:
ارشد ندیم کی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کیلئے فینز سے دعاؤں کی درخواست
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کے لیے فینز سے دعاؤں کی درخواست کر دی۔
ایک بیان میں ارشد ندیم نے کہا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ میں ٹوکیو میں ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے آیا ہوں، کل میں ایونٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میرے لیے دعا کریں کہ اچھا پرفارم کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کروں، ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا فائنل 18 ستمبر کو ہوگا۔
Post Views: 3