اداکارہ دیبینا بنرجی سات ماہ میں دو بار ماں بن گئیں، ٹرولنگ کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
ممبئی (شوبز ڈیسک) – بھارتی اداکارہ دیبینا بنرجی نے ماں بننے کے لیے بے شمار کوششیں کیں، مگر کئی سال تک کامیاب نہ ہو سکیں۔ متعدد طبی علاج کروانے کے باوجود امیدیں دم توڑتی رہیں، لیکن پھر قسمت نے ایسا پلٹا کھایا کہ وہ محض سات ماہ کے دوران دو بار ماں بن گئیں۔ ان کے شوہر اور اداکار گرمیت چودھری کے ساتھ پوری فیملی خوشی سے نہال ہو گئی، تاہم انہیں سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔
دیبینا بنرجی نے اپریل 2022 میں IVF علاج کے ذریعے اپنی بڑی بیٹی لیانا کو جنم دیا۔ حیران کن طور پر، صرف ایک ماہ بعد وہ دوبارہ حاملہ ہو گئیں اور مداحوں سے یہ خوشخبری شیئر کی۔ لیکن جہاں پہلی بار انہیں بے حد مبارکبادیں ملیں، وہیں اس بار انہیں تنقید اور سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔
نومبر 2022 میں، دیبینا نے اپنی چھوٹی بیٹی دیویشا کو قبل از وقت سی سیکشن کے ذریعے جنم دیا، جو کئی دنوں تک نیٹل آئی سی یو میں رہیں۔ تاہم، اب دونوں بیٹیاں مکمل صحت مند ہیں، اور دیبینا اپنی فیملی کے ساتھ خوشگوار لمحات گزار رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:حکومت نے پنشن کے حوالے سے بڑی تبدیلیاں کردیں، نوٹیفکیشن جاری
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
جگن کاظم نے علیزے شاہ سے معافی مانگ لی، ویڈیو بیان وائرل
معروف میزبان اور اداکارہ جگن کاظم نے ساتھی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ سے باضابطہ طور پر معافی مانگ لی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو بیان میں جگن کاظم نے علیزے شاہ سے معذرت کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ بطور سینئر فنکار انہوں نے غیر مناسب رویہ اختیار کیا جس پر انہیں افسوس ہے۔ انہوں نے وضاحت دی کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا، تاہم وہ علیزے شاہ کے جذبات مجروح ہونے پر بےحد شرمندہ ہیں۔
جگن کاظم کی جانب سے یہ معذرت اس وقت سامنے آئی ہے جب اداکارہ علیزے شاہ نے ایک ویڈیو میں الزام عائد کیا کہ ایک تقریب کے دوران گلوکارہ شازیہ منظور نے انہیں دھکا دیا اور جان بوجھ کر انہیں گرایا اور اس واقعے پر جگن کاظم کی جانب سے طنزیہ انداز اپنانے سے وہ دلبرداشتہ ہوئیں۔
https://www.instagram.com/reel/DMaLa_PCdhI/علیزے نے کہا کہ انہوں نے جگن کو ہمیشہ ایک سنجیدہ اور عزت دار شخصیت سمجھا، لیکن اس واقعے کے بعد ان کی رائے بدل گئی۔
جگن کاظم نے علیزے سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی میمز اور غیر سنجیدہ تبصروں پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسی حساس خبروں کو مزاح کا موضوع بنانے کے بجائے سنجیدگی سے لینا چاہیے۔
https://www.instagram.com/reel/DMiLem7N8xS/انہوں نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ دوسروں کی عزتِ نفس کا خیال رکھیں اور مہذب رویہ اختیار کریں۔